سرچ کریں

Displaying 191 to 200 out of 6273 results

191

اشراق و چاشت کی فضیلت کیا ہے اور یہ کس کو حاصل ہوگی ؟

سوال: میں ایک مسجد میں امام ہوں اور میرا معمول یہ ہے کہ فجر کی نماز پڑھاکر مصلے پر ہی مختصر وظیفہ پڑھتا ہوں، اس کے بعد تفسیر صراط الجنان سے تین آیات کی تفسیر بیان کی جاتی ہے، پھر دعا کرکے لوگوں سے ملاقات و سلام دعا کے لیےاپنی جگہ سے اٹھ جاتا ہوں ،اس کے بعد کبھی مصلے ہی پر اور کبھی مسجد کی دوسری یا تیسری صف میں بیٹھ کر اور کبھی اپنے حجرے میں جاکر وظائف پڑھتا ہوں، پھر وقت ہوجانے پر نمازِ اشراق و چاشت کی ادائیگی کرتا ہوں،اس دوران میں کوئی دنیاوی کام کاج یا بات چیت بالکل نہیں کرتا، البتہ کوئی شرعی مسئلہ پوچھے تو میں علم ہونے کی صورت میں بتادیتا ہوں اور جمعہ والے دن نمازِ فجر کے بعد صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا جاتا ہے،اب پوچھنا یہ ہے کہ میرے اس معمول کو مد نظر رکھ کر ارشاد فرمائیں کہ کیا مجھے احادیث مبارکہ میں اشراق و چاشت کی نماز کے بیان کیے گئےفضائل حاصل ہوں گے؟کیا ان فضائل کے حصول کے لیے بعد نماز ِ فجر اپنی نماز کی جگہ بیٹھے رہنا شرط ہے؟

191
192

نانی کی سگی بہن کے ساتھ عمرہ پر جانا کیسا؟

جواب: سفر کرنے میں کوئی شرعی رکاوٹ نہ ہو تو وہ عورت زید کے ساتھ عمرے پر جاسکتی ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:﴿حُرِّمَتْ عَلَیْكُمْ اُمَّهٰتُكُمْ وَ بَن...

192
193

ہوائی جہاز میں افطار کس وقت کیا جائے گا ؟

سوال: میں بھارت سے بذریعہ ہوائی جہاز سفر کے لئے جارہی ہوں، میں عصر کےبعد نکلوں گی، لہٰذا مغرب کا وقت دوران سفر ہوجائے گا تو میں افطار کس وقت کے لحاظ سے کروں گی ؟

193
194

کیا عورت کسی مرد کی طرف سے حجِ بدل کر سکتی ہے ؟

جواب: سفر نہ کرے کہ اس کا بغیر محرم و شوہر شرعی سفر کی مسافت(92کلو میٹر)سفرکرنا حرام ہے لہٰذا جسے معلوم ہو کہ یہ عورت بغیر محرم ہی اتنا سفر کرے گی تو اس کا...

194
195

نماز میں درود نہ پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟ حدیث پاک کی شرح

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ نماز کے آخری قعدہ میں تشہد کے بعد درود پاک پڑھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ایک شخص کا کہنا ہے کہ فرض ہے، اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور دلیل میں ایک حدیث بیان کرتا ہے کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام نے نماز میں درود پڑھنے کا حکم دیا ہےاور فرمایا جو مجھ پر درود نہ پڑھے اس کی نماز ہی نہیں ہوتی۔ لہذا دورد پڑھنا فرض ہے،بغیر پڑھے نماز نہیں ہوگی۔ درست رہنمائی بیان فرمائیں۔

195
196

شافعی امام فجر میں قنوت نازلہ پڑھے تو حنفی کیسے اقتداء کرے ؟

سوال: میں حنفی ہوں اور میرے گھر کے قریب ایک مسجد ہے،جس میں فجر کی نماز کبھی حنفی امام پڑھاتے ہیں اور کبھی شافعی امام پڑھاتے ہیں،شافعی امام نماز فجر کی دوسری رکعت میں رکوع کے بعد دعا کیلئے ہاتھ اٹھاتے ہیں اور دعا پڑھتے ہیں۔کیا میں شافعی امام کے پیچھے ان کے طریقے کے مطابق فجر کی نماز ادا کرسکتاہوں؟کیا ان کے پیچھے میری نماز ہوجائے گی یا نہیں ؟

196
197

مسافر جس سمت میں جا رہا ہے اسی سمت میں شہر کی حد ختم ہونے کا اعتبار ہے

سوال: زید شہر کے شمال کی جانب رہتا ہے اور شمال کی جانب اگر وہ مسافت سفر کے لیے جائے، تو ایک کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کے بعد شہر کی حد ختم ہوجاتی ہے ،اور اگر وہ جنوب کی طرف سفر کو جائے، تو 7 کلومیٹر طے کرنے کے بعدشہر کی حدختم ہوجاتی ہے،اب اگر زید جنوب کی طرف ہی سفر کو جائے ،تو کیا وہ 7کلومیٹر طے کرنے کے بعد ہی مسافربنے گا یا پھر ایک کلومیٹر طے کرنے کے بعدوہ مسافر ہوجائے گا، اگرچہ شہر کی حدود میں ہو؟

197
198

امام کے سلام پھیرتے وقت مقتدی نے تکبیرِ تحریمہ کہی تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟

سوال: امام صاحب کے نماز ختم کرنے کے لیے پہلا سلام پھیرتے وقت زید نے تکبیرِ تحریمہ کہہ لی اور ہاتھ باندھ لیے ،اسی اثناء میں امام صاحب نے دوسرا سلام بھی پھیردیا، تو اس صورت میں زید نماز میں شامل ہوا کہ نہیں؟

198
199

سجدہ سہو کا ایک سجدہ رہ گیا تو نماز کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلے کے بارے میں کہ نمازی نے بھول کر سجدہ سَہْو کے دوسجدوں میں سے ایک کیا اور نماز مکمل کر لی، تو نماز کا کیا حکم ہے؟

199
200

مسجد سے باہر متصل جگہ میں عورتیں نماز پڑھنے جا سکتی ہیں؟

سوال: میں نے ایک فتویٰ پڑھا ہے ، جس میں عورتوں کو مسجد میں نماز کی ادائیگی سے منع کیا گیا ہے اور وجہ یہ لکھی ہے کہ حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ نے اپنے دورِ خلافت میں عورتوں کو مسجد سے منع کر دیا تھا ، میرا سوال یہ ہے کہ اگر ہم اپنے گاؤں میں عورتو ں کو مسجدکے اندر نہ بلائیں ، بلکہ مسجد کے باہر متصل کسی جگہ پر وہ امام صاحب کی اقتدا کر کے نماز پڑھ لیں ،تو پھر تو کوئی حرج نہیں ؟ یوں وہ مسجد میں بھی نہیں آئیں گی اور جماعت سے نماز بھی ادا کر لیں گی ۔

200