دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیادوہاتھ سے مصافحہ کرناسنت ہے؟
سائل: ندیم شریف (فیصل آباد)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ
ملاقات کے وقت سلام کرنے کے بعددونوں ہاتھوں سے اس طرح مصافحہ کرنا سنت ہے کہ ایک شخص کی ہتھیلی دوسرے شخص کی ہتھیلی سے مل جائے اور درمیان میں کوئی چیز مثلا کپڑا وغیرہ حائل نہ ہو۔
وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب: مولانا عبد الرب شاکر عطاری مدنی
مصدق: مفتی محمد قاسم عطاری
فتویٰ نمبر: Sar-5212
تاریخ اجراء: 28 محرم الحرام 1438ھ / 30 اکتوبر 2016ء