
سوال: بولی والی کمیٹی کا شرعی حکم کیا ہے؟ہمارے ہاں اس کا طریقہ یہ ہے کہ کمیٹی میں شامل ہونے والے افراد ہر ماہ ایک جگہ جمع ہوکر کمیٹی ہولڈر کو رقم جمع کرواتے ہیں،پھر اسی جگہ بولی لگتی ہے،جو ممبر سب سے کم بولی لگاتا ہے،اسے اتنی کمیٹی دے کر بقیہ رقم دیگر ممبران میں تقسیم کر دی جاتی ہے،مثلاً 10 لاکھ کی کمیٹی ہے اور 9لاکھ بولی لگی،تو 9لاکھ بولی لگانے والے کو دے کر 1لاکھ ممبران میں تقسیم کر دیا جاتا ہے، لیکن کمیٹی لینے والے کو ہر ماہ کمیٹی جمع کروا کر 10لاکھ پورے کرنے ہوتے ہیں،یعنی رقم وہ کم لیتا ہے،لیکن ادائیگی زیادہ کرتا ہے۔البتہ کمیٹی ہولڈر اور آخر میں لینے والے دونوں کو بغیر بولی کے پوری کمیٹی ملتی ہے، ہاں ان کو بھی بقیہ ممبران کی کمیٹی سے اضافی رقم ملتی رہتی ہے۔بعض لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ ہر ممبر اپنی مرضی سے کم بولی لگا کر بقیہ رقم چھوڑتا ہے،لہذا بقیہ ممبران کیلئے وہ رقم جائز ہے۔براہِ کرم رہنمائی فرمائیں کہ ایسی کمیٹی شروع کرنا کیسا ،اگر کسی نے کر لی ہو اور اضافی رقم بھی لے چکا ہو،تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
چار رکعتی نفلوں میں پہلا قعدہ فرض ہے یا واجب نیز بھول جانے کی صورت میں نماز کا حکم
سوال: چار رکعات نفل میں قعدہ اولی فرض ہے یا نہیں؟اگر کوئی بھول کر تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوگیا، تو اس کے لیے واپس آنا ضروری ہوگا یا نہیں؟
بیٹی کا نام Daneen دانِین رکھنا کیسا؟
سوال: کیا بیٹی کا نام Daneen دانِین رکھ سکتےہیں؟ اس کا معنی کیا ہے؟
سوال: حیا نام کامعنی بتاد یجیے اوریہ بھی بتادیجیے کہ یہ نام رکھنا کیساہے؟
وضو میں پورے سر کا مسح نہ کرنے کا حکم
سوال: کچھ لوگوں کو دیکھا ہے، وہ سر سے تھوڑی سی ٹوپی یا عمامہ ہٹا کر صرف سر کے چوتھائی حصہ کا مسح کر لیتے ہیں ، پورے سر کا مسح نہیں کرتے ، تو یہ رہنمائی فرمائیے کہ پورے سر کا مسح کرنے کا کیا حکم ہے ، اگر کوئی اس کے ترک کی عادت بنا لے ، تو کیاحکم ہو گا ؟
عورت کو پہلی ولادت پر چالیس دن کے بعد بھی پیلاہٹ نظر آرہی ہو، تو وہ نماز پڑھنا کب سے شروع کرے؟
سوال: ہندہ کے ہاں پہلی ولادت ہوئی ہے لیکن اسے چالیس دن گزرنے کے بعد بھی پیلاہٹ نظر آرہی ہے، تو اس صورت میں ہندہ کے لیے نماز کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ نماز پڑھنا شروع کردے یا اس خون کے رکنے کا انتظار کرے؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اُمیمہ نام رکھنا کیسا ہے؟ کیا یہ نام بچی پر بھاری ہوتا ہے؟
بچی کا نام اریبہ رکھنا کیسا ہے ؟
سوال: بچی کا نام ”اریبہ“ رکھنا کیسا ہے؟
مسلسل 12 دن روزے رکھنے کی منت مانی اور درمیان میں روزہ چھوڑ دیا تو کیا حکم ہے ؟
سوال: ایک عورت نے اپنے کام کے لیے ربیع الاول میں 12 روزے لگاتار رکھنے کی منت مانی ، لیکن چھ روزے لگاتار رکھنے کے بعد گرمی اور کمزوری کی وجہ سے تسلسل توڑ دیا اور روزہ نہیں رکھا، تو اب اس کا کیا حل ہے ؟ کیا دوبارہ 12 روزے رکھنے ہوں گے ؟ یا پہلے کے رکھے ہوئے چھ روزے کافی ہیں اور اب صرف چھ روزوں کی قضا کرنی ہو گی ؟ نیز یہ روزے ابھی بھی لگاتار رکھنے ضروری ہیں یا ناغے کے ساتھ بھی رکھے جا سکتے ہیں ؟
سوال: طلحہ نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا معنی کیا ہے؟