
امام کے ایک طرف سلام پھیرنے کے بعد شریک ہونے والے کی نماز کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ کل مغرب کی نمازمیں امام صاحب نے جب ایک طرف سلام پھیرا، تو میں نے اسی سلام کے دوران تکبیر تحریمہ کہہ کر امام صاحب کی اقتدا کر لی اور امام کے دونوں طرف سلام پھیرنے کےبعد نماز مکمل کر لی، مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا میری نماز ہو گئی یا نئے سرے سے دوبارہ پڑھنی ہو گی؟
مقتدی کے لیے کب سلام پھیرنا سنت ہے؟
سوال: ایک صاحب جو اپنے آپ کو حنفی فقہ کا پیروکار بتاتے ہیں، ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اس میں انہوں نے کہا کہ اگر امام ایک طرف سلام پھیر لے اور اس کے فوراً بعد مقتدی بھی ایک سلام پھیرے ،تو یہ طریقہ غلط ہے ، درست طریقہ یہ ہے کہ جب امام دونوں طرف سلام پھیر لے اس کے بعد مقتدی دونوں سلام پھیرے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے اس ویڈیو بیان میں اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ امام کے ساتھ سلام پھیر نےوالے سنت کے تارک ہیں، لہذا امام کے بعد سلام پھیرنے والوں کوسنت زندہ کرنے کا بھی ثواب ملے گا۔
دورانِ تلاوت اگر کوئی سلام کرے تو اس کا جواب کس وقت دینا واجب ہے؟
سوال: اگر ہم قرآنِ پاک کی تلاوت کررہے ہوں اور کوئی ہمیں سلام کرلے تو کیا اُسی وقت جواب دینا واجب ہوگا یا پھر تلاوت مکمل کرلینے کے بعد بھی اُس سلام کا جواب دے سکتے ہیں؟
امام کے سلام پھیرتے وقت مقتدی نے تکبیرِ تحریمہ کہی تو نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
سوال: امام صاحب کے نماز ختم کرنے کے لیے پہلا سلام پھیرتے وقت زید نے تکبیرِ تحریمہ کہہ لی اور ہاتھ باندھ لیے ،اسی اثناء میں امام صاحب نے دوسرا سلام بھی پھیردیا، تو اس صورت میں زید نماز میں شامل ہوا کہ نہیں؟
اورادو وظائف میں مصروف شخص کو سلام کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم مسجد میں بیٹھ کر وظائف پڑھ رہے ہوتے ہیں یا ذکر کررہے ہوتے ہیں تو کوئی آکر سلام کرتا ہے ، کیا ہم پر اس کے سلام کا جواب دینا واجب ہوتا ہے؟ سائل : حافظ ارسلان(محمد علی سوسائٹی کراچی)
مقتدی امام کے آخری قعدے میں دُرود و دعا پڑھ لے ،تو کیا حکم ہے ؟
جواب: سلام پھیرنے کے وقت فارغ ہو اور اگر پھر بھی امام کے سلام پھیرنے سے پہلے فارغ ہوجائے، تو کلمہ شہادت کی تکرار کرے، لیکن اگر کسی مسبوق نے بھول کر یا جان ب...
آخری قعدے کے بعد بھول کر کھڑے ہو گئے، تو سجدہ سہو کرنے کا طریقہ
جواب: سلام پھیر کر سجدۂ سہو کرے اور اس کے بعد دوبارہ التحیات پڑھ کر نماز مکمل کر لے، یہاں سجدۂ سہو واجب ہونے کی وجہ” واجب کو اس کے محل سے مؤخر کرنا“ ہے، یعن...
کیا صرف درودِ ابراہیمی ہی درود ہے ؟
جواب: سلام بھی پڑھنا چاہیے تاکہ حکم قرآنی پر کامل عمل ہو مگر پھر بھی کوئی شخص صرف درود یا صرف سلام پر اکتفا کرتا ہے تو وہ گنہگار نہیں ۔ درود و سلام کو جم...
لوگوں کا سلام پہنچانا بھول جائیں تو کیا حکم ہے؟
سوال: دعوتوں میں شریک ہوتے ہیں تو کئی دوستوں اور عزیزوں سے ملاقات ہوتی ہے، وہ پھرکسی کے بارے میں پوچھ لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ اسے میرا سلام دیجئے گا۔ اکثر اوقات سلام پہنچانا یاد نہیں رہتا ،تو اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟
سر کے اشارے سے سلام کرنا اور اس سلام کا جواب دینا
سوال: کیا سر کے اشارے سے سلام کیا جا سکتا ہے؟ اور ایسے سلام کرنے سے سلام کا جواب دینا واجب ہوگا ؟ اگر گاڑی وغیرہ میں سفر کر رہے ہوں تو کیا سر کے اشارے سے سلام کا جواب دے سکتے ہیں ؟