سرچ کریں

Displaying 251 to 260 out of 7238 results

251

انسان کے منہ کی رال پاک ہے ؟

سوال: سوتے وقت انسان کے منہ سے نکلنے والی رال پاک ہے یا ناپاک؟اگر یہ رال کپڑوں پر لگ جائے، تو کیا کپڑے پاک ہی رہیں گے یا ناپاک ہو جائیں گے؟

251
252

اجنبیہ عورت کی شرمگاہ کو چھونے سے انزال ہوجائے، تو روزے کا حکم

سوال: ماہِ رمضان میں روزے کی حالت میں اجنبی مرد نے شہوت سے مغلوب ہوکر اجنبیہ عورت کی شرمگاہ کو کپڑے کے اوپر سے چھوا، تو اس مرد کو انزال ہوگیا۔ ان دونوں مرد و عورت کو اپنا روزہ دار ہونا بھی یاد تھا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس صورت میں اس مرد کے روزے کا کیا حکم ہے؟ اگر اس مرد کا وہ روزہ ٹوٹ گیا ہے تو کیا اس پر روزے کا کفارہ بھی لازم آئے گا یا فقط قضا ہی لازم ہوگی؟؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔

252
253

ناپاک کپڑے کو پاک کرنا

سوال: کپڑے پرناپاک خون ایک درہم کے برابر لگا ہو تو پاک کرنے کا حکم ہے لیکن اگر ایک درہم سے کم ہو، تو کیا پہلے اسی طرح کپڑے کو پاک کرنا ہوگا اور پھر مشین میں دھلنے کے لیے ڈالنا ہوگا یا بغیر پاک کئے بھی ڈال سکتے ہیں؟

253
254

گناہ کرنے سے دل پرسیاہ نکتہ لگ جاتا ہے

سوال: جب بندہ گناہ کرتا ہے تو اس کے دل پر ایک سیاہ نکتہ بن جاتا ہے الخ یہ حدیث کن کتب میں ہے ؟

254
255

چھوٹے بچے کے منہ سے نکلنے والی رال پاک ہے یا ناپاک ؟

سوال: بچے کی رال اگر گرتی رہتی ہو اور وہ کپڑوں پر لگ جائے، تو کیا اس صورت میں کپڑے ناپاک ہو جائیں گے؟؟

255
256

میاں بیوی کے حقوق‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ (1)بیوی کے شوہر پر کیا کیا حقوق ہیں اور کیا شوہر کا بیوی کو ہر بات بتانا ضروری ہے ؟ مثلا کہاں گئے تھے؟کیوں گئے تھے؟ وغیرہ وغیرہ۔ (2)کیا شادی کے بعددیگر رشتہ داروں کے حقوق ختم یا کم ہو جاتے ہیں کہ اب بیوی آ گئی ہے،سب حقوق اِسی کے ہوں گے؟

256
257

خریداری میں رقم ایڈوانس دے کر سامان ایک سال بعد لینا... کیا یہ درست ہے؟

جواب: پر لینااگر بیع سلم کے طورپرہواوراس سودے میں بیع سلم کی تمام شرائط کالحاظ رکھاجائےتو جائزہے،مگریہ ذہن میں رکھیں کہ بیع سلم کی ایک بھی شرط کی خلاف ورزی ...

257
258

احرام کی حالت میں خوشبودار حجراسود کو بوسہ دینا کیسا

سوال: احرام کی حالت میں جب طواف کرنا ہو تو حجر اسود کو بوسہ دینے کا کہا جاتا ہے تو اگر دیکھا جائے تو حجر اسود پر خوشبو لگی ہوتی ہے اور احرام کی حالت میں خوشبو نہیں لگا سکتے تو حجر اسود پر اگر خوشبو لگی ہو بوسہ دے دیا تو کوئی مسئلہ تو نہیں یا کچھ لازم آئے گا؟

258
259

خراب کھانا کپڑے یا بدن پر لگنے کا حکم

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کھانے والی کوئی چیز خراب ہونے کے بعد کپڑوں یا جسم پرلگ جائے تو کیا کپڑے اور جسم ناپاک ہوجائیں گے؟

259
260

جس ریسٹورنٹ میں حلال و حرام کھانے ہوں ،اس کے آرڈر بُک کرنا کیسا؟

سوال: ہمارے کام کی نوعیت یہ ہے کہ ہم یورپ میں موجود ہوٹل، ریسٹورنٹ اور پیزا برگر والوں سے رابطہ کرتے ہیں اور انہیں آفر کرتے ہیں کہ آپ کے ریسٹورنٹ سے جو بھی کسٹمر آرڈر دیکر کھانا منگوانا چاہے، ان کی کالز ہم ریسیو کریں گے، کال ریسیو کر کے ان کا آرڈر وصول کرنا، پھر کسٹمر کا نام، فون نمبر، ایڈریس اور دیگر ضروری معلومات لے کر ہم آپ کو بھیج دیں گے، آپ اس کے آرڈر کے مطابق کھانا تیار کر کے وہاں سے ڈیلیور کر دیں، یوں آپ کی کالز سننے اور کسٹمر سے بات کرنے کی سر دردی ختم ہو جائے گی، بس ہماری جانب سے آپ کو مکمل تفصیل کےساتھ آرڈر وصول ہو گااور آپ کا کام آسان ہو جائے گا، پھر اس کام کے بدلے ہم ان سے یومیہ یا ماہانہ اجرت مقرر کر لیتے ہیں کہ اتنے گھنٹے ہمارے افراد آپ کے ریسٹورنٹس میں آنے والی کالز سننے کے لیے تیار رہیں گے، پھر اس وقت میں کالز آئیں یا نہ آئیں، بہر حال ہر روز کی جداگانہ یا پھر ماہانہ اتنی اجرت دینی ہو گی، تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ نوٹ: سائل کی مزید وضاحت کے مطابق آرڈر وصول کرنے کا طریقہ کار یہ ہو گاکہ اگر کوئی کسٹمر آرڈر کرنا چاہے، تو اپنے ملک میں وہ لوکل کال ہی کرے گا، لیکن نیٹ کے ذریعے اس کی کال ہمیں پاکستان میں موصول ہو گی، یہاں کال ریسیو کر کے اس کے آرڈر کی تفصیل لکھیں گے، مثلاً: پیزا ہے، تو کن چیزوں پر مشتمل ہونا چاہئے، وغیرہ وغیرہ، پھر دیگر ضروری معلومات لے کر کمپیوٹر میں درج کر کے پرنٹ کے آپشن پر کلک کریں گے، تو بذریعہ سافٹ وئیر یورپ میں اس ریسٹورنٹ کے متعلقہ اسٹاف کے پاس وہ آرڈر پرنٹ آؤٹ ہو جائے گا، پھر ریسٹورنٹ اسٹاف مطلوبہ چیز تیار کر کے وہیں سے کسٹمر کو ڈیلیور کر دے گا۔ نیز چونکہ ہمارا کام یورپ کے ریسٹورنٹس میں ہی ہوتا ہے اور ہم فقط وہیں کے آرڈر لیتے ہیں ، تو وہاں ریسٹورنٹس میں حرام چیزیں مثلاً:خنزیر کا گوشت اور شراب وغیرہ بھی ہوتی ہیں، تو جب ان کا آرڈر آئے گا، تو ہمیں ان کا آرڈر بھی لے کر بھیجنا پڑے گا۔

260