
صاحبِ ترتیب نے قضا نہ پڑھی اور اگلی نماز شروع کردی تو کیا کرے؟
سوال: صاحبِ ترتیب شخص کی فجر قضا ہو گئی، صاحبِ ترتیب شخص، ظہر کی نماز الگ سے پڑھ رہا تھا، دورانِ نماز ابھی ایک رکعت ہی پڑھی تھی کہ یاد آیا کہ فجر کی قضا نماز ابھی تک باقی ہے۔ پوچھنا یہ ہے صاحبِ ترتیب شخص جو ظہر کی نماز پڑھ رہا ہے، ظہر کی نماز پوری کرے یا نماز توڑ دے؟ ظہر کی نماز کا وقت ختم ہونے میں کافی وقت باقی ہے۔ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
کسی کےدرخت پر لگنے والے شہد کی ملکیت و خرید و فروخت کا حکم
سوال: عرض ہے کہ شہد کے چھتے درختوں پر بنے ہوتے ہیں اور درخت کسی کی زمین میں ہوتے ہیں، جبکہ شہد کسی درخت کا پھل بھی نہیں ہوتا۔عام طور پر زمین کا مالک ،پیشہ ور شہد اتارنے والے کو اپنی زمین میں درختوں سے شہد اتارنے سے منع کرتے ہیں، بعض سخت غصہ بھی کرتےہیں ،لیکن پیشہ ور پھربھی کسی طرح شہداتار ہی لیتے ہیں اور بیچتے ہیں۔ اس حوالہ سے درج ذیل چند نکات کی شرعی رہنمائی فرما دیجئے۔ الف:کیا مالکِ زمین دوسروں کو شہد اتارنے سےروک سکتا ہے؟ ب:مالک کی اجازت کے بغیر شہد اتارنا اور اسے بیچ کر اس کی کمائی حاصل کرنے کا کیا حکم ہے؟ ج:پیشہ ور سے اس شہد کو خرید کر خود استعمال کرنا یا آگے فروخت کرنے کا کیا حکم ہے؟
نماز کی سنتوں کے دوران ناپاکی کے دن آگئے تونماز کا حکم ؟
سوال: یہ مسئلہ کتب فقہ میں مذکور ہے کہ نفل نماز کے دوران ماہواری آگئی، تو وہ نماز فاسد ہوگئی اور بعد میں پاکی کے ایام میں اس نفل نماز کی قضا کرنی ہوگی۔سوال یہ ہے کہ ان نفل نمازوں میں، سنتیں بھی شامل ہیں یا نہیں؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔
صرف سات تولہ سونا ہو ،تو زکوۃ کا کیا حکم ہے؟
سوال: میرے پاس صرف سات تولے سونا ہے ،جس پر سال بھی گزر چکا ہے ، اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے، شرعی رہنمائی فرمائیے کیا مجھ پر زکوٰۃ ادا کرنا لازم ہے ؟
تراویح کے ختم قرآن پاک میں سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھنا کیسا؟
سوال: تراویح کے دوران جب ختمِ قرآنِ پاک ہوتا ہے ، تو سورۂ اخلاص تین بار پڑھی جاتی ہے ۔ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس طرح کرنا کیسا ہے ؟
فرض نماز کے وقت جنازہ آئے توکب اداکریں ؟
سوال: اگر ظہر کی نماز سے پہلے جنازہ مسجد میں آجائے،تو کیا فرض نماز کے بعد سنتوں سے پہلے جنازہ پڑھیں گے یا پھر سنتوں کے بعد ؟ایک جگہ پر دیکھا گیا کہ جماعت کے بعد امام صاحب اعلان کررہےتھے کہ پہلے جنازہ ہوگا اس کے بعد دو رکعت سنتیں پڑھیں گے،اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ۔
سوال: مفتی صاحب کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ تدفین کے بعد جو تلقین کی جاتی ہےتو کیا نابالغ میت کو بھی تلقین کرنی چاہیے؟ شرعی رہنمائی فرمائیں ۔
دو،تین افراد مل کر جانور ذبح کریں،تو تکبیر کا حکم
سوال: بعض اوقات یوں ہوتا ہے کہ چند افراد مِل کر ایک گائے ، بیل وغیرہ بڑے جانور کی قربانی کرتے ہیں۔ تو جانور ذبح کرنے والا شخص اپنے ساتھ دوسرے افراد کو بھی شامل کر لیتا ہے اور یوں دو تین لوگوں نے مِل کر ایک چھری پکڑی ہوتی ہے اور پھر ذبح کے لیے وہ تمام ہی چھری چلاتے ہیں۔ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرما دیں کہ کیا بسم اللہ پڑھنا ان ذبح کرنے والوں میں سے ہر شخص پر لازم ہے یا ان میں سے کوئی ایک بھی پڑھ لے گا ، تو جانور حلال ہوجائے گا ؟
چند سال پہلے دورانِ عمرہ خوشبو لگالی تھی تو اب کیا کرے ؟
سوال: میں نے چند سال پہلے عمرہ کیا تھا اور دورانِ عمرہ مسائل کا علم نہ ہونےکی وجہ سے حالتِ احرام میں خوشبو لگا لی تھی ، یعنی اس طرح کہ میں نے دونوں ہاتھوں پر عطر لگا کر ہاتھوں کو مَل کے احرام پر لگا لیا ، اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ ایسا کرنا درست نہیں تھا ، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اب اس کا کفارہ کیا ہوگا ؟ اور چونکہ کافی عرصہ ہوچکا ہے تو کیا ابھی بھی ادا کرسکتے ہیں ؟
یورپ کے ویزے کے حصول کے لیے داڑھی کٹوانا
سوال: ایک شخص نوکری کے سلسلے میں یورپ جاناچاہتاہے ،پہلی دفعہ جارہاہےلیکن ویزہ حاصل کرنے کے لیےداڑھی ایک مٹھی سے چھوٹی کروانی پڑے گی پھرجب ویزہ مل جائے گاتواس کےبعد بڑی بھی رکھ سکتے ہیں،شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ویزہ حاصل کرنے کے لیے داڑھی ایک مٹھی سے چھوٹی کرواسکتے ہیں یانہیں ؟