
مسجد میں بلند آواز سے تلاوت اور شجرے کے اوراد پڑھنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد میں شجرہ شریف یا سورہ ملک بلندآواز سے پڑھنا کیسا؟جبکہ بعض نمازی ابھی نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں ؟اور بعض لوگ ابھی نماز پڑھنے کے لئے آرہے ہوتے ہیں، اس میں پڑھنے والے کے لئے کیا حکم ہے اور نمازیوں کے لئے کیا حکم ہے کہ قرآن سنیں یا نماز پڑھیں ؟ سائل:جمیل احمدعطاری (لاہور)
ایمبولینس میں میت ہو،توکیا نماز جنازہ ہو جائے گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ غسل و کفن دے کر میت ایمبولینس میں رکھی ہوئی ہو، امام صاحب کے سامنے جو ایمبولینس کا دروازہ ہے ، وہ کھول دیا جائے اور میت سامنے صاف نظر آرہی ہو اور امام صاحب کے محاذی بھی ہو، تو کیا اس طرح نماز جنازہ ہو جائے گی؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
فرض غسل میں بھولے سے کوئی عضو دھلنے سے رہ جائے تو غسل اور پڑھی گئی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
سوال: ایک شخص فرض غسل میں کسی عضو کو دھونا بھول گیا اورفجر کی نماز پڑھ لی، بعد میں اسے یاد آیا تو کیا اب اسے دوبارہ سے پورا غسل کرنا ہوگا ؟ یا پھر اسی عضو کو دھولینا کافی ہوگا۔ نیز جو نمازِ فجر پڑھی اس کا کیا حکم ہوگا؟
سنت مؤکدہ کی جگہ قضا نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: اگر کوئی شخص سنتِ مؤکدہ کی جگہ قضا نمازیں ادا کرے،اس کے لیے کیا حکم ہے؟نیز اگر کوئی امام ایسا کرے ،تو اس کے پیچھے نمازکا کیا حکم ہوگا؟
ایک سے زائد مرتبہ نمازجنازہ پڑھنا
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کا انتقال ہوا ،اس کی نمازجنازہ ایک مرتبہ شہر میں اد اکی گئی اور دوسری مرتبہ جب میت گاؤں لے کر گئے وہاں اد اکی گئی۔ پہلی مرتبہ میں ایک بیٹا شریک ہوا اور دوسری مرتبہ میں دوسرا بیٹا شریک ہوا ، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر ولی ِ میت نے ایک بار نماز جنازہ ادا کرلی ہو تو دوسری بار دوسرا ولی یا کوئی اور شخص نمازجنازہ پڑھ سکتاہے یا نہیں شرعی اعتبار سے رہنمائی فرمائیں ؟
سجاوٹ اور جلوسِ میلاد کی وجہ سے نماز باجماعت چھوڑنا کیسا ؟
سوال: ماہِ ربیع الاول میں گلیوں وغیرہ کی سجاوٹ کے دوران،یونہی جلوسِ میلاد میں شرکت کی وجہ سے جماعت چھوڑ نا یا نماز ہی قضا کر دینا کیسا؟کئی لوگ ان کاموں میں مشغولیت کے سبب نماز یا جماعت کی بالکل بھی پرواہ نہیں کرتے،برائےکرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
وتر کو مغرب کی طرح نہ پڑھو حدیث کا مطلب؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ایسی کوئی حدیثِ پاک ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا: وترکومغرب کی نمازکے مشابہ نہ پڑھو؟ اگر یہ حدیث ہے، تو اس کی اسنادی حیثیت کیا ہے؟ نیز اس حدیث کا مطلب بھی بیان کر دیں کہ اس سے مراد کیا ہے؟ سائل: محمد احمد (کلیم شہیدپارک، فیصل آباد)
نمازِ عصر کے بعد سجدۂِ شکر اور سجدۂِ تلاوت کرنے کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز عصر کے بعد سجدہ شکروسجدہ تلاوت ادا کرسکتے ہیں یا نہیں؟