
دو ماہ کا حمل ساقط ہونے پر عدتِ وفات پوری کرنا ہوگی یا نہیں ؟
سوال: ایک عورت کا شوہر 30 نومبر کو وفات پا گیا ، اسی دن پتا چلا کہ عورت حاملہ ہے۔ 22 دسمبر کو عورت کو مسلسل حیض کے دنوں کی طرح خون آ رہا ہے اور ساتھ میں گوشت کے لوتھڑے بھی نکل ر ہے ہیں۔ چیک کرنے پر پتاچلا کہ حمل ضائع ہو گیا ہے۔ حمل تقریباً دو مہینے کا تھا۔ اس صورت میں عدتِ وفات پوری کرنا ہو گی یا عدت ختم ہو گئی ؟
شوہر کے انتقال کے وقت بیوی رشتہ دار کے گھر ہو تو عدت کہاں گزارے ؟
سوال: جس وقت شوہر کا انتقال ہوا، اس وقت اس کی بیوی اپنے رشتے دار کے گھر میں تھی ، اس صورت میں اس عورت کو اسی جگہ عدت پوری کر کے آنا ہوگا یا اپنے شوہر کے گھر آنا لازم ہوگا؟
دو الگ ملکوں میں رہنے والوں کا نکاح پڑھانے کا طریقہ
سوال: دو الگ ملکوں میں رہنے والے اگر موبائل پر نکاح کرنا چاہیں تو کیا یہ درست ہے؟
دورانِ عدت سر کے بالوں میں تیل لگانا
سوال: کیا عورت عدت کی حالت میں سر پر تیل لگا سکتی ہے یا کنگھی کر سکتی ہے ؟
کیا نکاح میں صرف عورتوں کو گواہ بنا سکتے ہیں؟
سوال: اگر کوئی بھی مرد نہ ہو، تو کیا نکاح کے لیے چار عورتیں گواہ بن سکتی ہیں؟
عدتِ موت میں زیورات پہننے کا حکم ؟
سوال: ہندہ کے شوہر کاانتقال ہوگیاہے ،دوران عدت ہندہ سونے کی بالیاں ،کنگن اورچوڑیاں پہن سکتی ہے یانہیں؟
شادی شدہ عورت کا زنا کے بعد زانی سے نکاح کرنا
سوال: شادی شدہ عورت کسی اجنبی مرد سے زنا کر لے ، پھر اسی مرد سے نکاح کرنا چاہے تو کر سکتی ہے یا نہیں؟
دورانِ عدت پسینے کی بو ختم کرنے کے لیے پرفیوم یا باڈی اسپرے استعمال کرنا
سوال: بیوہ عدت کے دوران پسینے کی بو ختم کرنے کے لیے پرفیوم (Perfume)یا باڈی اسپرے(Body Spray)استعمال کر سکتی ہے یا نہیں ؟
نکاح کا خطبہ خاموشی سے نہ سننا گناہ ہے؟
سوال: بعض لوگوں کو دیکھاگیا ہے کہ وہ خطبہ نکاح کے دوران آپس کی باتوں میں مشغول ہوتے ہیں ،لہٰذا رہنمائی فرمائیں کہ ایسا کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
حدیث "نکاح کا اعلان کرو ۔۔الخ" کی وضاحت
سوال: ابن ماجہ میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے: ”اعلنواھذا النکاح واضربوا علیہ بالغربال“ یعنی کہ نکاح کا اعلان کرو، اور اس پر ڈھول بجایا کرو۔ "اس حدیث پاک کی تشریح کردیں؟