
مرد کا سلک اور ویلوٹ پہننا اور بچوں کو ریشمی کفن دیناکیسا؟
سوال: (1) مردوں کے لئے جو ریشم پہننے کی ممانعت ہے اس سے کونسا ریشم مراد ہے ؟ آج کے دور میں جو ریشم ہے کیا وہ بھی اس میں شامل ہے ؟ نیز سلک ، ویلوٹ وغیرہ کا کیا حکم ہے ؟ اور نابالغ کے لئے اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ (2)سفید ریشمی کپڑا بچوں کو کفن کے طور پر دے سکتے ہیں یا نہیں؟
رضاعی ماں ،باپ کو زکوۃ دینے کا حکم
سوال: رضاعی ماں ، باپ کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے اور اگر کسی نے دے دی ، تو کیا زکوٰۃ ادا ہوجائے گی ؟
والد نے بالغ اولاد کو حج کروا یا، تو اولاد کا فرض حج ادا ہوگا یا نہیں ؟
سوال: جب کوئی لڑکا بالغ ہوجائے، لیکن ابھی غیر شادی شدہ ہو، کماتا بھی نہ ہو اور اس کے والد نے اسے حج کروادیا، تو کیا اس کا فرض حج ادا ہوجائے گاجبکہ اس کے پاس اپنا مال نہیں ہے؟
بیمار شخص کے سر پر کالا بکرا یا سیاہ مرغا وار کر صدقہ کرنا کیسا؟
جواب: ور بالخصوص جان کا صدقہ تو اس معاملے میں بہت ہی مؤثر و نفع بخش ہے نیز بکری وغیرہ صدقہ کرنے کا ثبوت تو احادیثِ مبارکہ سے بھی ملتا ہے، لہذا ممکنہ صورت م...
قربانی سے پہلے جانور کا دودھ پینے کا کفارہ
سوال: ہندہ نے قربانی کے لیے بکری خریدی اور قربانی کرنے سے پہلے ہی اس بکری کا دودھ خود بھی پیا اور گھر والوں کو بھی پلایا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں ہندہ کے لیے کیا حکم ہے؟ اگر اس پر صدقہ کرنا لازم ہے تو اس صدقے کا مصرف کیا ہوگا؟
عمرہ میں حلق سے پہلے تھوڑی دیر کے لئے ٹوپی پہن لی تو کیا حکم ہے؟
سوال: میرے ایک دوست عمرہ پر گئے اور انہوں نے عمرہ میں طواف و سعی مکمل کی،وہاں سے نکل کر حلق کروانے کے لئے جارہے تھےکہ راستے میں ایک ٹوپی پسند آئی ،اس کا سائز چیک کرنے کے لیے سر پر رکھی اور پھر وہ ٹوپی خرید لی، دو چار منٹ بعد یاد آیا کہ ابھی تو وہ حالتِ احرام میں ہے اور اس حالت میں وہ سر نہیں ڈھانپ سکتے ،تو انہوں نے وہ ٹوپی اتار لی اور پھر جا کرحلق کروا لیا، اب اس صورت میں ان کے لئے کیا حکم ہے ہوگا؟ دم دیں گے یا صدقہ اور وہ پاکستان بھی واپس آچکے ہیں؟
زکوۃ کی نیت سے شرعی فقیر کو رہنے کے لئے مکان دینا کیسا؟
سوال: میرے پاس تقریباً 16 تولہ سونا موجود ہے اور پچاس لاکھ روپے کاروبار میں لگائے ہوئے ہیں، میں نے ایک مکان بنایا ہے جس کا کم از کم ماہانہ کرایہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے چالیس ہزار ہے ، میں نے وہ مکان اپنی خالہ کو فری میں رہنے کے لئے دیا ہوا ہےاور نیت یہ ہے کہ اس سے میری زکوۃ ادا ہوتی رہے گی کیونکہ میری خالہ کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔کیا اس طرح میری زکوۃ ادا ہوجائے گی؟
چلتے کاروبار میں فی پیس کے حساب سے نفع طے کرنے کا حکم اور اس کا متبادل جائز طریقہ
سوال: زید کی ایک گارمنٹس فیکٹری (Garments Factory)ہے جس میں اس کا تقریباً دس ملین ریال (Ten million riyals) کا سرمایہ (Capital)لگا ہوا ہے۔ زید،بکر نامی انویسٹر (Investor) سے دولاکھ ریال بطور انویسٹمنٹ (Investment) لیتا ہے۔ دونوں کے درمیان نفع کے متعلق یہ طے ہوتا ہے کہ فیکٹری میں بننے والے ہر اوکے پیس(Perfect Piece) پر بکر کو دو ریال نفع ملے گااور جو پیس (Piece)ریجیکٹ(Reject) ہوجائیں گے ان پر کچھ بھی نفع نہیں ملے گا جبکہ نقصان کے متعلق دونوں کے درمیان کچھ طے نہیں ہوا۔ یہ بھی طے ہوا ہے کہ جب تک یہ انویسٹمنٹ(Investment) زید کے پاس رہے گی اسی طرح ڈیل چلتی رہے گی ۔ سال یا دو سال بعد جب بھی انویسٹر اپنی رقم کی واپسی کا تقاضا کرے گا، اسے وہ رقم یعنی دولاکھ ریال مکمل ادا کردیے جائیں گےاور طے شدہ منافع ملنا اسی وقت سے بند ہوجائے گا۔ کیا اس طرح ڈیل کرنا شرعاً درست ہے؟ا گر درست نہیں ہےتو اس کا کوئی جائز حل بھی ارشاد فرمادیں۔
بالغ طالب علم کو زکوۃ دینا جس کے والدین مالدار ہوں
جواب: ور سید و ہاشمی نہیں تو اسے زکوۃ دے سکتے ہیں اگرچہ اس کا والد صاحب نصاب ہو۔اوراگروہ خودغنی ہو (حاجت اصلیہ کے علاوہ نصاب کامالک ہو) تواسے زکوۃ نہیں د...
زکوٰۃ کی رقم سے اسکول میں پانی کا کولر یا پودے لگوانا
سوال: کیا زکوٰۃ کے پیسوں سے سرکاری اسکول کے اندر ٹھنڈے پانی کا کولر اور پودے لگوا سکتے ہیں ؟