
دیکھ کر قرآن پاک پڑھنا، زبانی سے افضل ہے اور حالتِ جنابت میں قرآن پاک کو دیکھنا کیسا؟
سوال: مجھے دو مسئلوں سے متعلق شرعی رہنمائی درکار ہے: (1)جس مرد یا عورت پر غسل فرض ہو،کیا وہ بنیتِ ثواب قرآن پاک کی زیارت کرسکتا ہے؟ (2)مسئلہ بیان کیا جاتا ہےکہ دیکھ کر قرآن پڑھنا زبانی پڑھنے سے افضل ہے۔اس کی کیا وجہ ہے؟نیز کیا ہر صورت میں ایسا ہی ہوگا؟
تنہا فرض شروع کرنے کے بعد جماعت کھڑی ہونے پر شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کوئی شخص مسجد میں اپنی فرض نماز پڑھ رہا ہو اور جماعت کھڑی ہو جائے ، تو اس میں کب شریک ہو؟ تفصیلاً بتا دیں۔
قصر اور پوری نماز پڑھنے میں کون سے وقت کا اعتبار ہے ؟
سوال: میرا گھر سرگودھا ہے۔ مجھے کاروباری سلسلے کی وجہ سے لاہور جانا پڑتا ہے، کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ میں جب لاہور کے لیے سرگودھا سے نکلتا ہوں، تونکلتے نکلتے عشاء کا وقت شروع ہو چکا ہوتا ہے، کئی مرتبہ میں نماز پڑھے بغیر لاہور روانہ ہو جاتا ہوں اور وہاں جاکر نماز ادا کرتا ہوں۔ اس نماز کے متعلق مجھے تشویش ہے کہ میں یہ نماز دو رکعت ادا کروں گا یا مکمل، کیونکہ جب نماز کا وقت شروع ہوا تھا، تو میں مقیم تھا ، پھر میں مسافر ہوگیا، کیونکہ وہاں جا کر مجھےصرف دو تین دن ہی رہنا ہوتا ہے۔ برائےکرم شریعت اسلامیہ کی روشنی میں میری رہنمائی کی جائے کہ میں عشاء مکمل پڑھوں گا یا قصر؟سرگودھا سے لاہور کا فاصلہ ڈیڑھ سو کلو میٹر سے زائد ہے۔
نفل کی تیسری رکعت کا سجدہ کرنے سے فرض قعدے کا واجب میں تبدیل ہو جانا
سوال: نماز کے احکام میں واجبات کے بیان میں یہ مسئلہ لکھا ہے کہ نفل کا ہر قعدہ قعدۂ اخیرہ ہے، لیکن اگر کوئی شخص بھول کر نفل کی تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو گیا اور اس رکعت کا سجدہ بھی کر لیا، تو اب یہ قعدہ فرض کی بجائے واجب شمار ہو گا۔ تو اس کی کیا وجہ ہے کہ ایک فرض کام واجب ہو گیا؟
کرسی پر نماز پڑھتے ہوئے نیند آجائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: نمازی کو کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کے دوران نیند آجائے جبکہ اس کے سرین بھی جمے ہوئے ہوں، تو کیا اس صورت میں اس نمازی کا وضو ٹوٹ جائے گا؟
سجدہ کرنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہو تو کیا کریں؟
جواب: نمازپڑھناجائز ہے،ایسے شخص کے لیے بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھنا مستحب ہے اور کھڑے ہوکربھی اشارے سے نمازپڑھ سکتا ہے۔ بہار شریعت میں ہے:” جو شخص سجدہ ...
کیا عورت کو شلوار، قمیص، دوپٹہ، انڈرویئراور سینہ بند پہن کر نماز پڑھنا ضروری ہے؟
سوال: کیا عورت کو پانچ کپڑے( شلوار، قمیص ، دوپٹہ ، انڈر ویئر،سینہ بند) پہن کر نماز پڑھنا ضروری ہے؟اگر پانچ کپڑوں سے کم میں نماز پڑھی تو کیا عورت کی نماز نہیں ہوگی؟ رہنمائی فرما دیں ۔
مقتدی کے لیے کب سلام پھیرنا سنت ہے؟
سوال: ایک صاحب جو اپنے آپ کو حنفی فقہ کا پیروکار بتاتے ہیں، ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ اس میں انہوں نے کہا کہ اگر امام ایک طرف سلام پھیر لے اور اس کے فوراً بعد مقتدی بھی ایک سلام پھیرے ،تو یہ طریقہ غلط ہے ، درست طریقہ یہ ہے کہ جب امام دونوں طرف سلام پھیر لے اس کے بعد مقتدی دونوں سلام پھیرے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے اس ویڈیو بیان میں اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ امام کے ساتھ سلام پھیر نےوالے سنت کے تارک ہیں، لہذا امام کے بعد سلام پھیرنے والوں کوسنت زندہ کرنے کا بھی ثواب ملے گا۔
ڈبلیو سی یا کموڈ کا رُخ قبلے کی جانب ہو ، تو ان پر بیٹھ کر پیشاب کرنا گناہ ہے یا صرف بے ادبی ہے؟
جواب: سنت مجدّد دین وملت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃالرحمٰن سے سوال ہواکہ”کیا استقبال و استدبار قبلہ بوقت پیشاب پائخانہ جائز ہے؟“ آپ علیہ الرحمۃ نے ...
عورت بیٹھ کر غسل کرے یا کھڑے ہوکر
سوال: عورت کو بیٹھ کر غسل کرنا چاہیے یا کھڑے ہوکر؟ان دونوں میں سے افضل کیا ہے ؟