
نیاز کا گوشت کافر مزدورکودینا کیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک بھٹہ کامالک ہوں اورہمارے پاس اکثرلیبرکرسچن یعنی عیسائی ہوتے ہیں اورہم نے ان سے کام لیناہوتاہے مسئلہ یہ ہے کہ : (1)ہم کبھی توسالانہ ختم پاک دلواکریاکبھی ہرماہ دیگیں نیازپکاکرتقسیم کرتے ہیں ،اسی طرح کبھی کبھاربھٹہ کی حفاظت وخیروبرکت کےلیےاورنظربدوحاسدین کے حسدسے بچنے کے لیے بکرے ذبح کرکے غرباءمیں گوشت تقسیم کرتے ہیں ،لنگرکوہم خودبھی کھاتے ہیں اورہمارے دوست احباب اورقرآن خوانی کرنے والے بھی اوریہی لنگرہماری عیسائی لیبربھی کھاتی ہے اسی طرح گوشت میں سے ہماری کرسچن لیبربھی گوشت لیتی ہے ۔کیالنگراوریہ نفلی صدقہ کاگوشت ان کودے سکتے ہیں۔ (2)اسی طرح ہرسال بڑی عیدپربڑے جانوراپنے بھٹہ پرہی ذبح کرکے وہاں کے مکینوں اورراہ گیروں میں گوشت تقسیم کردیتے ہیں اورکچھ گوشت گھرمیں آجاتاہے ۔اس گوشت پرعیسائی لیبرکی بھی نظریں ہوتی ہیں اورہم انہیں انکاربھی نہیں کرسکتے لاچاردیناہی پڑتاہے ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ قربانی کے گوشت میں سے عیسائی لیبرکودیناکیساہے؟ نوٹ:تقسیم کاری کایہ سلسلہ ہمارے آباء واجدادسے اسی طرح چلتاآرہاہے۔
میت کو قبرستان کی طرف لے کر جانے کا اسلامی طریقہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ میت کو قبرستان کی طرف لے کر جانےکا اسلامی طریقہ کیا ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ میت کا سر قبلہ کی جانب ہونا چاہیے، بعض کہتے ہیں میت کا سر قبرستان کی طرف ہونا چاہیے اور بعض کہتے ہیں کہ میت کا سر آگے کی طرف ہونا چاہیے۔ برائے کرم آپ ہماری شرعی رہنمائی فرمائیے کہ اس کے متعلق شریعت اسلامیہ کا کیا حکم ہے؟
بیوی کا اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بیوی کااپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لکھنا جائز ہے یا نہیں ؟جبکہ زید کہتا ہے کہ جائز نہیں کہ حدیث مبارک”من ادعى الى غير أبيه وهو يعلم أنه غير أبيه فالجنة عليه حرام “میں اس سے منع کیا گیا ہے ، لہذا بتائیے کہ اس کے بارے میں حکم شرعی کیاہے؟
جاندار کی شکل والی ٹرے کی خرید و فروخت کرنا کیسا؟
جواب: شرعی طور پر جائز ہے، کیونکہ اس سانچے سے فقط ایک خاکہ ، نقشہ یا ڈیزائن بنتا ہے، چہرے کی تصویر نہیں بنتی اور ممنوع وہ ہے جس میں چہرے کی تصویر ہو، یہی و...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ زیدایک بیکری میں ملازم ہے ، جہاں وہ کیک بناتاہے ۔ شادی،برتھ ڈےاوردیگر مواقع پرلوگ کیک بنواتےہیں۔ کبھی ایسابھی ہوتاہےکہ لوگ تصاویروالےکیک بنواتےہیں ، جس کے لیے پہلے تصویر کا پرنٹ آؤٹ لیا جاتا ہے اور پھراسےمخصوص طریقےسےکیک پربنایاجاتاہے ۔ بیکری میں ایسےکیک کم بنتےہیں اوربغیرتصاویرکےکیک زیادہ بنتےہیں ،لیکن یہ ڈیوٹی میں شامل ہےکہ اگرکسی نےتصویروالاکیک بنوانا ہو ، تواسےلازمی بنانا پڑےگا۔ شرعی رہنمائی فرمادیں کہ اس بیکری میں کام کرناکیساہے؟
مہنگائی کی وجہ سے زیادہ مہر کا مطالبہ کرنا کیسا ؟
جواب: شرعی کی کوئی تعداد مقرر نہیں،صرف کمی کی طرف حد معین ہے کہ دس درم سے کم نہ ہو اور زیادتی کی کوئی حد نہیں،جس قدر باندھا جائے گا ، لازم آئے گا۔ملخصا“ (فت...
عورت کے لیے کفارے کے روزے رکھنے کا مسئلہ؟
جواب: شرعی و طبعی عذر ہے، جو عام طور پر ہر مہینے ہی عورت کو پیش آتا ہے،البتہ ذی الحجہ کی دس ،گیارہ ،بارہ اور تیرہ تاریخ کا کفارے کے روزوں کے درمیان میں آج...
کیا خودکشی کرنے والا جہنمی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پردل برداشتہ ہوکرخودکشی کاارتکاب کررہے ہیں ۔مثلاًباپ بیٹے سے تنگ ہوکر،بہن بھائی سے دل برداشتہ ہوکر،بیوی شوہرسے پریشان ہوکریاغریب لوگ غربت سے تنگ آکرکر،بہت سے طلباء وطالبات امتحانات میں ناکامی پر،نوکری نہ ملنے پرخودکشی کررہے ہیں ۔شرعی رہنمائی درکارہے کہ خودکشی کرناکیساہے؟ سائل:حافظ شکیل احمدمجددی(لاہور)
چوری کے پانی سے وضوکرنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا چوری کے پانی سے وضو ہو جائے گا؟ اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں۔
زکوۃ کی رقم تنخواہ میں اضافے کے طور پر دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے پاس کچھ غریب افراد بھی ملازمت کرتے ہیں، تو کیا زکوۃ کی رقم سے ان کی تنخواہ میں کچھ اضافہ کیا جاسکتا ہے ؟مطلب یہ ہے کہ اگر تنخواہ 12000 ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ تنخواہ میں اضافہ کریں ۔ ہمارا گزر بسر نہیں ہوتا ،تواگر ہم یوں کہیں کہ آئندہ سے تمہاری تنخواہ پندرہ ہزار ہوگی اور نیت یہ ہو کہ 12ہزار سیلری سے دیں گے اور تین ہزار اپنی طرف سے بطور زکوۃ ہی دے دیا کریں گےاور وہ ملازم شرعی فقیر ہی ہوں ، تو شرعا اس طرح ہماری زکوۃ ادا ہوجائے گی یا نہیں ؟