
کافر کمپنی سے انشورنس کروانے کی ایک ناجائز صورت ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک لائف انشورنس لینا چاہتا ہوں۔ میری صورت حال یہ ہے کہ میری عمر 60سال ہے اور میں نے مورگیج پر گھر لیا ہوا ہے ، جس کا میں نےتقریباً 2 لاکھ50ہزارپاؤنڈ دینا ہے اور میں فی الحال اتنا قرض ادا نہیں کر سکتا اور نہ ہی میرے مرنے کے بعد میری بیوی ادا کر سکے گی اور اگر یوں ہی میں فوت ہوگیا ، تو بینک والے میرا گھرفروخت کر دیں گے ، ہاں اگر ان کے قرض سے زیادہ کا گھر بکتا ہےتو اضافی رقم وہ ہمیں واپس کر دیں گے یا ہمیں خود وہ گھر بیچ کر رقم ادا کرنا ہوگی۔ بہر حال دونوں صورتوں میں میرے بعد میرے گھر والے اس گھر میں نہیں رہ سکیں گے اور اگر اس مورگیج پر میں لائف انشورنس کروا لوں تو بچت ہو سکتی ہے۔ اس کی صورت یہ ہے کہ یہ انشورنس غیر مسلم کمپنی سے ہوگی اور ان کی پالیسی پلان15 سال کا ہے یعنی 15 سال کی پالیسی لینے میں مجھے ہر ماہ 100 پاؤنڈ جمع کروانے ہوں گے یعنی 15 سالوں کے 18 ہزار پاؤنڈ۔ پھر اگر میں 15 سالوں میں فوت ہوگیا تو کمپنی میرے مورگیج کی ساری رقم بینک کو ادا کرے گی اور اگر میں اتنے عرصے میں فوت نہ ہوا تو یہ انشورنس کمپنی مجھے کچھ بھی نہیں دے گی۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ میں اس کے بعد پھر اگلے 15 سال کی پالیسی دوبارہ لے لوں ۔اور یوں ہر 15 سال کے بعد پالیسی لے سکتا ہوں۔اس ساری صورت حال کے پیش نظر آپ مجھے یہ بتائیں کہ کیا میں یہ پالیسی لے سکتا ہوں یا نہیں ؟
بھاری لہنگا پہنے ہونے کی صورت میں دلہن کا بیٹھ کر نماز پڑھنا
سوال: دلہن نے جو لہنگا وغیرہ پہنا ہو وہ بہت ہیوی ہوتا ہے اور زیورات دوپٹہ وغیرہ بھی بہت ہیوی ہوتا ہے تو یہاں دلہن کے لیے کافی آزمائش ہوتی ہے تو کیا اس صورت میں وہ بیٹھ کر نمازیں پڑھ سکتی ہے؟ اس صورت میں اسے رخصت ہوگی؟
کیا گھر میں رہنے والے ہر فرد پر الگ قربانی کرنا لازم ہے؟
جواب: زیورات وغیرہ کی وجہ سے صاحب ِ نصاب بن رہی ہوتی ہیں ،تو ان پر بھی قربانی واجب ہوتی ہے۔ لہٰذا جس فرد کے حق میں قربانی واجب ہونے کی شرائط پائی جائیں ا...
بدبودار جرابیں پہن کر مسجد میں جانا کیسا؟
جواب: بنانے اور انہیں پاک صاف اور معطر رکھنے کا حکم ارشاد فرمایا۔ (سنن ابی داؤد ، کتاب الصلوٰۃ،باب اتخاذ المساجد فی الدور،جلد1،صفحہ78،مطبوعہ لاھور) مسج...
جواب: لیے دعا کررہا ہے، تو اُس کی یہ دعا قبول نہیں کی جائے گی ۔ہاں ! اگر اِس معاملے کے علاوہ وہ کوئی اور دعا کرے، تو ان شاء اللہ عزوجل اُس کی وہ دعا قبول ہو...
چندے کی رقم سے قبرستان کے لیے جگہ خریدنا کیسا؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےکرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ ہمارےہاں اعوان ٹاؤن لاہورمیں ایک سوسائٹی نےاپنانجی بیت المال قائم کیاہےجس میں زکوۃ وصدقات نافلہ،قربانی کی کھالوں کی رقوم مستحق افرادکےلیےاکٹھاکرکےساراسال تقسیم کی جاتی ہیں۔بیت المال اعوان ٹاؤن سوسائٹی کاایک ذیلی ادارہ ہے۔ان دنوں سوسائٹی قبرستان کےلیےجگہ خریدنےکےپروگرام بنارہی ہےجس کےلیےممبران سوسائٹی سےرقم کامطالبہ کیاگیاہےیہی مطالبہ انتظامیہ نےبیت المال کمیٹی سےبھی کیاہے۔آپ سےگزارش ہےکہ شریعت کی روشنی میں ہمیں اس معاملہ میں جواب عنایت فرمائیں کہ بیت المال کی وہ رقم جوزکوۃ وصدقات نافلہ اورقربانی کی کھالوں کی قیمت کی صورت میں ہمارے پاس موجودہےآیاہم اس رقم کوقبرستان کےلیےجگہ خریدنےمیں استعمال کرسکتےہیں؟ سائل :ذوالفقارعلی(لاہور)
عورتوں کا بالوں میں چاندی کےکلپ لگانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: زیورات کا پہننا جائز ہے، یونہی ان کا اپنے بالوں میں سونے چاندی کے کلپ اور چٹکیاں لگانے میں بھی حرج نہیں۔ واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی الل...
امتحانات میں رشوت لے کر نقل کروانا کیسا ؟
جواب: بنانے کے لئے حاکم کو دیا جائے رشوت ہے ۔“(فتاوی رضویہ،ج23،ص597،مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن ، لاھور) حضرت علامہ مفتی محمد وقار الدین علیہ الرحمۃ فرماتے ہی...
جواب: بنانے کے لئے جو جو نسخے اللہ کے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے عطا فرمائے ہیں، ان پرعمل پیرا ہوئے بغیرانسانی معاشرے کی تہذیب و ترقّی ممکن ہی نہ...
اچھی کوالٹی والے چاول ، نارمل کوالٹی والے چاولوں کے بدلے بیچنا
سوال: چاول کی فصل اُگانے کے لیے اچھی کوالٹی کا بیج استعمال کیا جاتا ہے۔کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ زمیندار کے پاس نارمل چاول تو ہوتے ہیں،لیکن بیج کے لیے نہیں ہوتے،تو وہ کسی دوسرے زمیندار یا دُکاندار سے کہتا ہے کہ آپ مجھ سے نارمل چاول لے لیں اور مجھے بیج کے لیے اچھی کوالٹی کے چاول دے دیں،پھر وہ دونوں کمی بیشی کے ساتھ چاولوں کا تبادلہ کر لیتے ہیں،مثلاً: اگر اچھی کوالٹی کے چاول ایک من (40 کلو)ہوں،تو اس کے مقابلہ میں نارمل کوالٹی والے چاول ڈیڑھ من(60کلو)دینے پڑتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ طریقہ شرعاً درست ہے یا نہیں ؟اگر درست نہیں،تو اس کی جائز صورت کیا ہو سکتی ہے،کیونکہ زمینداروں میں یہ طریقہ کافی رائج ہے اور انہیں اس کی حاجت بھی ہوتی ہے؟