
بيوی کو بے پردگی سے نہ روکنے والے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جس کی بیوی غیر محرم مردوں سے بے پردہ ملتی ہو، اس طرح کہ سر اور کلائیاں کھلی ہوں اور ان کے ساتھ ہنسی مذاق کرتی ہواور شوہر جاننے کے باوجود نہ روکتا ہو ،تو ایسے شوہر کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
نعت یا ڈٓاکومینٹری میں میوزک کا حکم
جواب: مسئلہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ گانے باجے کے آلات سب حرام ہیں، یہاں تک کہ کسی چیز پر لکڑی کی ضرب لگاکر موسیقی پیدا کرنا بھی۔(الهدایۃ،جلد4،صفحہ365،دار...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ زیدایک بیکری میں ملازم ہے ، جہاں وہ کیک بناتاہے ۔ شادی،برتھ ڈےاوردیگر مواقع پرلوگ کیک بنواتےہیں۔ کبھی ایسابھی ہوتاہےکہ لوگ تصاویروالےکیک بنواتےہیں ، جس کے لیے پہلے تصویر کا پرنٹ آؤٹ لیا جاتا ہے اور پھراسےمخصوص طریقےسےکیک پربنایاجاتاہے ۔ بیکری میں ایسےکیک کم بنتےہیں اوربغیرتصاویرکےکیک زیادہ بنتےہیں ،لیکن یہ ڈیوٹی میں شامل ہےکہ اگرکسی نےتصویروالاکیک بنوانا ہو ، تواسےلازمی بنانا پڑےگا۔ شرعی رہنمائی فرمادیں کہ اس بیکری میں کام کرناکیساہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی کسی پیر کا مرید ہو اور اب دوسرے سلسلے میں مرید ہونا چاہتا ہو ، تو کیا وہ دوسرے سلسلے میں مرید ہو سکتا ہے؟
مہنگائی کی وجہ سے زیادہ مہر کا مطالبہ کرنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کی شادی ہوئی،لیکن اب معاملات اس حد تک خراب ہو گئے ہیں کہ طلاق دینی پڑے گی۔لڑکی والے کہہ رہے ہیں کہ چونکہ اب مہنگائی زیادہ ہو چکی ہے ، لہٰذا مہر دُگنا دینا ہو گا ، جبکہ وقتِ عقد مہر پانچ ہزار روپے مقرر ہوا تھا۔پوچھنا یہ ہے کہ طلاق ہونے کی صورت میں کتنا مہر دینا ہو گا؟ نوٹ ! شادی پانچ سال پہلے ہوئی تھی اور اس وقت پانچ ہزار روپے دو تولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی کی قیمت سے بہت زائد تھے۔
اللہ عزوجل کو "حاضر و ناظر" کہنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اللہ تعالیٰ کو ”حاضر و ناظر“ کہنا جائز ہے یا نہیں ؟
ناجائز شرط پر گھر بیچنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنےبکرکے ساتھ اس طرح معاہدہ کیاکہ زیدنے بکرکوپچاس لاکھ روپے کااپناگھرفروخت کیا ، اس شرط پرکہ جب میرے پاس پیسے ہوں گے، تومیں تمہیں پچاس لاکھ دے کر اپناگھرلے لوں گا اورجب تک میں تمہیں پیسے دے کرگھرواپس نہیں لیتا ،تب تک تم اس گھرمیں رہ سکتے ہو۔سوال یہ ہے کہ زیداوربکرکے درمیان ہونے والایہ معاہدہ ، شرعاً جائز ہے؟
ان شاء اللہ کو انشاء اللہ لکھنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل کچھ احباب کی طرف سے یہ بات سننے کو مل رہی ہے کہ ”ان شاء اللہ“کو اردو میں یوں ”انشاء اللہ “لکھنا ناجائز ہے ، بلکہ بعض صورتوں میں کفریہ معنیٰ تک ہوجائیں گے ۔ برائے کرم اس بارے میں رہنمائی کریں ۔
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ میت کو قبرستان کی طرف لے کر جانےکا اسلامی طریقہ کیا ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ میت کا سر قبلہ کی جانب ہونا چاہیے، بعض کہتے ہیں میت کا سر قبرستان کی طرف ہونا چاہیے اور بعض کہتے ہیں کہ میت کا سر آگے کی طرف ہونا چاہیے۔ برائے کرم آپ ہماری شرعی رہنمائی فرمائیے کہ اس کے متعلق شریعت اسلامیہ کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اسلام قبول کرنے کے بعدکوئی اسپیشل لباس پہنناہوتا ہے اور پرانا لباس تبدیل کرنا ہو گا؟یا جیسا لباس عرصہ دراز سے استعمال میں ہو ، اسلام لانے کے بعد بھی ویسا ہی لباس پہنا جا سکتا ہے؟