
مجیب: مولانا محمد شفیق عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-555
تاریخ اجراء: 15رجب المرجب 1443ھ/17فروری2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایک جگہ چند لوگ بیٹھے ہوں
اور کوئی آنے والا ان میں سے کسی ایک کا نام لے کر اسے
سلام کرے ، تو باقی لوگوں پر سلام کا جواب واجب ہو گا یا نہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی
صورت میں سلام کرنے والا جس شخص کا نام لے کر یا جسے مخاطب کر کے سلام
کرے ، اسی پر سلام کا جواب واجب ہو گا ، باقی وہ لوگ کہ جنہیں
اس نے سلام نہیں کیا ، ان پر جواب واجب نہیں ہو گا اور اگر ان میں
سے کسی نے جواب دے بھی دیا ، تب بھی اصل جس شخص کو سلام کیا
گیا تھا ، اس پر واجب رہے گا کہ وہ سلام کا جواب دے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم