دارالافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)
کیا عمامہ ہر وقت پہنے رکھنا سنت ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں! عام حالات میں عمامہ پہننا مردوں کے لئے سنت ہے خصوصاً نماز میں کہ جو نماز عمامہ کے ساتھ پڑھی جاتی ہے، اس کا ثواب بہت زیادہ ہوتا ہے۔ البتہ احرام کی حالت میں عمامہ پہننا جائز نہیں کیونکہ احرام کی حالت میں سر کھلا رکھنا ضروری ہے۔
صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں :” عمامہ باندھنا سنت ہے، خصوصاً نماز میں کہ جو نماز عمامہ کے ساتھ پڑھی جاتی ہے، اس کا ثواب بہت زیادہ ہوتا ہے۔“(بہار شریعت ، جلد3، حصہ 16، صفحہ 418، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم
مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-2242
تاریخ اجراء:10شوال المکرم1446ھ/09اپریل2025ء