
عورت کا اپنے بھانجے کے ساتھ بالغہ بیٹی کو لے کر عمرہ پر جانا
سوال: اسلامی بہن بھانجے کے ساتھ عمرہ پر جانا چاہتی ہے،لیکن بیماری کے باعث اپنی بالغہ بیٹی کو بھی ساتھ رکھنا چاہتی ہیں اس مقدس سفر میں، تو کیا حکم ہے؟
عمرہ میں حلق سے پہلے تھوڑی دیر کے لئے ٹوپی پہن لی تو کیا حکم ہے؟
سوال: میرے ایک دوست عمرہ پر گئے اور انہوں نے عمرہ میں طواف و سعی مکمل کی،وہاں سے نکل کر حلق کروانے کے لئے جارہے تھےکہ راستے میں ایک ٹوپی پسند آئی ،اس کا سائز چیک کرنے کے لیے سر پر رکھی اور پھر وہ ٹوپی خرید لی، دو چار منٹ بعد یاد آیا کہ ابھی تو وہ حالتِ احرام میں ہے اور اس حالت میں وہ سر نہیں ڈھانپ سکتے ،تو انہوں نے وہ ٹوپی اتار لی اور پھر جا کرحلق کروا لیا، اب اس صورت میں ان کے لئے کیا حکم ہے ہوگا؟ دم دیں گے یا صدقہ اور وہ پاکستان بھی واپس آچکے ہیں؟
عرفات کا رہائشی، عمرے کا احرام کہاں سے باندھے؟
سوال: میں عرفات میں کام کرتا ہوں، میری رہائش عرفات میں ہے، میں وہاں سے احرام باندھ کر عمرہ کے لیے گیا ہوں، کیا اس صورت میں مجھ پر کوئی کفارہ لازم ہے یانہیں ؟
بس ڈرائیور مسجدِ عائشہ یا مسجدِ جعرانہ سے واپس مکہ آئیں، تو احرام کا حکم
سوال: زیارت کروانے والے یا بس ڈرائیور جوعمرہ کرنے والوں کو مسجدِ حرام سےمسجدِ عائشہ یا مسجدِ جعرانہ لے کر جاتے ہیں، کیا مکہ مکرمہ واپس آنے پر ان کے لئے بھی احرام باندھنا ضروری ہے؟
عمرہ پرجانے والا مدینہ شریف میں کتنے دن قیام کرے؟
سوال: عمرہ پرجانے والے افراد کو مدینہ شریف میں کتنے دن قیام کرنا چاہیے؟
کسی کا استعمال شدہ احرام پہن کر عمرہ ادا کر نا
سوال: کیا کسی کا استعمال کیا گیا احرام کوئی دوسرا شخص پہن کر عمرہ ادا کر سکتا ہے؟
مقروض قرض ادا نہ کرے، تو اس کا عمرہ و قربانی کرنا کیسا؟
سوال: اگر کسی بندے نے کافی عرصے سے قرض دینا ہو اور بار ہا مرتبہ وعدہ بھی کیا ہو ادا کرنے کا، لیکن ہر مرتبہ وعدہ خلافی کرتا ہو، تو اس کا ہر سال عمرہ ادا کرنا اور قربانی کرنا جائز ہے؟
بینک سے قرض لے کر عمرہ کرنے کا حکم
سوال: بینک سے قرض لے کر عمرہ کرسکتےہیں یانہیں ؟
مریض کو طواف و سعی کرواتے ہوئے خود کی طواف و سعی کا حکم
سوال: ایک شخص اپنےاہل و عیال کےبعض افراد کےساتھ حَرَمَین طَیّبَین میں بہ نیّتِ عمرہ آیا، پہلاعمرہ ادا کرنےکےبعد اس کی والدہ اور خالہ بسبب بزرگی اور اہلیہ بسبب بیماری بہت آزمائش میں مبتلا ھوگئیں اور ہجوم کی وجہ سے بچھڑ بھی گئیں ۔اب سوال یہ ہےکہ مسجدعائشہ سے اگر مزیدعمرےکرنےکی نیّت سےإحرام باندھاجائےاورتین بھائی مل کر ان میں سےایک ،ایک مریض کو معذوروں والی کرسی پر طواف و سعی کروائیں ،تو کیا اس طریقے سے اُن تینوں بھائیوں کے طواف و سعی ادا ہوجائیں گے؟
احرام کی حالت میں بیوی کا ہاتھ پکڑنے/چھونےکا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلےکےبارے میں کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جب کسی لڑکے اور لڑکی کی نئی نئی شادی ہوتی ہے، تو ایسے جوڑوں کو گھر والوں کی طرف سے حاضریِ حرمین طیبین اور عمرہ کے لیے بھیجا جاتا ہے، تو احرام کی حالت میں ان کا اکھٹے اٹھنا بیٹھنا، ایک دوسرے کو چھونا، عمومی سا امر ہے، سوال یہ ہے کہ احرام کی حالت میں میاں بیوی کا ایک دوسرے کو چھونا کیسا؟ نیز کیا میاں، بیوی احرام کی حالت میں یا طواف کے دوران کسی ضرورت کے سبب یا بلا ضرورت ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ سکتے ہیں؟