سرچ کریں

Displaying 1781 to 1790 out of 2483 results

1789

کام میں چار پاٹنر ہیں کیا چاروں کا برابر وقت دینا ضروری ہے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہم چار اسلامی بھائیوں نے پراپرٹی ڈیلنگ کا کاروبار شروع کیا ہے سب نے دفتر میں برابر مال لگایا ہے اور ماہانہ دفتری اخراجات بھی برابری کی بنیاد پر ہوں گےاور کمیشن بھی برابر تقسیم ہو گا مگر ہمیں وقت کے حوالے سے رہنمائی درکار ہے کہ کیا کام کے لئے چاروں کا برابر وقت دینا ضروری ہے یا کوئی کمی بیشی کی جا سکتی ہے ؟ سائل:محمد خرم عطاری (محلہ یوسف آباد وہاڑی)

1789
1790

فیملی کو مستقل کراچی میں رکھا ہے اورخود حیدرآباد سے ہفتے میں دودن آنا ہوتا ہے نمازیں قصر ہونگی یا نہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں محمد عابدولدحاجی محمد حسین ،میراآبائی شہرحیدرآبادہے،میری حیدرآبادمیں مستقل رہائش ہے اورمیراوہاں کاروباربھی ہے۔میں کراچی میں بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں تقریباً 4سال سے بیوی بچوں کے ساتھ مقیم ہوں ۔کراچی میں بھی میرااپناگھرہے ،میرے بیوی بچے کراچی میں رہتے ہیں ۔ اورمیں کاروبارکے سلسلے میں حیدرآبادمیں رہتاہوں اورہفتہ بعدکراچی آتاہوں ،پھرایک دودن رہ کرچلاجاتاہوں ۔میری مستقل کراچی رہنے کی نیت نہیں ہے بلکہ حیدرآبادمیں مستقل رہائش رکھنی ہے۔جبکہ بچوں کے حوالے سے یہ سوچاہے کہ انہیں مستقل یہاں رکھوں ۔اب میرے لئے نمازوں کاکیاحکم ہے؟حیدرآباداورکراچی میں نمازکس طرح اداکروں گا؟ سائل:محمدعابد(مسلم آباد،کراچی)

1790