
حج وعمرہ میں لازم ہونے والے دم کا گوشت کون کھا سکتا ہے ؟
سوال: میں سعودی عرب میں کام کے سلسلے میں مقیم ہوں ، میں شرعی فقیر (یعنی زکوۃ کا حقدار) نہیں ہوں ۔مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ یہاں جب لوگ حج و عمرہ کیلئے آتے ہیں تو بعض اوقات اُن پر دم لازم ہوتا ہے،تو اِن میں سے بعض لوگ میرےجاننے والے ہوتے ہیں جو دم کی ادائیگی کی بعد ،دم کی قربانی کا گوشت مجھے دیدیتے ہیں،توکیا اس صورت میں وہ گوشت میرے لئے کھانا جائز ہے؟اسی طرح ایک اور صورت بھی ہوتی ہے وہ یہ کہ بعض لوگ وہ گوشت قصاب کو ہی دیدیتے ہیں تو میں قصاب کے پاس جاکر اُنہیں پیسے دے کر اپنے کھانے کیلئے اُن سے وہ گوشت خریدلیتا ہوں ۔کیا میرا اس طرح دم کا گوشت خرید کر کھانا درست ہوگا؟
جسم یا کپڑوں پر نجاست لگی ہو اور نماز کا وقت کم ہو ، تو نماز کا کیا حکم ہے ؟
جواب: شرعی نجاست سے پاکی حاصل کرنے میں اتنی تاخیر کی تو وہ گنہگار بھی ہوا، لہٰذا اسے توبہ بھی کرنی ہوگی ۔ تفصیل کچھ یوں ہے کہ جو شخص نجاستِ حقیقی و حکمی س...
گھر کا پالا ہوا بکرا بیچ کر بڑا جانور لینا اور اس میں عقیقے کا حصہ شامل کرنا کیسا ؟
سوال: میں نے قربانی کے لیے ایک بکراپالا تھا ۔اب ارادہ یہ ہے کہ اسے بیچ کر اور اس میں کچھ مزید رقم ملا کر ایک بڑا جانور خرید لوں اور اس میں اپنی قربانی کے ساتھ بچوں کے عقیقے کے حصے بھی شامل کرلوں۔دریافت طلب امر یہ ہے کہ (1)کیا میرا اس پالتو بکرے کو بیچ کر قربانی کے لیے بڑا جانور خریدنا، جائز ہے؟ (2)کیا میں قربانی کے جانور میں اپنے بچوں کے عقیقے کے حصے شامل کرسکتا ہوں ؟ نوٹ:یہ بکرا پالتو ہے ،خریدا نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قربانی کی منت مانی ہے ۔
میڈیکل اسٹور میں سرمایہ کاری (Investment) کی ایک آسان صورت
جواب: خریدو فروخت ہو رہی ہے اس کا بھی حساب لگا لیں کہ آج اتنی سیل ہوئی کل اتنی ہوئی تھی مہینہ میں دو مہینہ میں اس کی کلوزنگ کر لیں،یہ کوئی زیادہ مشکل کام نہ...
ساڑھے سات تولے سے کم سونا ہو، تو زکوٰۃ لازم ہوگی یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شادی شدہ اسلامی بہن کے پاس تقریباً سات (7) تولہ سونا ہے، ان کے گھر میں خرچ وغیرہ کے لئے عام طور پر عورتوں کو رقم نہیں دی جاتی ہے، بلکہ ضرورت کی چیزیں مرد حضرات خود ہی خرید کر دے دیتے ہیں، اس کے علاوہ کبھی والدین سے کچھ رقم اگر تحفے کے طور پر مل بھی جاتی ہے، یا کبھی بچوں کو ٹیوشن پڑھا کر کچھ پیسے آتے ہیں تو وہ بھی خرچ ہوجاتے ہیں، یعنی کچھ رقم پورا سال اُن کے پاس رہے، عام طور پر ایسا نہیں ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں کیا اس اسلامی بہن پر زکوٰۃ فرض ہو گی؟
ادھار میں دی ہوئی چیز کو کم قیمت میں واپس خریدنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مارکیٹ میں کچھ لوگ ایسا بھی کرتے ہیں کہ جب کسی کو قرض لینا ہوتا ہے، تو وہ کسی دکاندار سے کہتا ہے کہ آپ کی دکان میں موجود یہ بائیک میں ادھار میں 60000کی خریدتا ہوں اور رقم آہستہ آہستہ چھ مہینے میں آپ کو دوں گا اور پھر بائیک پر قبضہ بھی کرلیتا ہے ،پھر دکاندار وہی بائیک اس آدمی سے نقد میں 45000 کی خرید لیتا ہے ،تو کیا یہ عمل جائز ہے؟ دکاندار اسے بغیر پرافٹ کے قرضہ نہیں دینا چاہتااوراس شخص کو 45000کی ضرورت ہوتی ہے ، تو یوں اسے اپنی مطلوبہ رقم مل جاتی ہے اور دکاندار کو نفع بھی مل جاتا ہے ، مگر یہ طریقہ کار شرعی طور پر درست ہے یا نہیں؟ اس کی راہنمائی فرمائیں۔
ویڈیو یا تصویر بنا کر ویب سائٹ کو بیچنا کیسا ؟
جواب: خرید و فروخت بھی جائز ہے لیکن اس میں یہ دیکھنا ضروری ہے کہ اس میں کوئی غیر شرعی یا غیر اخلاقی مواد نہ ہو ، مقاصدِ شریعت کے خلاف کسی بات پر مشتمل نہ ہو...
ربیع الاول کے جلوس نکالنا اور پہاڑیاں بنانا کیسا؟
سوال: (1) بارہ ربیع الاول کے موقع پرمروجہ جلوس نکالنے کی شرعی حیثیت کیاہے؟(2) اورربیع الاول کے مہینے میں پہاڑیاں بنانے کی شرعی حیثیت کیاہے؟
قبلہ کیطرف ٹانگیں پھیلانے، تھوکنے اور پیشاب کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ جان بوجھ کر قبلہ شریف کی طرف ٹانگیں پھیلانا ، تھوکنا،پیشاب کرنا وغیرہ یہ سوچتے ہوئے کہ اس سے کچھ نہیں ہوتا،نہ ہی ایسا کرنا گناہ ہے اور اسی طرح انجانے میں ایسا کرنےکے بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ایسا کرنا کیسا؟