
والدین، بیوی بچوں وغیرہ ( غیراللہ ) کی قسم کھانے کا حکم؟
سوال: آج کل کچھ لوگ کئی معاملات میں اس طرح کی قسم کھاتے ہیں کہ مجھے اپنے دودھ پیتے بچے کی قسم،اپنے فوت شدہ والدین کی قسم ،بیوی کی قسم ،شوہر کی قسم وغیرہ ۔اس طرح قسم کھانے کا حکم اور کفارہ کیا ہے؟اگر یوں کہا جائے کہ یہ غیر اللہ کی قسم ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے،تو اس بارے میں میرے چند سوالات ہیں: (1)قرآن پاک میں پارہ 30،سور ہ الشمس کی ابتدئی آیات﴿ وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىہَا وَ الْقَمَرِ اِذَا تَلٰىہَا وَ النَّہَارِ اِذَا جَلّٰىہَا وَ الَّیۡلِ اِذَا یَغْشٰىہَا وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰىہَا وَ الْاَرْضِ وَ مَا طَحٰىہَا وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىہَا﴾میں اللہ تبارک و تعالی نے خود سورج، چاند،دن ،رات،آسمان ،زمین اور جان کی قسم ارشاد فرمائی ہےاوراس کے علاوہ بھی قرآنِ کریم میں مختلف مقامات پر مختلف چیزوں کی قسم کا ذکر موجود ہے۔تو یہاں غیرِ خدا کی قسم کیسے جائز ہوئی؟ (2)اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی طلاق کو کسی کام پر معلق کرتا ہے،مثلاً اسے یوں کہتا ہے کہ’’اگر تو نے فلاں کام کیا،تو تجھے طلاق ‘‘تو اسے بھی قسم ہی سے تعبیر کیا جاتا ہے ،یعنی یوں کہا جاتا ہےکہ فلاں شخص نے طلاق کی قسم کھائی ہوئی ہے،حالانکہ طلاق کی قسم بھی غیرِ خدا ہی کی قسم ہے۔اگروالدین اور اولادوغیرہ کی قسم ناجائز ہے،تو پھرطلاق کی قسم کے بارے میں کیا جواب ہوگا؟
نجاست کو جس کپڑے سے صاف کیا وہ پاک ہوگا یا ناپاک اور اس کو گیلے ہاتھ سے پکڑنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نظر نہ آنے والی نجاست کو جس کپڑے سے پونچھا جائے، وہ پاک ہوگا یا ناپاک؟ اور ایسی نجاست والے کپڑے کو گیلے ہاتھ سے پکڑنے کا کیا حکم ہوگا؟
سوال: اگر کسی نے رمضان میں تین دن کے اعتکاف کی منت مانی، تو کیا اب جو پابندیاں دس دن والے اعتکاف میں ہوتی ہیں، وہ ان تین دن میں بھی ہوں گی یا نہیں ؟ یا پھر یہ نفلی اعتکاف کی طرح ہوگا ؟
سنت غیر موکدہ کے قعدہ اولی میں درود پاک اور دعا کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ سنت غیر موکدہ کے قعدہ اولیٰ میں درود پاک اور دعا پڑھنا سنت موکدہ ہے یا غیر موکدہ؟ نیز اس کو چھوڑنے کی عادت بنانے والا شخص گنہگار ہو گایا نہیں؟
سوال: کیاخطبے کے دوران درود شریف پڑھ سکتےہیں ؟
مقتدی قعدہ اولیٰ میں تشہد کے بعد قصداً درود پاک پڑھے تو کیا حکم ہے؟
سوال: قعدہ اولی میں مقتدی اگر قصداً تشہد کے بعد درود شریف پڑھتا ہے، تو کیا اس مقتدی کی نماز بھی واجب الاعادہ ہوگی؟؟ حوالے کے ساتھ رہنمائی فرمادیں۔
کیا مکروہ وقت میں نمازِ جنازہ پڑھ سکتے ہیں اور میت کو دفنا سکتے ہیں ؟
سوال: تین اوقاتِ مکروہہ میں نماز ِجنا زہ پڑھنا اور تدفین کرنا کیسا؟نیز صحیح مسلم کی حدیث پاک جس میں اوقاتِ مکروہہ میں تدفین کے متعلق ہے:’’ كان رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم ينهانا أن نصلي فيهن، أوأن نقبر فيهن موتانا ‘‘ اس سے کیا مراد ہے؟
قرآن کو بے وضو چُھونا صرف حنفیوں کے نزدیک ناجائز ہے؟ دیگر ائمہ کا کیا مؤقف ہے؟
جواب: پاک چھونے کی ممانعت کے متعلق ارشادِ خداوندی ہے:﴿ لَا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَ ﴾ ترجمہ کنز الایمان:’’اسے نہ چھوئیں، مگر باوضو۔‘‘ (القرآن الک...
تشہد میں شہادت کی انگلی اٹھانے کا درست طریقہ کیا ہے؟
سوال: التحیات میں شہادت کی انگلی اٹھانے کا درست طریقہ کیا ہےاور کیا یہ حدیث پاک سے ثابت ہے؟ نیز ایک حدیث پاک میں ہے ” يحركها “،یعنی نبی پاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ انگلی کو حرکت بھی دیتے تھے ،تو اس کا کیا جواب ہے؟
کیا حائضہ کا درود شریف پڑھنے کے لیے وضو کرنا یا کلی کرنا ضروری ہے؟
سوال: کیا حیض کی حالت میں درود شریف وغیرہ اذکار پڑھنے کے لئے وضو یا کلی کرنی ہوگی؟