
امام رکوع میں ہو ، تو کیا آنے والا شخص رکعت پانے کے لیے دوڑ لگا کر امام کے ساتھ شامل ہوسکتا ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اکثر اوقات دیکھا یہ گیا ہے کہ باجماعت نماز میں امام صاحب رکوع میں ہوتے ہیں،تو کچھ افراد رکعت پانے کےلیے دوڑ کر امام صاحب کے ساتھ رکوع میں شامل ہوجاتے ہیں ،تو کیا اس طرح رکعت پانے کے لیے دوڑ کرجماعت میں شامل ہونا درست ہے؟
دار الحرب میں جمعہ و عیدین پڑھنے کا حکم؟
جواب: جماعت ،خطبہ،سلطان ،وقت اور اذنِ عام کا ہونا۔ (حاشیہ شرنبلالی مع درر الحکام،ج1،ص136،دار احیاء الکتب) اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ ارشادفرماتے ہیں:’’فرض...
امامت کی کتنی شرائط ہیں اور کیا امامت کے لیے داڑھی ہونا ضروری ہے ؟
جواب: جماعت جس کو منتخب کرے ،وہ امام ہو اور جماعت میں اختلاف ہو، تو جس طرف زیادہ لوگ ہوں وہ امام ہو اور اگر جماعت نے غیر اولیٰ کو امام بنایا، تو بُرا کیا، م...
سلام میں پہل کرنے کا زیادہ ثواب ہے یا جواب دینے کا ؟
جواب: جماعت کو سلام کرے ،تو سلام کرنے والے کو ان لوگوں پر ایک درجہ فضیلت حاصل ہے، کیونکہ اس نے ان کو سلام یاد کروایا ہے۔ پس اگر وہ لوگ اس سلام کرنے والے کو...
اکیلے نماز پڑھنے کے بعد مغرب کی جماعت میں شامل ہونے کا حکم
سوال: منفرد مغرب کی نماز پڑھنے کے بعد جماعت میں شامل ہوگیا ، تو پہلی نماز جو منفرد نے پڑھی تھی، اُس کا کیا حکم ہوگا؟
واجب الاعادہ نماز کی جماعت میں نئے مقتدی شامل ہوسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ امام صاحب نمازِ فجر پڑھا رہے تھے، دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے، تو سورت فاتحہ پڑھنا بھول گئے اورفاتحہ کے علاوہ قراءت شروع کر دی، انہیں سورت فاتحہ یاد نہیں آئی اور کسی مقتدی نے بتایا بھی نہیں حتی کہ انہوں نے یوں ہی رکوع و سجود کر کےسجدہ سہو کئے بغیر نماز مکمل کر لی، بعد میں انہیں بتایا گیا کہ سورت فاتحہ نہیں پڑھی گئی، تو انہوں نے نمازیوں کو کہا کہ نماز دوبارہ پڑھی جائے گی، توامام صاحب نے دوبارہ جماعت کروائی، بعض ایسے افراد بھی تھے، جو پہلے والی جماعت میں شریک نہیں ہو سکے تھے، لیکن وہ دوسری جماعت میں شریک ہوئے اور اپنی فرض نماز ادا کی۔ اس حوالے سے ارشاد فرما دیجئے کہ اُن مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہو گا؟
جن افراد کی جماعت نکل گئی ہو ان کا مسجد میں اپنی جماعت کروانا
سوال: ہم پانچ افراد کسی عذر کی وجہ سے جماعت سے لیٹ ہو گئے ہم میں ایک حافظ صاحب تھے انہوں نے جماعت کرا لی مگر امام صاحب نے سختی سے منع کر دیا کہ جب ایک جماعت ہو جائے تو دوسری جماعت نہیں ہوتی جبکہ جماعت ہم نے مسجد کی ایک سائیڈ پہ کروائی تھی اس کا مسئلہ ارشاد فرما دیں۔
مردرمضان میں نمازوترکب اداکرے؟
سوال: نماز وتر کو تراویح کے بعد جماعت کے ساتھ پڑھنا افضل ہے یا نماز تہجد کے ساتھ؟
وتر کی جماعت میں تیسری رکعت میں شامل ہوا ، تو دعائے قنوت کا حکم
سوال: رمضان المبارک میں وتر جماعت کے ساتھ ادا کیے جاتے ہیں ، تو اگر کوئی شخص وتر کی تیسری رکعت میں جماعت کے ساتھ شریک ہواور اس نے امام کے ساتھ دعائےقنوت بھی پڑھ لی ہو، تووہ بقیہ نماز کس طرح ادا کرے گا؟ کیا اس میں دوبارہ دعائے قنوت پڑھے گا؟نیز اگر تیسری رکعت میں امام صاحب کے ساتھ رکوع میں شامل ہوا،تو ایسی صورت میں اس کے متعلق کیا حکم ہوگا؟
تکبیر تحریمہ کہنے کے بعد بیٹھنے سے پہلے امام نے سلام پھیردیا ،تو نماز کا حکم
سوال: اگر مقتدی امام کےقعدہ اخیرہ میں نماز میں اس طرح شامل ہوا کہ مقتدی نے تکبیر تحریمہ کہی، ابھی وہ بیٹھا نہیں تھا کہ امام نے سلام پھیر دیا، اب اس کو جماعت ملی یا نہیں؟ اور وہ اپنی نماز کی بنا اسی پر کرے گا یا دوبارہ تکبیر تحریمہ کہہ کر اپنی نماز پڑھے گا؟ برائےکرم رہنمائی فرمائیں۔