
اکیلے نماز پڑھنے والے نے تروایح کے امام سے آیتِ سجدہ سنی تو حکم
سوال: اگر کوئی شخص دورانِ تراویح اپنی فرض نماز ادا کر رہا ہو یا سنتیں ادا کر رہا ہو، اسی دوران تراویح پڑھانے والے امام صاحب نے آیتِ سجدہ پڑھی جو الگ نماز پڑھنے والے نے بھی سنی، تو کیا اس پر بھی سجدۂ تلاوت واجب ہوگا؟
حاملہ کوخون آئے توروزے اورنمازوں کاحکم
سوال: میں حاملہ ہوں، روزے رکھ رہی ہوں ، دو دن پہلے روزے کے دوران مجھے بلڈ آیا اور پھر ختم ہو گیا، آج پھر روزے کے دوران بلڈ آیا ہے، کیا روزہ ختم ہو جائے گا؟ اور اب نمازوں اور روزوں کا کیا حکم ہو گا ؟
نماز میں اردو میں دعا مانگنے کا حکم
سوال: کیا ہم نماز میں جہاں دعا مانگی جاتی وہاں عربی کے بجائے اردو میں دعا کر سکتےہیں؟
کیا جماعت کے دوران سنت قبلیہ پڑھ سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیانمازِ فجرکی طرح بقیہ نمازوں کی جماعت کے دوران سنتِ قبلیہ پڑھ سکتے ہیں جبکہ معلوم ہوکہ پڑھ کرجماعت سے مل جاؤں گا؟سائل:محمدطیب عطاری(فیصل آباد)
سوال: اگر کسی کے ذمہ بہت سی قضا نمازیں ہوں، تو وہ ادائیگی کیسے کرے؟
اذان کے دوران سحری کرنے سے متعلق ایک حدیث پاک کی شرح
سوال: روزہ دارسحری کےوقت کھاناکھارہاہوکہ اس دوران سحری کاوقت ختم ہوجائے،صبح صادق طلوع کرآئے اورفجرکی اذان شروع ہوجائے، تواب روزہ دارکاکھاناجاری رکھنا کیساہے؟بعض لوگ سنن ابوداؤدشریف کی درج ذیل روایت کو دلیل بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ سحری کاوقت ختم ہوجانے کے باوجودفجرکی اذان کے وقت کھانادرست ہے ۔روایت یہ ہے :’’عن أبي هريرة قال: قال رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم: ’’إذا سمع أحدكم النداء والإناء على يده فلا يضعه حتى يقضي حاجته منه‘‘ ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں :رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:جب تم میں سے کوئی نداء سُنے اوربرتن اس کے ہاتھ میں ہو،توجب تک اس سے اپنی حاجت نہ پوری کرے ،اسے نہ رکھے ۔(سنن ابی داؤد،باب فی الرجل یسمع النداء والاناء علی یدہ،جلد02،صفحہ304،مطبوعہ بیروت)
ڈاکو کی نمازِ جنازہ نہ پڑھنے کی کیاوجہ ہے ؟
سوال: ڈکیتی کے دوران اگر کوئی ڈاکو قتل کر دیا جائے ، تو اس کی نماز ِ جنازہ نہیں پڑھی جائے گی۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس کی کیا وجہ ہے ؟ شرعی راہنمائی فرما دیں۔
دوران جماعت اگلی صف میں خلاء پُر نہ کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگرجماعت کے دوران ایک شخص کاوضوٹوٹ جائے اوروہ وضوکرنے کے لیے صف سے نکل جائے توایسی صورت میں اس کے جانے سے جوجگہ خالی ہوچکی ہےاگرکسی نے اس خلاء کوپرنہ کیاتوایسی صورت میں ان لوگوں کی نمازکاکیاحکم ہے ؟ سائل :محمدعدنان(چائنہ سکیم،لاہور)