
پلاٹ کی رجسٹری کے نام پر مٹھائی لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم پلاٹ مکان وغیرہ فروخت کر دیتے ہیں اور رجسٹری بعد میں کرانے کا وعدہ کرتے ہیں پھر جب رجسٹری کرانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو ہم مٹھائی کے نام پر خریدار سے کچھ نہ کچھ رقم وصول کرتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ ہمارے لئے مٹھائی کے نام پر یہ رقم وصول کرنا جائز ہے یا نہیں؟ نوٹ:سائل نے وضاحت کی کہ اگر کوئی رقم نہیں دیتا تو پھر رجسٹری میں ٹال مٹول کرتے ہیں اور مٹھائی کی رقم وصول ہونے کی صورت میں ہی رجسٹری کرا کے دیتے ہیں۔
وقتِ نکاح دولہا، دلہن سے کلمے سُننا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نکاح کے وقت کسی دولہا یا دلہن سے کلمے نہ سُنے جائیں یا دو تین سے زیادہ وہ کلمے نہ سُنا سکے تو نکاح میں کوئی فرق پڑے گا یا نہیں؟ وضاحت فرما دیں۔
سمع اللہ لمن حمدہ مقتدی بھی امام کے ساتھ کہے گا یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے سنا ہے کہ مقتدی بھی امام کے ساتھ رکوع سے اٹھتے ہوئےسمع اللہ لمن حمدهکہے گا۔یہ بات کہاں تک درست ہے؟
چیز خریدنے کے بعد اس کے ریٹ طے کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر میں کسی ورکشاپ یا کارخانے کے مالک سے مال اٹھاتا ہوں اور اپنے ڈسپلے سینٹر شوروم پر لے کر آتا ہوں اور اسے فروخت کردیتا ہوں۔ اور فروخت کرنے کے بعد پھر کارخانے کے مالک سے اس کے ریٹ طے کرتا ہوں۔ میرا ان سے بعد میں ریٹ طے کرنا دُرست ہے یا نہیں ؟
مقتدی سے واجب ترک ہو جائے تو سجدہ سہو کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر مقتدی سے امام کی اقتدامیں بھولے سے کوئی واجب چھوٹ جائے ،جبکہ امام سےکوئی واجب نہ چھوٹا ہو، تو اب وہ مقتدی سجدہ سہو کس طرح کرے گا؟ اس کا طریقہ ارشاد فرمادیں۔
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ سفید رنگ کے چوہےپالتے ہیں اور انہیں پالنے کے لیے خریدتے بیچتے بھی ہیں۔ کیا یہ جائز ہے؟
قعدہ اولیٰ بھول کر کھڑا ہو گیا،پھر واپس لوٹ کر تشہد پڑھی تو نماز کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ یہ مسئلہ تو معلوم ہے کہ اگر کوئی شخص چار رکعت فرض پڑھ رہا ہو اور قعدہ اولیٰ بھول کر پورا کھڑا ہونے کے بعد یاد آجائے ، تو اب واپس قعدے میں لوٹنا جائز نہیں ، اگر لوٹے گا ، تو حکم ہے کہ فوراً کھڑا ہوجائے ۔ اب یہ سوال ہے کہ اگر واپس قعدے میں آنے کے بعد فوراً کھڑا نہیں ہوا ، بلکہ یہ سمجھتے ہوئے کہ مجھے تشہد پڑھنی ہے ، تشہد پڑھ کر پھر کھڑا ہوا ور آخر میں سجدہ سہو کر لیا ، تو اب نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
امام کا ہر نماز کے بعد قبلہ سے پِھر کر بیٹھنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امام صاحب ہر فرض نماز کے بعد دائیں جانب رخ کرکے بیٹھتے ہیں اور پھر دعا کرواتے ہیں،اس پر بعض مقتدیوں کو اعتراض ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ حکم صرف فجر و عصر کی نماز کے لیے ہے، اس کے علاوہ بقیہ فرض نمازیں کہ جن میں فرض کے بعد سنن و نوافل پڑھے جاتے ہیں ،ان میں رخ پھیرنے کا حکم نہیں ہے۔کیا یہ بات درست ہے یا نہیں ؟ اس کی وضاحت فرمادیں۔
مضاربت سے ہونے والے منافع کو باہم تقسیم کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر تجارت میں ایک کا پیسہ اور ایک کا کام ہو تو منافع آدھا آدھا کر سکتے ہیں ؟سائل:قاری ماہنامہ فیضانِ مدینہ
طواف و سعی کے وقت باتیں کرنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ طواف یا سعی کرتے وقت باتیں کرنا کیسا ہے؟