
دوسرے ملک قربانی کرنی ہو تو قربانی کی رقم میں کس جگہ کا لحاظ ہے ؟
سوال: میں اپنی فیملی کے ساتھ 15 سال سے دبئی میں مقیم ہوں ،میں پاکستان میں اپنی قربانی کرواناچاہتاہوں ،میں نے سنا ہے کہ مجھے قربانی کےلیے پیسے پاکستان کے حساب سے نہیں بلکہ دبئی کے حساب سے بھیجنے ہوں گے یعنی دبئی میں ایک حصے کے جتنے درہم بنتے ہیں ،اتنے پیسے وہاں بھیجنے ہوں گے، کیا یہ درست ہے ؟
قربانی کے دنوں میں ناخن ٹوٹ جائے تو قربانی کا حکم
سوال: قربانی کے دنوں میں ناخن اور بال نہیں کاٹ سکتے لیکن اگر کام کرنے میں ناخن خود ہی ٹوٹ جائے توکیا قربانی کا عمل ماناجائے گا ؟
بکرے کے گلے میں رسولی ہو تو قربانی کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارےمیں کہ ہمارے پا س ایک بکرا ہے ، جس کے گلے میں دو رسولیاں ہیں ، رسولی والی جگہ کھال سے کچھ ابھری ہوئی نظر آتی ہے اور یہ رسولیاں آہستہ آہستہ ختم ہوتی جارہی ہیں ، لیکن بکرا صحت مند ہے اور چارہ بھی صحیح طور پر کھاتاہے۔کیا اس بکرے کی قربانی ہوسکتی ہے ؟
عمرہ میں قربانی کا حکم اور نبی ﷺ کی سنت
سوال: ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ عمرہ میں قربانی نہیں کرتے،تواس کا مطلب یہ ہے کہ عمرہ کے لیے قربانی ضروری نہیں ہے، جبکہ میں نے پڑھا کہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جب عمرہ قضا اداکیا تو اونٹوں کی قربانی کی ، تو کیا عمرہ پر بھی قربانی کی جا سکتی ہے ؟ اور عمرہ پر قربانی کرنا کیا ہے ؟ مطلب سنت ہے یا کیا ہے؟
قربانی کے جانور کی دو ٹانگیں ٹوٹ جائیں تو قربانی ہو جائے گی؟
سوال: قربانی کا بیل ، گاڑی سے اس زور سے گرا کہ بیچارے کی اگلی دونوں ٹانگیں ہی ٹوٹ گئیں، اب نہ تو وہ اٹھ سکتا ہے اور نہ ہی وہ چل سکتا ہے ۔ اس صورت میں قربانی کے حصہ داروں کے لیے کیا حکم ہے؟
حج کی قربانی منٰی کی بجائے مکہ میں کی، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگرحاجی دس ذوالحجہ کو حج کی قربانی کا جانور مقام ِمنیٰ کے بجائے مکہ مکرمہ میں ذبح کرے، توکیا اس کی قربانی اداہوجائے گی یا اسےدوبارہ قربانی کا جانور ذبح کرنا ہوگا ؟
قربانی کے دنوں میں قربانی افضل ہے یا رقم کا صدقہ کرنا؟
سوال: ایک اسلامی بہن ہر سال سرکار صلی اللہ علیہ وسلم ،غوث پاک رضی اللہ عنہ،اور مرحوم والدین کے ایصال ثواب کے لیے قربانی کرتی ہے۔اب سوال یہ ہے کہ قربانی کے دنوں میں یہ قربانی کرنا بہترہے یا اتنی رقم غریبوں میں دے دی جائے؟
قربانی کی کھال مسجد کو دینا کیسا؟ قربانی کی کھال مصارف
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ تعمیر مسجد کا کام جاری ہو، تو کیا قربانی کی کھالیں تعمیر مسجد میں صرف کی جا سکتی ہیں؟ (۲)کیا قربانی کی کھالوں میں کسی فقیر کو مالک بنانا ضروری ہے؟ سائل:محمد یونس علی(راولپنڈی)
اگرمالدار شخص 12 ذوالحجہ کو سفر پر ہو تو قربانی کا حکم
سوال: ایک مالدار مقیم پر قربانی واجب تھی پھر بارہ ذوالحجہ کی صبح بانوے کلو میٹر سے زائد سفر شرعی پر نکل گیا ، کیا اب اس پر قربانی واجب رہی یا نہیں؟نیز اگر اس نے قربانی کی نیت سے بکرا خرید لیا تھا ، تو اب مسافر ہونے پر اسے فروخت کرسکتا ہے یا نہیں؟ سائل : محمدحامد سلطانی(فیصل آباد)
کیا بکری ذبح ہونے کے بعد جنت میں داخل ہوگی؟
سوال: مجھے آپ سے ایک سوا ل ہے کہ کیا بکری ذبح ہونے کے بعد جنت میں داخل ہوتی ہے؟