
مُحْرِمْ کا منہ سوتے ہوئے چادر سے چھپ گیا، تو کیا حکم ہے؟
سوال: ایک اسلامی بہن جو کہ حجِ قران کررہی ہیں،سوتے ہوئے بے خیالی میں اُن کے منہ پر چادر آگئی اور وہ دو گھنٹے تک سوئی رہیں،اب کیا ایسی صورت میں اُن پر دم لازم ہوگا یا صدقہ ؟اگر صدقہ لازم ہوگا، تو یہ صدقہ کہاں اور کس جگہ کے حساب سے دینا ہوگا ؟
چالیسویں پر مرحوم کی طرف سے کپڑے اور چیزیں دینا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ چند دن قبل ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ۔ سنا ہے کہ مرحوم کے چالیسویں پر مرحوم کی طرف سے ایک کپڑوں کا جوڑا ، ایک جوتوں کا جوڑا ، ایک عدد ٹوپی ، ایک جائے نماز صدقہ کیا جاتا ہے اور عموماً مسجد کے مؤذن ، خادم وغیرہ کو یہ چیزیں دی جاتی ہیں ۔ آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا یہ چیزیں مرحوم کی طرف سے دینا شرعا ضروری ہے اور کیا مسجد کے مؤذن ، خادم کو ہی دی جاسکتی ہیں ، کسی اور کو نہیں ؟ اگر کوئی شخص ان چیزوں کے علاوہ پیسے دینا چاہے اور مؤذن خادم کے علاوہ کسی اور غریب کو دے ، تو کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہوگا ؟تفصیل سے بیان فرما دیں۔
کیا بہو کو صدقہ فطر دیا جاسکتا ہے؟
سوال: کیا ساس بہو کو صدقہ فطر دے سکتی ہے، جبکہ بہو مستحق بھی ہے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔سائل: رضا بلال(via،میل)
نفلی روزے میں حیض آگیا تو کیا نفلی روزے کی قضا لازم ہوگی؟
سوال: اگر کسی عورت نے نفلی روزہ رکھا اور اسے روزے کے دوران حیض آگیا تو کیا نفلی روزے کی قضا لازم ہوگی یا روزہ معاف ہے؟
نفلی طواف کے بعد دو رکعت پڑھنے اور سعی کرنے کا حکم
سوال: عمرہ کی ادائیگی کے بعد نفلی طواف کئے جائیں ، تو کیا اس صورت میں طواف کے بعد مقامِ ابراہیم پردو رکعت پڑھنا اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کرنا بھی لازم ہوگا ؟ یا صرف طواف ہی کرنا ہوگا؟
صدقۂ فطر کی ادائیگی میں اصل دینے والے کی جگہ کا اعتبار ہوگا یا وکیل کی جگہ کا ؟
سوال: صدقہ فطرکی ادائیگی میں کس کااعتبارہے ،جس کے ذمہ لازم ہے ،اس کااعتبارہے یاکسی اورکا مثلاایک پاکستانی عارضی طورپریوکے میں رہتاہے،اس کے بیوی بچے پاکستان میں ہیں ،وہ پاکستان میں کسی کووکیل بناتاہے کہ میری اورمیرے بیوی ،بچوں کی طرف سے صدقہ فطر اداکردو ، بچے سب اس کے عیال میں ہیں ،کچھ عاقل بالغ ہیں اورکچھ نابالغ۔بالغ اولاداوربیوی توصاحب نصاب ہیں ،لیکن نابالغ صاحب نصاب نہیں ،تواس صورت میں یوکے میں صدقہ فطرکی جتنی رقم بنتی ہے ،اس کااعتبارہوگایاپاکستان میں جتنی رقم بنتی ہے ،اس کااعتبارہوگا؟اسی طرح اگریہ یوکے میں خوداداکرتاہے،توکس جگہ کی قیمت کااعتبارہوگا؟
کیا منت کے بکرے کا گوشت میلاد کی نیاز میں استعمال ہوسکتا ہے؟
جواب: صدقہ فطر کے مصارف ہیں۔ ہمارے یہاں جس کھانے کو نیاز کہا جاتا اور محفل میلاد میں تقسیم ہوتا ہے وہ بلا تخصیص سب کو کھلایا جاتا ہے لھذا اگر واقعی شرعی منت...
کیا صدقے کی رقم گھر میں رکھنے سے نحوست ہوتی ہے ؟
سوال: گھروں میں نفلی صدقہ بکس رکھے ہوتے ہیں،جن میں روزانہ کی بنیادپرکچھ نہ کچھ نفلی صدقہ ڈالاجاتاہے،اورتقریباًایک ماہ بعدان پیسوں کوجمع کروادیاجاتاہے ۔ان پیسوں کے گھر میں رہنےکی وجہ سے نحوست ہوتی ہے یا نہیں ہوتی ؟
ٹریولنگ کارڈ گرا پڑا ملے تو کیا حکم ہے؟
جواب: صدقہ کردے، یا دیگر مصارف خیر یعنی مسجد، مدرسہ وغیرہ میں صرف کردے، اگر خود شرعی فقیر یعنی مستحق زکوۃ ہو، تو خود بھی اپنے استعمال میں لاسکتا ہے۔ اب چون...
ساری فصل بیچ کر رقم مسجد میں دے دی تو عشر ادا ہوا یا نہیں ؟
جواب: مصارف بھی وہی ہیں جو زکوٰۃ کے مصارف ہیں اور مسجد ان مصارف میں سے نہیں ہے اورجس طرح زکوٰۃ میں کسی مستحقِ زکوٰۃ کو مالک بنانا ضروری ہے یونہی عشر میں ب...