
قبلہ سمت سے کتنا پھریں گے تو نماز فاسد ہوگی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز میں استقبالِ قبلہ شرط ہے، تو قبلہ سے کتنا انحراف ہوگا ،تو نماز فاسد ہو جائے گی ؟نیز45 ڈگری کی کچھ وضاحت کر دیجئے ؟
ظہر کی نماز پڑھتے ہوئے عصر کا وقت داخل ہوگیا ، تو نماز کا حکم
سوال: ابھی کچھ دن پہلے ظہر کا وقت 5 بج کر 2منٹ پر ختم ہونا تھا ۔ کسی وجہ سے مجھے نماز کے لیے تاخیر ہوگئی ، تو آخری وقت میں پڑھتے ہوئے میں نے پورے 5 بجے ظہر کے فرض شروع کیے اور اسی دوران ظہر کا وقت ختم ہوگیا کہ جب میں نے سلام پھیرا ، تو 5 بج کر 4 منٹ ہوچکے تھے ۔ رہنمائی فرما دیں کہ میری یہ نماز ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
غسل کے دوران کچھ چھینٹیں بالٹی میں چلی جائیں، تو کیا اس پانی سے غسل درست ہوگا؟؟
جواب: ناپاکی لگی ہوئی ہو (مثلاً مذی یا منی وغیرہ کے قطرے لگے تھے) اور اسے صاف کیے بغیر ہی غسل کرنا شروع کردیا جائے پھر اس جگہ سے ناپاک چھینٹیں اڑ کر بالٹی ...
طوطے کی قے (الٹی) پاک ہے یا ناپاک؟
سوال: ہمارے طوطے کو جب کوئی کھانے کی چیز دی جائے، توکبھی کبھی وہ کھانے کے کچھ دیر بعد الٹی کر دیتا ہے اور اس کی الٹی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ پنجرے کا نچلا حصہ بالکل گندہ کردیتا ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ اس کی الٹی پاک ہے یا ناپاک؟ اور اس صورت میں پنجرے کو کس طرح پاک کیا جائے؟
نماز میں سورہ فاتحہ کے بجائے دوسری سورت شروع کر دی، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر نماز میں سورہ فاتحہ پڑھنےکے بجائے بھولے سے کوئی اور سورت شروع کردی ،پھریاد آیا،تو اب کیا حکم ہے ؟
کیا وِتر نمازکے بعد نوافل پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: جب ہم عشاء کی نماز ادا کرتے ہیں،تو اس میں وتروں کے بعد بھی دورکعت نفل پڑھتے ہیں،کیا وتروں کے بعد یہ نفل پڑھنا جائز ہے؟ آج کل سوشل میڈیا پہ یہ بات بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے کہ’’ وتروں کے بعد نفل نہیں پڑھ سکتے،کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم دیا کہ تمہاری آخری نماز وتر ہونی چاہئے۔ (صحیح بخاری)‘‘برائے کرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
چیل کا انڈہ پانی سے بھری بالٹی میں گر کر پھٹ جائے تو اس پانی کا کیا حکم ہے ؟
جواب: ناپاک ہوتا ہے،اور اس کا کھانا حرام ہوتا ہے۔چیل چونکہ حرام بہتے خون والا پرندہ ہے ،تو اُس کا انڈہ بھی نجس اور حرام ہے ،لہذا اگر چیل کا انڈہ ...
حضور صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم کا جنازہ کس نے پڑھایا ؟
جواب: نماز جنازہ کے بارے میں علمائے کرام کا اختلاف ہے۔بعض کے نزدیک یہ ہے کہ نماز جنازہ معروف طریقے پر نہ ہوئی ،جیسا کہ ہمارے ہاں پڑھی جاتی ہے،بلکہ لوگ گ...
مسافر جان بوجھ کر قصر نہ کرے تو گنہگار ہوگا اور نماز بھی واجب الاعادہ ہوگی
سوال: مسافر اگر نماز میں قصر نہ کرے پوری پڑھے، تو کتب فقہ میں فقط اتنا لکھا ہوتا ہے کہ اگر عمداً ایسا کیا ہے، تو گنہگار ہوگا ۔پوچھنا یہ ہے کہ فقط گنہگار ہوگا یا نماز واجب الاعادہ بھی ہوگی؟ اسی طرح بھول کر اگر اس نے قصر نہ کی ہو ،تو اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟
نابالغ کی نماز فاسد ہو جائے، تو کیا وہ دوبارہ پڑھے گا؟
سوال: کسی شخص کی قراءت میں غلطی کی وجہ سے نمازیں فاسد ہو گئیں، اسے معلوم ہوا تو اس نے اصلاح کی اور وہ نمازیں لوٹا لیں۔ لیکن اس نے نابالغی کی حالت میں جو نمازیں ادا کیں، ان میں بھی یہی غلطی کرتا تھا، تو کیا وہ نابالغی کی حالت میں پڑھی گئی نمازیں بھی دوبارہ پڑھے گا؟