سرچ کریں

Displaying 11 to 20 out of 2276 results

11

تراویح پڑھانےکی اجرت اورحیلے کا حکم

سوال: (1)تراویح پڑھانے کی اجرت لینا کیسا ہے؟ (2) تراویح پر اجرت کا جواز اگر کسی حیلے سے نکلتا ہو، تو اس پر میرا سوال یہ ہے کہ کسی کام میں شرعاً حیلہ کرنے کی اجازت ہوسکتی ہے، لیکن میرا کہنا یہ ہے کہ حیلہ ایسے امور میں ہو سکتا ہے کہ جن کے بارے میں قرآن و حدیث میں ممانعت کا کوئی حکم نہیں آیا، جس بارے میں ممانعت کا کوئی واضح حکم قرآن یا حدیث میں آ گیا، تو اس میں حیلہ کرنا درست نہیں ہے، لہٰذا حیلے کے ذریعے تراویح پر اجرت کا جواز کیسے ہو سکتا ہے، جبکہ قرآن پڑھنے پر اجرت لینے کے بارے میں قرآن و حدیث میں ممانعت موجود ہے۔اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

11
12

حالتِ نمازمیں والدہ کے بلانے پر جواب دینےسے متعلق حدیث پاک کی شرح

سوال: کیا اس طرح کی کوئی حدیث پاک ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہو کہ اگر میں نماز پڑھ رہا ہوتا اور میری والدہ مجھے بلاتی، تو میں ان کو ضرور جواب دیتا؟

12
13

ہر صحابی نبی جنتی جنتی کہنا کیسا؟

سوال: آج کل ایک نعرہ لگایا جاتا ہے: ہر صحابی نبی جنتی جنتی حالانکہ ایک جنگ کے موقع پر جب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ایک شخص کی شہادت کی خبر دی گئی، تو آپ نے فرمایا : ”الی النار“ یعنی وہ تو دوزخی ہے۔سوال یہ ہے کہ جب اس طر ح کی حدیث پاک موجود ہے، تو پھر یہ نعرہ : ”ہر صحابی نبی جنتی جنتی“ لگانا کیسے درست ہے؟

13
14

’’جو بداخلاق بیوی کو طلاق نہ دے، تو اس کی دعا قبول نہیں ہوتی‘‘ کیا یہ حدیث ہے؟ نیز اس کا صحیح مفہوم کیا ہے ؟

سوال: ایک کلپ سنا کہ جس میں کوئی شخص ایک حدیث بیان کر رہا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا : جس کی بیوی بداخلاق ہو اور وہ اسے طلاق نہ دے، تو اس کی دعا قبول نہیں ہوتی۔ اس حوالے سے چند سوالات ہیں : (1)کیا یہ حدیث پاک ثابت ہے ؟ (2)اور اگر ثابت ہے، توکیا واقعی ایسے شخص کی کوئی دعا قبول نہیں ہوتی ؟ اس کاصحیح مفہوم بیان کر دیجئے۔ (3)کیا بداخلاق بیوی کو طلاق دینا ضروری ہے؟ اگر اسے طلاق نہ دی ، توبندہ گنہگار ہو گا؟

14
15

بیداری یا خواب میں حضور کی زیارت کرنے پر صحابی کا درجہ؟

جواب: حدیث میں ہے:”أن أبا هريرة قال:سمعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم يقول: من رآنی فی المنام فسيرانی فی اليقظة، ولا يتمثل الشيطان بي“ترجمہ:حضرت ابوہریرہ رَضِیَ...

15
16

حدیث آگے پہنچانے کی فضیلت اور اس کی وضاحت

سوال: ایک حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ اللہ پاک اس شخص کو تر و تازہ رکھے جو حدیث سنے،اسے یاد رکھے اور اسے آگے پہنچائے۔پوچھنا یہ ہے کہ اس حدیث پاک کی شرح کیا ہے؟اور یہ بشارت دنیا میں حاصل ہو گی یا آخرت میں؟شرعی رہنمائی فرمادیں۔

16
17

جمعہ کے دن غسل کرنےکا حکم اور ایک حدیث پاک کی شرح

سوال: آج کل سوشل میڈیا پہ ایک پوسٹ بہت زیادہ گردش کر رہی ہے،جس میں کئی کتبِ احادیث کے حوالہ سے یہ روایت بیان کی گئی ہے:حضرتِ ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’الغسل یوم الجمعۃ واجب علی کل محتلم‘‘ترجمہ:جمعہ کے دن ہر بالغ شخص پر غسل کرنا واجب ہے۔(بخاری شریف)لوگ اس کی وجہ سے کافی تشویش میں مبتلا ہیں۔برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس حدیث کے مطابق کیا واقعی جمعہ کے دن غسل کرنا واجب ہے؟

17
18

میں علم کاشہراورابوبکراس کی بنیادہےِِ،اس روایت کی تحقیق

جواب: حدیث مذکور یعنی” أنا مدينة العلم وابوبکر اساسھا “پر اجلہ محدثین نے فقط ضعیف ہونے کا حکم دیا ہے ۔ لہذایہ موضوع نہیں فقظ ضعیف ہے اورضعیف حدیث فضائل میں ...

18
19

کیا روزہ نہ رکھنے والے مریض کو رمضان کے روزے کی فضیلت ملے گی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ ہم نے ایک حدیث پاک سنی ہے: ”جس نے رمضان کا روزہ حصول ثواب کے لئے رکھاتو یہ اس کے سابقہ گناہوں کا کفارہ بن جائے گا۔“ 1.اس کے متعلق میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا واقعی یہ حدیث پاک ہے؟ 2 بنیادی طور پر میرا سوال یہ ہے کہ جو شخص روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو ،جیسے مریض وغیرہ اور ان کی نیت یہ ہو کہ اگر وہ روزہ رکھنے پر قادر ہوتے تووہ بھی روزہ رکھتے تو کیا وہ بھی اس فضیلت کے مستحق ہوں گے یا نہیں؟

19
20

اللہ تعالیٰ کے لیے یَا مُسَخِّرَ السَّمٰوٰتِ یا اور صفاتی نام ایجاد کرنا

سوال: اللہ تعالیٰ کے لیے’’ یَا مُسَخِّرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ‘‘ کے الفاظ بول سکتے ہیں اور کیا ’’ اَلْمُسَخِّرُ ‘‘اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے ، حدیث پاک میں بیان کر دہ ننانوے ناموں میں تو یہ موجود نہیں ہے ؟

20