سرچ کریں

Displaying 21 to 30 out of 3076 results

21

مغرب کی جماعت میں دو رکعت رہ جائیں تو ان میں التحیات پڑھیں یا نہیں؟

جواب: مسبوق کہلاتا ہے۔مسبوق مقتدی امام کے سلام پھیرنے کے بعد جب اپنی بقیہ رکعتیں پڑھنے کھڑا ہو،تو اصول کے مطابق قراءت کے اعتبار سے یہ اس کی پہلی رکعت قرار ...

21
23

صاحب ترتیب کی نماز فاسد ہوئی اور چند نمازیں پڑھنے کے بعد علم ہوا، تو کیا حکم ہے؟

سوال: میری ایک بھی نماز قضاء نہیں تھی ،میں امام کے پیچھے عشاء کی نماز پڑھ رہا تھا اور انہوں نے اس میں قراءت کرتے ہوئے ایسی غلطی کی جس سے معنیٰ فاسد ہونے کےسبب نماز فاسد ہوگئی ،لیکن مجھے اس مسئلہ کا علم نہیں ہوا،لہٰذا میں بقیہ وقتی نمازیں پڑھتا رہا اور میں نے اگلے دن کی عشاء کی نماز بھی پڑھ لی ،پھر مجھے نماز ظہر کے بعد ایک مفتی صاحب سے یہ مسئلہ معلوم ہوا کہ معنیٰ فاسد ہونے کے سبب نماز فاسد ہوچکی تھی، تو میں نے نماز ظہر کے بعد اس فاسد نماز کا اعادہ کرلیا، تو اب سوال یہ پوچھنا ہے کہ میری وقتی نمازیں ہوئیں یا نہیں ؟ اور میں اب پھر سے صاحب ترتیب ہوں یا نہیں؟

23
24

نماز میں درست محل میں لقمہ دینا اور لینا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے کہ ایک امام نماز ِ عشاء کی تیسری رکعت مکمل کرنےکے بعدچوتھی کے لیے کھڑے ہو نے کے بجائے بھولے سے بیٹھ گیا ، پھرایک مقتدی نے تین تسبیح کی مقدار سے پہلےلقمہ دیااورامام اس کا لقمہ لےکرفورا کھڑا ہو گیا اورنمازکے آخر میں سجدہ سہو کیا ، تو اس صور ت میں نماز کا کیا حکم ہے ، ہوگئی یا نہیں؟ نوٹ: سائل نے وضاحت کی ہے کہ اس جماعت میں کوئی مقتدی مسبوق نہیں تھا۔سب پہلی رکعت سے شامل تھے۔

24
25

کیا مسبوق کی اقتدا کر سکتے ہیں ؟

سوال: دو شخص نماز پڑھ رہے ہوں،ان میں سے ایک امام ہو اور دوسرا مقتدی اور مقتدی کی کچھ رکعتیں نکل گئی ہوں،اب جب سلام پھیرنے کے بعد مقتدی اپنی نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہو،تو پیچھے سے کوئی شخص آکر اس کے کندھے پر ہاتھ لگاکر اس کی اقتدا کرلے،تو کیااس شخص کا اُس مسبوق مقتدی کی اقتدا کرنا درست ہوگا یا نہیں؟

25
26

مسبوق کا امام کے ساتھ سجدہ سہو میں سلام پھیرنا کیسا ؟

سوال: مسبوق مقتدی (جس کی کوئی رکعت نکل گئی ہو)امام کےساتھ سجدہ سہو میں سلام پھیرے گا یا نہیں؟

26
27

نماز غوثیہ کا طریقہ اور شرعی حیثیت و حقیقت

سوال: نمازِ غوثیہ کی حقیقت کیا ہے اور یہ کس دلیل سے ثابت ہے؟ نیز اس نماز کو غوث پاک رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب کیا جاتا ہے، حالانکہ عبادت تو اللہ تعالیٰ کے لئے ہوتی ہے، تو اس کی نسبت غوث پاک رضی اللہ عنہ کی طرف کرنا کیسے در ست ہے؟

27
28

واجب الاعادہ نماز کی جماعت میں نئے مقتدی شامل ہوسکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ امام صاحب نمازِ فجر پڑھا رہے تھے، دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے، تو سورت فاتحہ پڑھنا بھول گئے اورفاتحہ کے علاوہ قراءت شروع کر دی، انہیں سورت فاتحہ یاد نہیں آئی اور کسی مقتدی نے بتایا بھی نہیں حتی کہ انہوں نے یوں ہی رکوع و سجود کر کےسجدہ سہو کئے بغیر نماز مکمل کر لی، بعد میں انہیں بتایا گیا کہ سورت فاتحہ نہیں پڑھی گئی، تو انہوں نے نمازیوں کو کہا کہ نماز دوبارہ پڑھی جائے گی، توامام صاحب نے دوبارہ جماعت کروائی، بعض ایسے افراد بھی تھے، جو پہلے والی جماعت میں شریک نہیں ہو سکے تھے، لیکن وہ دوسری جماعت میں شریک ہوئے اور اپنی فرض نماز ادا کی۔ اس حوالے سے ارشاد فرما دیجئے کہ اُن مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہو گا؟

28
29

مسافر امام کے پیچھے مقیم مقتدی سجدۂ سہو کرے یا نہیں؟

جواب: مسبوق کا حکم ہے یعنی وہ امام کے ساتھ سلام پھیرے بغیر،سجدۂ سہو کرے گا۔یاد رہے اگر اس نے جان بوجھ کر امام کے ساتھ سلام پھیر دیا ،تو اس کی نماز فاس...

29