
امام صاحب نے عشاکےفرض بھولے سے بے وضو پڑھائے،توکیا وتربھی واپس پڑھنے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہماری مسجد میں امام صاحب نے عشاء کی نماز پڑھائی،فرضوں سے فارغ ہونے کے بعد لوگوں نے سنتیں ادا کر لی ،اور کچھ لوگ وتر بھی ادا کر چکے تھے ،اور کچھ ابھی ادا کر رہے تھے ،اچانک امام صاحب نے کہا کہ فرض بھولے سے بے وضو ہونے کی حالت میں ادا کئے گئے ہیں ،لہذاان کو دوبارہ ادا کیا جائے گا ،سارے مقتدیوں نےامام صاحب کے ساتھ دوبارہ فرض ادا کئے ،فرضوں کے بعد امام صاحب نے اعلان کیا کہ سنتیں اور وتر دوہرانے کی ضرورت نہیں ،اس پر کچھ لوگوں نے اختلاف کیا کہ سنتیں اور وتر دوبارہ ادا کرنے پڑیں گے ،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کس کا قول درست ہے؟
مجلس میں کسی کانام لے کرسلام کیا توجواب کس پر
سوال: ایک جگہ چند لوگ بیٹھے ہوں اور کوئی آنے والا ان میں سے کسی ایک کا نام لے کر اسے سلام کرے ، تو باقی لوگوں پر سلام کا جواب واجب ہو گا یا نہیں ؟
مزار کے سامنے سجدہ کی ہیئت بنا کر دعا کرنا؟
سوال: بعض لوگ مزار کی جانب رُخ کر کے سجدہ کرتے ہیں، مگر اُن کی ہیئت یہ ہوتی ہے کہ اپنے ہاتھوں کو دعا کی طرح یعنی دونوں ہتھیلیاں سامنے کر کے اُس پر اپنی پیشانی اور چہرہ رکھتے ہیں، یعنی براہِ راست پیشانی زمین پر نہیں رکھتے، بلکہ زمین اور اپنی پیشانی کے مابین اپنی ہتھیلیاں لے آتے ہیں اور اور دعائیں مانگتے ہیں۔ اِس حالت میں دیکھنے والا شخص یہی سمجھتا ہے کہ معاذاللہ یوں جھکا ہوا شخص سجدہ کر رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ مزارات کے رُوبرو ایسا انداز اختیار کرنا کیسا ہے؟
پیشہ ور بھکاری کا مانگنا ، بد دعا سے بچنے کے لیے ایسوں کو دینا کیسا ؟
سوال: آج کل روڈوں پہ بھیک مانگنے والے افراد کی کثرت ہے،بظاہر ٹھیک ٹھاک ہوتے ہیں،لیکن مسلسل مانگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں،ان میں سے بعض کی عادت یہ ہے کہ اگر انہیں کچھ نہ دیا جائے،تو کہتے ہیں کہ’’اتنی رقم لازمی دینی پڑے گی،ورنہ ہم تمہیں بددعا دیں گے ‘‘جس کی وجہ سے لوگ ڈر جاتے ہیں اور کچھ نہ کچھ رقم انہیں دے دیتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح کے افراد کامانگنا اور نہ دینے پر بددعا کی دھمکی دینا کیسا؟نیز ان کی بددعا سے بچنے کے لیے ان کو کچھ رقم دے سکتے ہیں یا نہیں ؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
جواب: لوگ تھے لیکن کہیں نہیں کہ کسی صحابی رضی اللہ تعالی عنہ نے ان کی آسانی کے لیے قرآن پاک کےرسم میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی کی ہو،اسی کے مطابق بعدمیں آنے و...
قبر کے پاس اگر بتی جلانے کا حکم
سوال: قبر کے پاس اگربتی لگانا کیسا جیسا کہ عموماً لوگ اپنے رشتہ داروں کی قبر پر جاتے ہیں اور اگربتی جلاتے ہیں، کچھ دیر فاتحہ خوانی کرکے واپس آجاتے ہیں اور وہ اگربتی وہیں جلتی رہتی ہے؟
جواب: لوگوں نے کہا کہ ابراھیم رضی اللہ عنہ کی وفات کی وجہ سےسورج کو گرہن لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ کسی ایک کی موت اور حیات کی وجہ سے سورج و چ...
قرآن و حدیث کی روشنی میں وسیلہ کا ثبوت؟
سوال: میرا ایک دوست ہے ، جو وقتاً فوقتاً مجھے پریشان کرتا رہتا ہے ۔ کہتا ہے کہ تم لوگ جو دعا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلہ سے دعا مانگتے ہو ، یہ درست نہیں ہے ، گناہ ہے ، مجھےبتائیں کہ قرآن و حدیث میں کس جگہ پر وسیلہ اختیار کرنے کا کہا گیا ہے ؟ برائے کرم تفصیل سے آگاہ کر دیجیے ۔
سیونگ اکاؤنٹ کے نفع کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید حصولِ رزقِ حلال کے لئے جائز کاروبار کرتا ہے، لیکن مختلف لوگ ناحق اس سے رقم کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں اور زید کو مجبوراً رقم دینا پڑتی ہے، جس کی وجہ سے زید کا یہ ذہن بنا کہ بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوا لیا جائے اور نفع میں ملنے والی رقم ایسے لوگوں کو دے کر جان چھڑا لی جائے، تو مذکورہ صورت میں کیا یہ اکاؤنٹ کھلوانا جائز ہے؟ نیز نفع میں ملنے والی رقم کسی کارِخیر میں بِلا نیّتِ ثواب دینا جائز ہے؟
لوگوں کے واٹس ایپ اسٹیٹس دیکھنے کا حکم
سوال: لوگوں کے واٹس ایپ اسٹیٹس دیکھنا کیسا؟ بعض لوگ گانے اور کچھ لوگ اسلامک اسٹیٹس لگاتے ہیں ،بعض لوگوں نے پہلے اسلامک اسٹیٹس لگائے ہوتے ہیں ،پھر میوزک والے اسٹیٹس لگائے ہوتے ہیں ، جس سے پتہ نہیں چلتا اور اچانک میوزک پلے ہوجاتا ہے۔