
نماز کےدوران ، نماز کا وقت ختم ہوجائے تو ؟
سوال: کسی شخص نے نمازِ ظہر یہ سمجھ کر شروع کی کہ ابھی وقت باقی ہے ، لیکن نماز پڑھنے کے بعد پتا چلا کہ وقت تو ختم ہوچکا تھا۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں جو نمازِ ظہر ادا کی گئی ، کیا وہ نماز ادا ہوگئی ؟ یا پھر اس نماز کو دوبارہ پڑھنا لازم ہوگا ؟ ؟ راہنمائی فرمادیں۔
قرض وقت پر واپس نہ کرنے کی وجہ سے نقصان لینے کا حکم
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ تین ماہ پہلے میرے ایک دوست کی والدہ نے مجھ سے پندرہ لاکھ روپے لئے جس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ ہم نے کچھ مشینیں اپنے کاروباری معاملات کے لیے ڈسکاؤنٹ پر منگوائی ہیں جس کی وجہ سے پندرہ لاکھ روپے کی اشد ضرورت ہے ، آپ ہمیں دے دیں بطور ضمانت آپ ہمارے فلیٹ کی فائل رکھ لیں جس کی مالیت 45 لاکھ ہے۔ چاہیں تو آپ یہ فلیٹ رکھ لیجئے گا باقی رقم آپ بلڈر کو ادا کر دیجئے گا جس پر میں نے صاف منع کر دیا کہ فلیٹ سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے ، میں آپ کو رقم دے رہا ہوں، تین ماہ بعد رقم ہی واپس لوں گا اور میں نے کوئی فائل وغیرہ بطور ضمانت بھی نہیں رکھی تو انہوں نے کہا ٹھیک ہے ہم آپ کو تین ماہ بعد اصل رقم کے ساتھ کچھ نہ کچھ نفع بطور مٹھائی آپکو دیں گے ( نفع کی رقم طے نہیں کی گئی کہیں سود کے زمرے میں نہ آئے) جب ادائیگی کا وقت نزدیک آیا تو میں نے پیغام بھیجا کہ میری رقم وقت پر مل جائے گی؟ جس پر مجھے یقین دہانی کروائی کہ رقم مقررہ وقت پر ادا کر دی جائے گی۔ اس کے بھروسے میں نے ایک پلاٹ کا سودا کیا اور بیعانہ کی مد میں ایک لاکھ روپے دے دئیے پھر جب مقررہ وقت پر میں نے اپنی رقم واپس لینے کے لیے ان سے تقاضہ کیا تو انہوں نے مجھ سے ایک ماہ کا وقت مزید مانگ لیا اور میری رقم ادا نہیں کی جس کی وجہ سے دوسری جگہ دیا گیا ایڈوانس ضائع ہو گیا ۔ میں نے ان سے کہا : میری جو رقم آپ کی وجہ سے ضائع ہوئی ہے یہ آپ ادا کریں تو ان کا کہنا ہے کہ یہ تو سود میں آجائے گا آپ بھی اس سے بچیں اور ہمیں بھی سودی معاملات میں نہ لائیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ سارا معاملہ سود ہوگا ؟ کیا میرے مطالبہ کے بغیر جو رقم وہ اپنی خوشی سے دیں گی وہ بھی سود کے زمرے میں آئے گی ؟ کیا میں اضافی رقم کے بجائے کسی اور چیز کی ڈیمانڈ کر سکتا ہوں مثلاً کوئی بائیک یا دیگر اشیاء؟ واضح رہے مجھ سے رقم انہوں نے اپنے پارلر اور جم کی مشینری ٪50 ڈسکاؤنٹ پر خریدنے کے لیے لی تھی تو کیا اس سے ہونے والے نفع میں میرا حصہ جائز ہے ؟ برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں۔
نوافل کی تعداد معین کیے بغیر مت مانی، تو کتنےنفل لازم ہوں گے ؟
سوال: زید نے یوں منت مانی کہ” میرے بیٹا ہوا تو میں گیارہ فقیروں کو ایک وقت کا کھانا کھلاؤں گا، اور شکرانے کے نوافل پڑھوں گا۔“ نوافل کی منت زید نے مطلق مانی تھی اس میں رکعات کو معین نہیں کیا تھا۔ اب اللہ عزوجل کے فضل و کرم سے زید کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں اس منت کا کیا شرعی حکم ہوگا ؟ رہنمائی فرمادیں۔
مغرب کے بعد سو گئے تو کیا رات میں اٹھ کر عشاء اور تہجد پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: اگر ہم مغرب کی نماز کے بعد سو جائیں اور رات کو 10 بجے اٹھیں ، تو اب ہم عشاء کی نماز کے ساتھ ساتھ تہجد بھی ادا کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ اور عشاء کی نماز کا آخری وقت کیا ہو گا؟ اور کیا تہجد کا بھی کوئی مخصوص وقت ہے یا ہم عشاء کی نماز کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں ؟
فجر کی نماز قضا ہوجائے ،تو فرضوں کے ساتھ سنتیں بھی پڑھنی ہیں ؟
جواب: وقت ختم ہونے کے بعد سُنّت ِفجر کی قضا کا حکم خلافِ قیاس حدیثِ پاک سے ثابت ہے ، چنانچہ لیلۃ التعریس میں نبی پاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ ...
جواب: وقت جوجانورذبح کیاجاتاہے ، اس سے مقصودبھی گوشت کاصدقہ کرناہوتاہےاوراوپرگزراکہ گوشت صدقہ کرنے کے لیے جانورذبح کرنامستحب ہے ، توثابت ہواکہ مرض وغیرہ مصا...
زیورات پر گزشتہ سالوں کی زکوۃ کا حکم
جواب: وقت وزن کا اعتبار ہوگا اوراگر زکوۃ پیسوں سے نکالنی ہے تو اس وقت قیمت کا اعتبار ہوگا اور اس میں قیمت زکوۃ کے سال کے اختتام والی معتبر ہوگی۔ (4)کسی ...
وتر کی نماز پڑھتے ہوئے فجر کا وقت شروع ہوجائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: نماز وتر پڑھتے ہوئے اگر دورانِ نماز، فجر کا وقت شروع ہوجائے ،تو کیا وتر کی نماز ادا ہوجائے گی،یا وہ قضا کہلائے گی؟