
ماں کا اپنی نابالغ اولاد کا مال بطورِ قرض لینا کیسا ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک نابالغہ بچی کی مِلک میں کچھ سونا ہے ،اس کی والدہ چاہتی ہے کہ یہ سونا اپنی بڑی لڑکی کو اس کی شادی میں دے دے اور بعد میں اسی وزن کا سونا بنوا کر نابالغہ بیٹی کو واپس دے ،کیا وہ اس طرح کر سکتی ہے؟
تعزیت کیلئے آنے والے افراد کا دعا کرنا
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کا انتقال ہوجائے تو مرحوم کو دفنانے کے بعد لوگ تعزیت کے لیے اس کے گھر آتے ہیں ہر نئے فرد کے آنے پر ایک قاری صاحب کوئی سورت تلاوت کرتے ہیں اور اس کے بعد سب لوگ دعا کرتے ہیں یا پھر ایسا بھی ہوتا ہے کہ نئے فرد کے آنے پر صرف دعا کرتے ہیں اب مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ ایسا کرنا کیسا ہے ؟
اس شرط پر موبائل بیچنا کہ ایک ہفتے بعد واپس خرید لوں گا ، کیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ میں موبائل کی خرید وفروخت کا کام کرتا ہوں۔ بعض اوقات کوئی کسٹمر آتا ہے اور مجبوری کی وجہ سے موبائل بیچتا ہے، لیکن وہ بیچنا نہیں چاہتا۔اس لیے وہ میرے ساتھ اس طرح کا معاہدہ کرتا ہے کہ آپ موبائل مجھ سے خرید کر ایک ہفتے کےلیے اپنے پاس رکھ لو۔ اگر میں ایک ہفتے تک واپس آگیا، تو کچھ اضافی رقم دے کر آپ سے موبائل واپس لے لوں گااور یہ اضافی رقم طے ہو جاتی ہے کہ دو ہزار یا تین ہزار اضافی رقم ہوگی اور اگر نہ آیا تو آپ کی مرضی، چاہے آپ موبائل بیچیں، یا خود استعمال کریں۔ اس کے بعد دونوں فریق اس معاہدے کے پابند ہوتے ہیں، اگر بالفرض مجھے کوئی دوسرا کسٹمر آ کر دس ہزار منافع کی بھی آفر کرتا ہے، تو میں وہ قبول نہیں کر سکتا ، بلکہ موبائل کےمالک کو ہی موبائل واپس کرنےکا پابند ہوتا ہوں اور اس سے نفع بھی وہی لوں گا جو ہمارا آپس میں طے ہو چکا ہو۔ مثال کے طور پر میں نے اس سے موبائل پچیس ہزار کا لیا ہو تو ہفتے بعد اس کو اٹھائیس ہزار کا بیچ دوں گا۔میرا سوال یہ ہے کہ اس طرح کی خرید وفروخت کرنا شرعی طور پر جائز ہے یا نہیں؟
تقدیرمیں لکھے ہوئے کے متعلق اپنے آپ کومجبورسمجھنا کیسا؟
جواب: بالکل مجبورہونے کاعقیدہ رکھنا، گمراہی ضرور ہے۔ایسااعتقادرکھنے والے پراپنے عقیدے کو درست کرنا ،اور توبہ کرنا لازم ہے۔ تجدید نکاح لازم نہیں ہے۔...
کپ پر کسٹمر کی تصویر بنا کر بیچنا کیسا؟
جواب: بالکل بھی جائز نہیں ہے کہ تصویر بنانا،بنوانا،چھاپنا،چھپوانا اور ایسے کپ کی خرید و فروخت کرنا سب ناجائزکام ہیں۔...
آٹو میٹک واشنگ مشین سے کپڑے پاک کرنا کیسا؟
جواب: بالکل اثر(رنگ،بووغیرہ) نہ رہے، تو اس طرح دھلنے سے وہ پاک ہوجائیں گے۔ البتہ اگر نجاست مرئیہ (سوکھنے کے بعدنظرآنے والی) ہو اور دھلنے کے بعد بھی نجاست ...