سرچ کریں

Displaying 11 to 20 out of 3104 results

11

کیا مرحوم باپ کے نماز روزے کا فدیہ اسکی بیٹی کو دینا جائز ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ چند دن پہلے زید کے والد صاحب کا انتقال ہو گیا تھا۔ وہ اپنے مرحوم والد کی طرف سے اپنے مال میں سے اُن کی نمازوں اور روزوں کا فدیہ دینا چاہتا ہے، تو کیا وہ ان نمازوں اور روزوں کا فدیہ اپنی بہن(جو کہ متوفی کی بیٹی ہے، اُس) کو دے سکتا ہے؟ جبکہ وہ مستحقِ زکوۃ ہے۔

11
12

قضا روزہ ٹوٹ جائے، تودوبارہ کتنے روزے رکھنے ہوں گے ایک یا دو؟

سوال: اگر کوئی شخص قضا روزے رکھے،مگر پھر روزہ توڑ دے یا کسی وجہ سے روزہ ٹوٹ جائے ،تواب اس صورت میں کیا اسے دو(2) روزے رکھنے پڑیں گے،ایک وہی روزہ جس کے لیے قضا کی جارہی تھی،اور دوسرا اس قضا روزے کی قضا کے طور پر ایک روزہ ؟

12
13

فجر کی نماز قضا ہوجائے ،تو فرضوں کے ساتھ سنتیں بھی پڑھنی ہیں ؟

سوال: اگر کسی کی فجرکی نمازقضا ہوجائے اور اسی دن سورج نکلنے کے بیس منٹ بعد ضحوۂ کبریٰ سے پہلے پہلے پڑھنی ہو ، تو کیا سنت اور فرض دونوں ادا کریں گے اور کیا فرضوں کے ساتھ ساتھ سنت میں بھی قضا کی نیت کریں گے؟

13
14

جو نہ روزہ رکھ سکے اور نہ فدیہ دے سکے اسکے لیے کیا حکم ہے؟

سوال: اگر کوئی شخص ایسا ہے، جو روزہ نہیں رکھ سکتا اور وہ فدیہ بھی نہیں ادا کرسکتا، تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟

14
15

حیض کی وجہ سے روزے رہ جائیں تو کیا ان کی قضا ضروری ہے؟ نیز قضا کا وقت کب تک ہے؟

سوال: عورت کے فرض روزے جو حیض کی وجہ سے رہ جاتے ہیں کیا ان روزوں کی قضا کرنا ضروری ہے؟ اگر ضروری ہے تو ان روزوں کی قضا کا وقت کب تک ہے؟ کچھ لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ آنے والے رمضان سے پہلے پہلے عورت ان روزوں کی قضا کرلے ورنہ اسے ایک روزے کے بدلے میں 60 روزے رکھنا ہوں گے، یہ بات کہاں تک درست ہے؟ رہنمائی فرمادیں۔

15
16

ایام تشریق میں قضا نماز کے بعد بھی تکبیرِ تشریق پڑھنا واجب ہے؟

سوال: ایامِ تشریق میں گزشتہ قضائے عمری ادا کرنے والےشخص پر کیا اُن قضا نمازوں کے بعد تکبیرِ تشریق پڑھنا واجب ہوگا؟

16
17

ایام تشریق میں قضا نماز کے بعد بھی تکبیرِ تشریق پڑھنا واجب ہے؟

سوال: ایامِ تشریق میں گزشتہ قضائے عمری ادا کرنے والےشخص پر کیا اُن قضا نمازوں کے بعد تکبیرِ تشریق پڑھنا واجب ہوگا؟

17
18

قضا نماز کی نیت کیسے کریں ؟

سوال: زید کو یہ معلوم ہے کہ فلاں مہینے کی فلاں تاریخوں کی 10 نمازیں قضا ہوئی ہیں، اب زید ان نمازوں کی ادائیگی میں دن معین کرنے کے بجائے یوں نیت کرتا ہے کہ میری سب سے پہلی فلاں نماز جو قضا ہوئی ہے ،اسے ادا کرتا ہوں، تو کیا اس صورت میں زید کی وہ قضا نمازیں ادا ہوجائیں گی؟رہنمائی فرمائیں۔

18
19

50 سال سے زیادہ عمر ہو تو پچھلے سالوں کے قضا روزوں کا حکم

سوال: اس وقت والد صاحب کی عمر پچاس سال سے زیادہ ہے لیکن فی الحال روزہ رکھنے کی صلاحیت ہے اور روزہ رکھ بھی رہے ہیں۔ ہمارے والد صاحب کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں جان بوجھ کر بہت سے روزے قضا کر دیے ہیں، اب معلوم یہ کرنا چاہتے ہیں کہ ان قضا روزوں کی ادائیگی کی کیا صورت ہے ؟ قضا روزے ہی رکھنا ضروری ہے یا ان کی جگہ فدیہ بھی دے سکتے ہیں؟اگر فدیہ دینے کی اجازت ہے تو ایک روزے کا کتنافدیہ ہے؟

19
20

عشا ء کا وقت باقی سمجھتے ہوئےفجر کے وقت میں عشاء پڑھ لی، تو کیا حکم ہے ؟

سوال: اگر کسی نے فجر کے وقت کو عشاء کا وقت سمجھتے ہوئے، عشاء کی نماز ادا کر لی، تو کیا حکم ہے؟ کیا بطورِ قضا کے یہ نماز شمار کی جائے گی یا قضا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟

20