سرچ کریں

Displaying 231 to 240 out of 6735 results

231

حج وعمرہ میں لازم ہونے والے دم کا گوشت کون کھا سکتا ہے ؟

سوال: میں سعودی عرب میں کام کے سلسلے میں مقیم ہوں ، میں شرعی فقیر (یعنی زکوۃ کا حقدار) نہیں ہوں ۔مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ یہاں جب لوگ حج و عمرہ کیلئے آتے ہیں تو بعض اوقات اُن پر دم لازم ہوتا ہے،تو اِن میں سے بعض لوگ میرےجاننے والے ہوتے ہیں جو دم کی ادائیگی کی بعد ،دم کی قربانی کا گوشت مجھے دیدیتے ہیں،توکیا اس صورت میں وہ گوشت میرے لئے کھانا جائز ہے؟اسی طرح ایک اور صورت بھی ہوتی ہے وہ یہ کہ بعض لوگ وہ گوشت قصاب کو ہی دیدیتے ہیں تو میں قصاب کے پاس جاکر اُنہیں پیسے دے کر اپنے کھانے کیلئے اُن سے وہ گوشت خریدلیتا ہوں ۔کیا میرا اس طرح دم کا گوشت خرید کر کھانا درست ہوگا؟

231
232

میل ورم ،لاروا کیڑوں کی خریدو فروخت کا حکم

سوال: ایک کیڑا ہوتا ہے جسےDarkling beetle کہا جاتا ہے۔ یہ کیڑا نمی سے گندم کے چوکر میں پیدا ہوتا ہے اور اسی میں انڈے دیتا ہے۔ اس کے انڈوں سے جن کیڑوں کی پیدائش ہوتی ہے ، انہیں Mealworm \ larva کہا جاتا ہے۔ Mealworms کو پرندوں اور مچھلیوں کی غذاء کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جس طرح ان کا استعمال پرندوں کی غذا کے لئے ہے اسی طرح ان کا استعمال ان میں موجود وٹا منز کے باعث باڈی بلڈرز بھی کرتے ہیں تاکہ ان کی باڈی کی نشو ونما اچھی طرح ہوسکے۔ان Mealworms کا کاروبار نہایت ہی کم انویسٹ میں ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بڑی سطح پر اس کا کاروبار ہمارے ملک کے ساتھ ساتھ انٹر نیشنل مارکیٹ میں ہورہا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ : 1:کیا Mealworms کی پرندوں اور مچھلیوں کی غذا کے طور پر تجارت جائز ہے ؟ 2: کیا ان کیڑوں کوباڈی بلڈرز کے ہاتھوں بیچنا جائز ہے ،جن کے بارے میں پتا ہو کہ یہ کھانے کے لے رہے ہیں؟

232
233

کلیئرنگ ایجنٹ سے متعلق ایک سوال کا جواب

موضوع: کلیئرنگ ایجنٹ کا شپنگ ڈپازٹ پر نفع لینے کا حکم

233
234

کسی کا کام کسی اور سے کروا کر پیسے لینا

جواب: پر کسی دوسرے سے اس پروجیکٹ پر کام کروانا، جائز ہے، لیکن اگر کوئی کسٹمر ایگریمنٹ میں یہ شرط لگاتا ہے،کہ اس پروجیکٹ پر آپ کو بذاتِ خود کام کرنا ہے، تو ...

234
235

عورت کا وراثت میں حصہ مرد سے کم کیوں ہے ؟

جواب: پر لازم ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہرحکم کو دل و جان سے قبول کرے کہ اسلام کا معنی ہی سر تسلیم خم کرنا ہے ۔نیز اللہ تعالیٰ کے احکام میں ہزار ہا حکمتیں ہیں، ...

235
236

غنی شخص کا قربانی کے لئے خریدا ہوا جانور مرگیا تو!

جواب: پر دوسری بکری کرنا لازم ہے، جبکہ فقیر پر کچھ لازم نہیں ۔(الھدایۃ،کتاب الاضحیۃ ، جلد4، صفحہ 407، دار الکتب العلمیہ ، بیروت ) اس کی شرح بنایہ میں ہے...

236
237

عمرہ کر کے حدود حرم سے باہر حلق کروایا تو حکم؟

سوال: میرے ایک دوست پاکستان سےعمرہ کرنےگئے،انہوں نےعمرہ کرنےکےبعدحلق یاقصرنہیں کروایا،بلکہ مقام تنعیم میں مسجدعائشہ زیارت کےلیےچلےگئے اوروہیں تنعیم کے مقام پرہی عدم علم کی وجہ سےعمرےکاحلق کروالیا، دریافت طلب امریہ ہے کہ اس طرح کرنےسےان پردم لازم ہےیانہیں؟اگردم لازم ہو،تودم کےبجائےاس کی رقم یہاں پاکستان میں ہی شرعی فقیر کودے سکتےہیں یانہیں؟

237
238

مسجد سے کسی اور کے جوتے پہن کر گھر آگیا ، تو اب کیا حکم ہے ؟

سوال: دو افراد کہ جن کی عمر میں کچھ فرق تھا۔ وہ دونوں نماز پڑھنے مسجد گئے۔ اِتفاقاً دونوں کی سلیپر (Slipper)‏ ایک جیسی تھی ، لیکن عمر میں فرق کی وجہ سے ایک چھوٹی اور دوسری اُس سے کچھ بڑی تھی۔ نماز ‏پڑھنے کے بعد ایک شخص بے توجہی میں دوسرے کی چپل لے کر چلا گیا۔ جب دوسرا شخص چپل پہن کر گھر ‏جانے لگا، تو اُسے وہ سلیپر کچھ چھوٹی محسوس ہوئی۔ گھر پہنچنے پر اُسے سمجھ آگئی کہ یہ دوسرے کی ‏چپل ہے۔ اُس کے گھر والوں نے اسے کہا کہ آپ اگلی نماز میں یہ چپل لے کر چلے جانا، وہ دوسرا شخص آئے گا، تو اُسے ‏اس کی چپل دے کر اپنی لے لینا۔ کافی دن گزر گئے، لیکن کوئی سلیپر چینج (Change)کرنےنہیں آیا اور اب لگتا ‏بھی نہیں کہ وہ آئے گا، لہذا اب اس سلیپر کے متعلق شریعت کا کیا حکم ہے؟

238
239

کسی کے گرے ہوئے پیسے اٹھا کر خرچ کردئیے تو کیا حکم ہے ؟

سوال: مجھے کالج کے احاطہ میں زمین پر گرے ہوئے پیسے ملے، اب اگر میں اس کا اعلان کرتا ، تو ہر کوئی مالک بن جاتا ، اس لیے میں نے کسی سے بھی معلوم نہیں کیا اور وہ پیسے خرچ کردئیے۔ اب مجھے احساس ہوا کہ یہ میں نے غلط کیا ہے، میری رہنمائی فرمائیے کہ اس صورت میں اب میرے لئے کیا حکم ہے؟

239
240

ارجنٹ کام کے زیادہ پیسے لینا کیسا ؟

سوال: میں درزی کا کام کرتا ہوں اور بعض اوقات کسٹمر آتا ہے کہ مجھے ارجنٹ سوٹ سلوانا ہے عام طور پر سوٹ کی سلائی بارہ سو روپے چل رہی ہوتی ہے تو میں اگر ارجنٹ سوٹ سینے کے اس سے دوہزار روپے سلائی طے کروں تو کیا زائد رقم لینا ، جائز ہے ؟

240