
نمازی نے غیر نمازی سے آیتِ سجدہ سنی ،تو سجدۂ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں؟
سوال: نمازی نے غیر نمازی سے آیتِ سجدہ سنی ،تو کیا نمازی پر سجدہ تلاوت واجب ہے ؟ اور یہ سجدہ نماز میں ہی کرنا ہوگا یا نماز مکمل کرنے کے بعد کرنا ہو گا ؟
بالغ و نابالغ کی اکٹھی نمازِ جنازہ میں کون سی دعا پڑھیں؟
سوال: اگر بالغ و نابالغ کی نماز جنازہ ایک ساتھ ہی پڑھی جائے تو اس میں کون سی دعا پڑھی جائے گی، آیا دونوں دعائیں پڑھی جائیں گی یا صرف بالغ کی؟ رہنمائی فرمائیں۔
مسجد میں بلند آواز سے تلاوت اور شجرے کے اوراد پڑھنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد میں شجرہ شریف یا سورہ ملک بلندآواز سے پڑھنا کیسا؟جبکہ بعض نمازی ابھی نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں ؟اور بعض لوگ ابھی نماز پڑھنے کے لئے آرہے ہوتے ہیں، اس میں پڑھنے والے کے لئے کیا حکم ہے اور نمازیوں کے لئے کیا حکم ہے کہ قرآن سنیں یا نماز پڑھیں ؟ سائل:جمیل احمدعطاری (لاہور)
جنازہ گاہ چھوٹی ہونے کی وجہ سے جنازہ کی تکرارکرنا
سوال: اگر کسی جگہ جنازہ گاہ چھوٹی ہوجس کے باعث سب افراد ایک ساتھ نماز جنازہ میں شرکت نہ کرسکتے ہوں ،تو کیا اس صورت میں میت پر ایک بار نماز جنازہ پڑھانے کے بعد،دوسرے لوگوں کو شریک کرنے کیلئے امام اس میت پر دوبارہ نماز جنازہ پڑھا سکتا ہے ؟ اس طرح ایک سے زائد بار نماز جنازہ پڑھنے سے متعلق شرعی حکم واضح فرمادیں۔
پہلی بار نفاس کی حالت ہو تو کتنے دن نماز نہیں پڑھنی چاہیے؟
سوال: اگر عورت کو پہلابچہ پیداہواہوتوکتنے دن نماز نہیں پڑھنی چاہیے ۔۔چند لوگ چالیس دن کا کہتے ہیں ۔۔کیا یہ صحیح ہے یا نہیں؟
قربانی تین دن تک کر سکتے ہیں یا چار دن تک؟ تفصیلی فتوی
جواب: نماز عید اضحٰی است وبرائے اہل بوادی وقرٰی بعد طلوعِ فجر روز ِ نحر است یعنی دہم ذی حجہ و آخر وقت آن قبیل غروب روز ِسوم (دوازدہم ذی حجہ )است ۔پس یک ر...
پانی کی ٹینکی سے مرا ہوا کوا ملا تو اس پانی سے پڑھی گئی نمازوں کا حکم ؟
سوال: مسجدکی پانی والی ٹینکی کودھونے کے لیے کھولاگیا، تو اس میں کوا مرا ہوا پایا گیا، جو پھول کر پھٹ چکا تھا۔ کوا پانی میں کب گرا، یہ کسی کو معلوم نہیں، تو جو نمازی اُس پانی سے وضوکرتے رہے، کیا وہ وضوہوگیا؟ اور کیااس وضوسے ادا کی گئی نمازیں ہو گئیں یا انہیں دوبارہ پڑھنا ہوگا؟ نوٹ: ٹینکی کی مساحت یا مقدار دَہ در دَہ سے کم ہے۔
اکیلے نماز پڑھنے والے نے تروایح کے امام سے آیتِ سجدہ سنی تو حکم
سوال: اگر کوئی شخص دورانِ تراویح اپنی فرض نماز ادا کر رہا ہو یا سنتیں ادا کر رہا ہو، اسی دوران تراویح پڑھانے والے امام صاحب نے آیتِ سجدہ پڑھی جو الگ نماز پڑھنے والے نے بھی سنی، تو کیا اس پر بھی سجدۂ تلاوت واجب ہوگا؟
صاحب ترتیب نے قضا نماز سے پہلے بھولے سے وقتی نماز پڑھ لی تو؟
سوال: اگر بھولے سے صاحب ترتیب قضا نماز سے پہلے اُس وقت کی نماز پڑھ لے تو اب اسکی اس وقت کی نماز کا اور اگلی نمازوں کا کیا حکم ہوگا؟
تراویح پڑھانے کی وجہ سے روزہ چھوڑنا کیسا ؟
سوال: زید حافظ قرآن ہے،صحت مند ہے، روزہ رکھنے پر قادر ہے،لیکن اس کا کہنا ہے کہ میں نے تراویح پڑھانی ہے اور میری کیفیت اس طرح ہے کہ میں روزہ رکھ کردن کے وقت قرآن پاک نہیں پڑھ سکتا ۔ روزہ رکھ کر بھوک پیاس کی وجہ سے منزل پڑھنا بہت مشکل ہوتا ہے ،جس کی وجہ سے تراویح کی نماز میں ختم قرآن نہیں ہو پائے گا۔کیا مجھے اجازت ہے کہ میں رمضان کےمہینے میں روزہ نہ رکھوں اور بعد میں رکھ لوں؟ کیا تراویح پڑھانے کی خاطر مجھے روزہ نہ رکھنے کی اجازت مل سکتی ہے؟