
این جی آر ( NGR) کمپنی میں انویسٹ کرنے کا حکم
جواب: کمپنیاں اکثر کچھ دن کے لیے آتی ہیں اور لوگوں کو کمیشن و بونس وغیرہ کالالچ دے کر جال میں پھنساتی ہیں اور شروع شروع میں لوگوں کو یہ منافع بھی دیتی ہیں...
ہلاکو خان نے جب بغداد پر حملہ کیا تھا تو علماء آپس میں مناظرے کر رہے تھے؟
جواب: کمپنیاں کیا علماء چلاتے ہیں؟ یا ان کمپنیوں کے CEO کسی مدرسہ سے فارغ التحصیل ہیں؟ اگر ہمارے ملک میں ان تمام جرائم میں مرتکب افراد کا جائزہ لیا جائ...
قادیانی کے ساتھ مل کر کاروبار کرنا کیسا ؟
سوال: کسی مسلمان شخص کاکسی قادیانی شخص سے مل کرکاروبارکرناکیساہے؟
جواب: کمپنیاں ماہانہ چند چھٹیوں کی گنجائش رکھتی ہیں کچھ سالانہ چھٹیوں کی گنجائش رکھتی ہیں کچھ کمپنیوں کی پالیسی یہ ہوتی ہے کہ اتنی اتنی چھٹیوں میں تنخواہ کے...
سود ی ادارے کے لیے جائیداد کی چھان بین (Investigation)کرناکیسا؟
سوال: بہت سے لوگ بینکوں یا دیگر سودی اداروں سے سودی قرض لیتے ہیں اور ادارہ ان سے اتنے پیسوں کے بدلے بطورِ گروی جائیداد کے کاغذات لے کر رکھ لیتا ہے ، لیکن وہ جائیداد واقعی اتنی مالیت کی ہے یا نہیں ؟ اس کی تفتیش کرنا ضروری ہوتا ہے ، بعض بینک یا ادارے یہ کام خود کرلیتے ہیں اور بہت سے ادارے یہ کام چھان بین (Investigation) کرنے والی مختلف کمپنیوں سے کرواتے ہیں ، یہ کمپنیاں تفتیش کے بعد بتاتی ہیں کہ یہ پراپرٹی کتنی مالیت کی ہے ، ان کا کام صرف اتنا ہوتا ہے ، اس کے علاوہ کسی طرح بھی بینک یا سودی معاملات میں براہِ راست کوئی دخل نہیں ہوتا ، سوال یہ ہے کہ سودی قرض دینے والے ادارے کو اس معاملے پر اپنی سروس دینا کیسا ہے ؟ اورکیا کمپنی اس طرح سودی ادارے کے کام پر تعاون کی وجہ سے گنہگار ہوگی ؟
قادیانی کے ریٹائر ہونے پر اسے پارٹی دینے کا حکم
سوال: مسئلہ یہ ہے کہ ہمارےساتھ ایک قادیانی ملازم ہے۔32 سال اس نے ہمارے ساتھ نوکری کی۔ اب وہ ریٹائر ہونے جا رہا ہے ،اس کو پارٹی دینی چاہیے یا نہیں؟ کیونکہ ہمارے پاس سے جب بھی کوئی ریٹائر ہو کر جاتا ہے، اس کو پارٹی دی جاتی ہے۔
مالی فائدے کے لیےاپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرناکیسا؟
سوال: زید ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا ،بیماری کی وجہ سے انتظامیہ نے زید کو فیکٹری سے نکال دیا ،بقایاجات بھی پورے ادا نہیں کیے ۔زید نے قرض لےکر اپنا علاج کروایا اور اپنے اہل وعیال کا خرچ کیا ۔اب زید اپنی بیماری کے باعث سخت کام نہیں کرسکتا ،معمولی کام ملتا نہیں ۔زید کو قرض خواہ بہت زیادہ تنگ کرتے ہیں ،زید کا ذریعہ معاش کچھ نہیں ہے ۔اس صورت حال میں زیدکا مالی فوائد حاصل کرنے کے لیےاُوپر اُوپر سے قادیانی ہونا کیسا ہے ؟
فلیٹوں کی بکنگ پرپیش آنے والے جدید مسائل
جواب: کمپنیاں عقدِ استصناع کے طور پر ایکسپورٹ آرڈر کے لیے مال تیار کرتی ہیں،اگر خریدار مال تیار ہونے پر منع کر دے،تو یہ کمپنیاں اسی وقت دیوالیہ ہو سکتی ہیں...
