سرچ کریں

Displaying 2061 to 2070 out of 3216 results

2061

نماز جنازہ میں پڑھے جانے والے اذکار و دعا

سوال: نماز جنازہ کی تکبیرات میں کیا پڑھنا ہوتا ہے؟

2061
2062

تراویح میں آیت کا ایک لفظ چھوٹنے پر فقط اسی آیت کا اعادہ کرنا کیسا؟

سوال: حافظ صاحب نے تراویح کی پہلی رکعت میں سورۃ ابراہیم کی آیت نمبر 35 پڑھی " وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِیْمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنًا وَّ اجْنُبْنِیْ وَ بَنِیَّ اَنْ نَّعْبُدَ الْاَصْنَامَؕ(۳۵) " اور اس میں لفظ "وَ بَنِیَّ" بھولے سے چھوڑدیا، پھر مزید چھ آیات پڑھ کر رکوع کیا، اور اگلی ہی رکعت میں یاد آنے پر حافظ صاحب نے اپنی اس غلطی کو درست کرنے کے لیے فقط وہی آیت دوبارہ پڑھی۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس صورت میں نماز درست ادا ہوگئی؟ نیز غلطی درست کرنے کے لیے فقط اُسی آیت کو پڑھنے اور دیگر آیات کا اعادہ نہ کرنے کی صورت میں ختمِ قرآن پر تو کوئی اثر نہیں پڑے گا؟

2062
2063

روزہ میں نماز چھوڑنا

سوال: جب ہم کوئی بھی روزہ رکھتے ہیں فرض، نفل اس میں اگر کسی دن نماز نہ پڑھ پائے، دن میں ایک دو نمازیں اگر چھوٹ جائیں تو ہمارا روزہ ہوگا یا نہیں؟

2063
2064

پانچ دن کے لیے آبائی گھر آنے والا نماز میں قصر کرے گا ؟

سوال: زید پاکستان کا رہائشی ہے، کمانے کی غرض سے بیرونِ ملک گیا۔ دو سال بعد زید پانچ دن کی چھٹی پر اپنے آبائی گھر پاکستان واپس آیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ ان پانچ دنوں کی نماز زید مکمل پڑھے گا یا ان میں قصر کرے گا؟

2064
2065

وطن اصلی جاتے ہوئے راستے میں پوری نماز پڑھیں گے یا قصر؟

سوال: میں اپنے وطن اصلی سے تقریبا 200 کلومیٹر دور ایک شہر میں جاب کرتا ہوں اورمہینے بعد دو دن کے لئے گھر جاتا ہوں۔جب میں اپنے گھر جاتا ہوں تووہاں پوری نماز پڑھتا ہوں ،لیکن پوچھنا یہ ہے کہ گھر جاتےہوئےراستے میں پوری نماز پڑھوں گا یا قصرکروں گا؟

2065
2066

زندگی میں نماز کا فدیہ دینا

سوال: اگر ہمارے والدین نماز میں تلفظ صحیح ادا نہیں کرتے ہیں اور سیکھنے کیلئے بھی راضی نہیں ہوتے تو کیا ان کی حیات میں ہی ان کی نمازوں کا فدیہ ادا کرسکتے ہیں ؟

2066
2067

دعائے قنوت کے لئے رکوع سے قیام کی طرف پلٹنا کیسا ؟

سوال: کوئی شخص وتر میں دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے،اور رکوع میں یاد آئے کہ دعائے قنوت نہیں پڑھی، تو اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟ اگر اس نے کھڑے ہو کر دعائے قنوت پڑھ لی اور پھر رکوع کر کے نماز مکمل کی اور آخر میں سجدہ سہو کر لیا، تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہے؟

2067
2068

کیا دورانِ سفر عورتوں کو بھی قصر نماز ادا کرنی ہوگی؟

سوال: عرض یہ ہےکہ شرعی سفر کی صورت میں اگر نماز کا وقت آجائے تو اسلامی بھائی قصر نماز پڑھتے ہیں تو کیا اسلامی بہنیں بھی قصر نماز پڑھیں گی یا پوری نماز ادا کریں گی؟

2068
2069

کیا چھینک آنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟

سوال: کیا چھینک آجانے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟

2069
2070

دومختلف شہروں میں دو بیویاں ہوں، تو شوہر کے لیے نماز میں قصر کرنے کا حکم

سوال: زید فیصل آباد کا رہائشی ہے۔اس کے والدین، بیوی اور بچے فیصل آباد میں ہیں۔گھربھی اس کا ذاتی ہے۔وہ ملازمت کے لیے ہر ہفتے پانچ دن کے لیے اسلام آباد جاتا ہے۔دو دن کے لیے فیصل آباد آتا ہے۔ اس نے اسلام آباد میں بھی دوسری شادی کر لی ہے۔وہاں اس نے ذاتی گھربھی لے لیا ہے اور دوسری بیوی کو ہمیشہ کے لیے وہیں رکھنے کا ذہن ہے۔اب وہ ایک ہفتہ فیصل آباد اور ایک ہفتہ اسلام آباد رہائش رکھے گا۔اس صورت میں وہ فیصل آباد اور اسلام آباد میں سے کہاں قصر نماز پڑھے گا اور کہاں پوری؟

2070