
روزہ داربھولے سے جماع کرلے توروزہ کاحکم
سوال: روزے میں بھول سے کھانے پینے سے تو روزہ نہیں ٹوٹتا ۔لیکن اگر کوئی شخص روزے کی حالت میں بھول سے جماع کرلے تو روزہ ٹوٹ جائےگا یا نہیں اور اگر ٹوٹ جائے گا تو کیا کفارہ لازم ہوگا یا صرف قضا؟
مسبوق اگر دونوں طرف سلام پھیر دے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: ایک شخص امام صاحب کے ایک رکعت پڑھا نے کے بعد جماعت میں شامل ہوا،جب امام صاحب نے سلام پھیرا، تواس مسبوق مقتدی نے امام کے ساتھ بھول کردونوں طرف سلام پھیردیا اورسلام کے بعد آیۃ الکرسی بھی پڑھ لی ، اس کے بعد اُسے یاد آیا کہ وہ تو مسبوق تھا اور اس کی تو ایک رکعت باقی تھی،اب اس صورت میں اس کیلئے کیا حکم شرع ہوگا؟
اللّٰہ نے بھول کر اس گھر میں پیدا کردیا کہنا کفر تو نہیں؟
سوال: اگر ایک عورت دوسری عورت سے کہے کہ تمہیں تو اس گھر میں پیدا نہیں ہونا چاہیے تھا، اللہ نے بھول کر اس گھر میں پیدا کردیا ہے، تو اس کے لیے کیا حکم ہوگا؟
امام کا نماز جنازہ میں تین تکبیروں پر سلام پھیرنا
سوال: ایک امام نے نماز جنازہ میں تین تکبیریں کہنے کے بعد بھول کر ایک طرف سلام پھیرا، تو مقتدیوں میں سے کسی نے امام کو لقمہ دیا، جسے سُن کر امام نے چوتھی تکبیر کہی اور پھر سلام پھیرا۔کیا ایسی صورت میں نماز جنازہ درست ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟
مقتدی کا کلام کے ذریعے لقمہ دینے کا حکم؟
جواب: بھول کر یا جان بوجھ کر،خطا کے طور پر کرےیا قصداً،کم ہو یا زیادہ، خواہ اس کا کلام نماز کی اصلاح ہی کے لئے کیوں نہ ہو مثلاً امام کو بیٹھنا تھا مگر کھڑا ...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ میری عزیزہ کو طلاق ہوئی۔ اس کے پاس دو طرح کا سامان تھا۔ ایک وہ سامان (فرنیچر، کپڑے، زیورات وغیرہ) جو اس کے والدین نے دیا اور دوسرا وہ سامان (کپڑے، زیورات وغیرہ) جو شوہر اور اس کے والدین نے دیا۔ شرعی رہنمائی فرمائیں! اس صورت میں کونسا سامان عورت کا ہے اور کونسا شوہر کاہے؟ سائل:غلام دستگیر (خانقاہ چوک،مرکزالاولیالاہور)
فرض نمار کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورت ملانے کا حکم
جواب: بھولے سے چھوڑنے کے سبب واجب ہوتا ہے، اور فرض کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورت ملانے سے نماز کا کوئی واجب ترک نہیں ہوتا، لہٰذا امام یا منفرد نے قصداً سو...
تراویح کی دوسری رکعت میں فاتحہ چھوڑ کر سورت پڑھنے پر نماز کا حکم
سوال: دورانِ تراویح اگرایساہوجائے کہ میں ایک رکعت پڑھانے کےبعدجب دوسری رکعت پڑھانے کے لیے کھڑاہوں توقیام میں سورۃ الفاتحہ پڑھنےکی بجائے بھولے سے وہیں سے قراءت شروع کردوں جہاں سے پہلی رکعت میں چھوڑا تھا توکیسے نماز مکمل کروں اگر سورۃ الفاتحہ پڑھنا یاد آجائے توکیسے نماز مکمل کروں اور اگر یاد نہ آئے تو نمازکا کیا حکم ہے؟
رکوع یا سجود میں التحیات پڑھنا کیسا
سوال: کسی نےسجدہ میں بھولے سےالتحیات پڑھ لی، تو نماز کا کیا حکم ہے ، سجدۂ سہو لازم ہوا یا نہیں؟
وتر میں دعائے قنوت کے بجائے بھولے سےرکوع کی تسبیح پڑھنے اور یاد آنے پر دعائے قنوت پڑھنے کا حکم
سوال: وتر میں دعائے قنوت کے لئے اللہ اکبر کہا ، اس کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کے بجائے بھولے سےرکوع کی تسبیح شروع کردی ، دو بار تسبیح پڑھنے کے بعد یاد آیا ، تو دعائے قنوت پڑھ لی اور آخر میں سجدۂ سہو بھی کیا، اس نماز کا کیا حکم ہے؟