
صاحب ترتیب شخص اگرقضا نماز کو بھول جائے اور وقتی نماز پڑھ لے تو کیا حکم ہوگا؟
سوال: صاحب ترتیب کی فجر قضا تھی لیکن اسے فجرکی قضا یاد نہ رہی اور اس نے ظہر کی نماز ادا کرلی ،نماز پڑھنے کے بعد اسے فجر کی قضا یاد آئی تو ظہر کی نما ز کا کیا حکم ہوگا؟
وتروں میں دعائے قنوت مکمل نہیں پڑھی تو وتر ہوجائیں گے؟
موضوع: وتر میں دعائے قنوت مکمل نہ پڑھنے سے نماز کا حکم
نماز کی حالت میں کھانے کی چیز نگلنے کا حکم
سوال: نماز کے دوران اگر کوئی کھانے کاذرہ وغیرہ منہ میں آجائے تو اسے نگل سکتے ہیں ؟
مسافر امام نے بھول سے ظہر کی نماز پوری پڑھادی تو؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ امام مسافر ہےاورمقتدی مقیم ہیں، امام نے بھولے سے نماز ظہر چار رکعتیں پڑھا دیں، اور دوسری رکعت کے بعد قعدہ بھی کیا، لیکن آخر میں سجدہ سہو نہیں کیا،نماز کے بعد مسافر امام کو یاد آیا کہ میں نے چار پڑھا دی،حالانکہ میں مسافر ہوں،نماز کا کیا حکم ہو گا؟
تکبیرِ تحریمہ کے وقت ہاتھ نہ اٹھانے کا شرعی حکم ؟
سوال: نمازی اگر تکبیرِ تحریمہ کے وقت ہاتھ نہ اٹھائے، تو کیا اس صورت میں وہ نماز دوبارہ ادا کرنا ہو گی؟ یا پھر سجدہ سہو کرلینے سے بھی نماز درست ادا ہوجائے گی ؟
نماز سے پہلے امام اپنے مسافر ہونے کا اعلان کرنا بھول گیا، نماز میں یاد آیا تو۔۔۔
سوال: امام مسافر تھا نماز کی نیت کرلی، لیکن نماز کے شروع میں مسافر ہونے کا اعلان کرنا یاد نہیں رہا ،نماز کے دوران یاد آیا تو اب کیا کرے ؟
بھولے سے تیسری رکعت پر سلام پھیر دیا، تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کسی نے چاررکعت والی نماز میں بھولے سے تیسری رکعت پر سلام پھیر دیا، تو اب کیا کرے؟
نماز کا وقت کم ہو تو کیا صاحب ترتیب پچھلی قضا پڑھے گا ؟
سوال: زید صاحب ترتیب (جس پر وتر کے علاوہ چھ نمازوں کی قضا لازم نہ ہو)کی نمازِ فجر قضا ہوئی، اب ظہر کی نماز میں اتنا کم وقت رہ گیا ہے کہ زید اگر نمازِ فجرپڑھتا ہے تو اس کی ظہر کی نماز بھی قضا ہوجائے گی، اس صورت میں زید کے لیے کیا حکم ہو گا ؟
بغیر وضو نماز پڑھنے کے بعد معلوم ہوا کہ وضو نہیں تھا تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کسی نے بے وضو نماز پڑھ لی اور اسے بعد میں معلوم ہوا کہ میرا وضو ہی نہیں تھا اور نماز کا وقت بھی ختم ہوچکا ہو، توکیا وہ نماز قضا کرنی ہوگی؟
بلند آوازسے تکبیر کہنے کے لیے لقمہ دینا
سوال: ظہر کی نماز میں امام صاحب نے تکبیر رکوع بلندآوازسےنہیں کہی اور امام صاحب رکوع میں چلے گئے اور مقتدی کھڑے رہے، 3 بار سبحان اللہ کہنےکی مقداربرابر وقت گزر جانے کے بعد لقمہ دیا گیا پھر امام صاحب نے لقمہ دینے کی وجہ سے رکوع ہی میں بلندآوازسےاللہ اکبر کہا، تب سب رکوع میں گئےاور آخر میں امام صاحب نے سجدہ سہو کیاتو کیا نماز ہو گئ یا اعادہ کرے ؟