ہینڈ رائٹنگ(Hand writing) والی کمپنی (company) کے ذریعے ارننگ کرنے کا حکم
سوال: آج کل ورک فرام ہوم(Work from home) کی مختلف صورتیں رائج ہیں،جن میں انسان گھر بیٹھے ارننگ (Earning)یعنی کمائی کر سکتا ہے۔اس کی ایک صورت(Hand writing)یعنی ہاتھ سے مختلف تحریریں لکھنے کی بھی ہے،جس کا مکمل طریقہ کار درج ذیل ہے: کمپنی(Company)نےمختلف(Packages)متعارف کروا رکھے ہیں،کمپنی کا ممبر (Member) بننے کے لیے ان میں سےایک پیکج (Package)لازمی طور پر (buy)یعنی خریدنا پڑتا ہے،اگرپانچ سو500والا پیکج خریدیں گے،تو اس کی بنیاد پہ روزانہ پچاس 50روپے اور اگر ہزار 1000والا خریدیں گے،تو روزانہ سو100روپے کما سکیں گے ۔یونہی پیکج جتنا مہنگا ہوگا ،اس حساب سے آمدن بھی بڑھتی چلی جائے گی اور ایک پیکج کی مدت تیس30 دن ہوتی ہے،یعنی ایک پیکج خریدنے کے بعد اس کی بنیاد پہ تیس30دن تک ارننگ کرسکتے ہیں، اس کے بعد دوبارہ کوئی پیکج خریدنا ہوگا۔بعض کمپنیاں اسے پیکج کی خریداری کا نام دیتی ہیں اور بعض رجسٹریشن فیس کا،لیکن یاد رہے کہ اس طرح پیکج کی خریداری یا رجسٹریشن فیس کے بدلے میں کسٹمر(Customer)کو کمپنی کی جانب سے کچھ بھی نہیں ملتا،بس اتنا فائدہ ہوتا ہے کہ وہ کمپنی کا(Member)بن جاتا ہےاور کمپنی سے کام لے کر اسے کرنے کا اہل ہو جاتا ہے۔ اور کام یہ ہوتا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پہ بذریعہ واٹس ایپ (WhatsApp) کچھ کمپیوٹرائز (Computerize) نوٹس(Notes)سینڈ (Send)کیے جاتے ہیں،جنہیں ایک رجسٹر (Register)پر ہاتھ سے لکھنا ہوتا ہے اور ان کی تصاویر بذریعہ واٹس ایپ ہی واپس بھیجنی ہوتی ہیں،جس کی بنیاد پہ اجرت اکاؤنٹ(Account)میں آجاتی ہے ۔ پھر ارننگ کے لیے کام اور اس کی اجرت دینے کے حوالےسے مختلف کمپنیوں کا اپنا اپنا طریقہ اور اصول ہیں،مثلاً: بعض کی طرف سے یہ شرط ہوتی ہے کہ پیکج کی خریداری/رجسٹریشن کے باوجودمخصوص تعداد میں لوگوں کو کمپنی جوائن (Join)کروانے کے بعد کام ملے گا،اس سے پہلے ارننگ کی کوئی صورت نہیں،بعض کی طرف سے کام تو مل جاتا،لیکن کام کمپلیٹ(Complete) کر لینے کے باجود اجرت تب ملے گی،جب مختلف افراد کو جوائن کروالیں گے ،البتہ بعض کمپنیز کی جانب سے نئے ممبر(Members) بنانے کی شرط نہیں ہوتی،بس کام پورا کر کے اس کی اجرت لے سکتے ہیں۔اب پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح کی کمپنیز (Companies)جوائن کر کے ارننگ کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں؟