
مسبوق کی دو رکعتیں رہتی ہوں تو کیا وہ ان میں قراءت کرے گا؟
سوال: اگر مقتدی جماعت میں آخری دو رکعت میں شامل ہوا تو جب مقتدی اپنی دو رکعت بعد میں پڑھےگا تو اس کو سورہ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنی ہو گی ؟
نماز میں خلافِ ترتیب قراءت شروع کرنے کے بعد یاد آنے پردوسری سورت پڑھنا
سوال: اگر پہلی رکعت میں سورۂ قریش پڑھی اور دوسری رکعت میں بھول کر سورۂ فیل شروع کی ، توکیا یاد آنے پر جلدی سے سورۂ کوثر پڑھ سکتے ہیں یا سورہ ٔفیل ہی مکمل کرنی ہوگی؟
مسبوق کی ایک رکعت باقی تھی مگر بھول کر امام کے ساتھ پھیردیا تو حکم
سوال: حضرت میں عشاء کی نماز میں ایک رکعت چھوٹنے کے بعد شامل ہوا، جب امام صاحب کی چار رکعت ہوئی تو میری تین ہوئی تھیں۔ امام صاحب نےجب پہلاسلام پھیرا، تو میں نے بھی بھولے سے ایک طرف امام صاحب کے ساتھ سلام پھیر دیا اور امام صاحب کے دوسری طرف سلام پھیرنے پرمجھے یاد آگیا اور میں اپنی باقی رکعت ادا کرنے کے لئے کھڑا ہوگیا، اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہوگا؟
فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کی تکرار کا حکم؟
سوال: اگر کسی نے مغرب کی فرض نماز کی پہلی رکعت میں ایک بارمکمل سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد بھول کر دو بارہ سورہ فاتحہ پڑھ لی،جب دوسری بار سورہ فاتحہ پڑھ چکا تو یاد آیا کہ وہ تو پہلے سورہ فاتحہ پڑھ چکا ہے، پھراس نے بغیر سجدہ سہو کئے نماز مکمل کرلی،تو کیا ایسی صورت میں اس کی وہ نماز درست ادا ہوگئی یا وہ نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی؟
چار نوافل کی پہلی دو رکعتوں میں بھولے سے واجب ترک ہوا تو سجدۂ سہو کا حکم
سوال: نفل یا سنت غیر مؤکدہ کی پہلی دو رکعتوں میں اگر ترک واجب ہو، تو کیا چار رکعت مکمل کرکے سجدہ سہو کرنا درست ہوگا؟
سنتِ غیر مؤکدہ کی تیسری رکعت کے شروع میں بھولے سے ایک بار سبحان اللہ پڑھنا
سوال: میں نےسنت غیر مؤکدہ کی تیسری رکعت کے شروع میں بھولے سےسورۂ فاتحہ پڑھنے کے بجائے ایک بار سبحان اللہ پڑھ لیا، پھر یاد آتے ہی سورہ فاتحہ پڑھی اور سورت ملائی، تو کیا سبحان اللہ پڑھنے کی وجہ سے مجھ پر سجدہ سہو لازم آئے گا؟
امام قصداً دو رکوع کرکے سجدہ سہو کرلے، تو نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب: رکعت میں ایک ہی بار رکوع کرنا واجب ہے اور قصداً اگر کسی واجب کو ترک کیا جائے تو اس کی تلافی سجدہ سہو سے نہیں ہوسکتی بلکہ اس نماز کا اعادہ لازم ہوتا ہے...
وتر کی تیسری رکعت میں سورت نہ ملانا اور تکبیر قنوت کے لئے ہاتھ نہ اٹھانا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں وتر کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی اور سورت نہیں پڑھتی تھی اوردعائے قنوت سے پہلے اللہ اکبر کے لیے ہاتھ بھی نہیں اٹھاتی تھی میری یہ وتر کی نماز ہوگئی یا نہیں ؟کافی ٹائم اسی طرح ہی پڑھتی رہی۔
کیا وتر کا اعادہ کرتے وقت مزید ایک رکعت ملانا ضروری ہے؟
سوال: جو شخص احتیاطا ساری زندگی کی نمازیں دوبارہ پڑھنا چاہتا ہو اور اس کی ساری نمازیں صحیح تھیں تو اس حوالے سے جو یہ کہا گیا کہ جب وتر پرھے تو ایک رکعت اور ملالے کہ چار ہوجائیں اس کی کیا وجہ ہے؟
عشا کی سنتِ قبلیہ میں بھول کر دو رکعت پر سلام پھیر دیا پھر فوراً یاد آگیا تو؟
سوال: عشاء کی سنتِ قبلیہ میں بھول کر دو رکعت پر سلام پھیرا فورا یاد آگیا اور بغیر تاخیر مزید دو رکعات مکمل کرنے کے بعد آخر میں سجدہ سہو کرنا لازمی ہے؟