
صرف تصاویر شیئر کر کے چیز بیچنے کا جائز طریقہ
سوال: ایک دوکاندار موبائل فون کے ڈیزائن والے کوَر (Cover) بیچتا ہے۔ وہ ہمیں یہ آفر دے رہا ہے کہ ہم اس کے موبائل کوَر(Cover) اپنے سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام کے ذریعے تصویرلگاکرفروخت کریں۔اورکسٹمرکوریٹ دیتے ہوئے اپنا نفع بھی شامل کرلیں ۔ جب تصویرکے ذریعے کسی کسٹمرسے ہماراسوداکنفرم ہوجائے تو ہم دوکاندار کو کسٹمر کا ایڈریس بتادیں، وہ خود کسٹمر تک ڈیلیوری پہنچا دے گا اور اپنی رقم کاٹ کرہمیں ہمارا پرافٹ دے دے گا، کیا ہمارا اس طرح پرافٹ لینا درست ہے؟ اگر یہ طریقہ کار درست نہیں تو اس کا کوئی جائز حل بھی ارشاد فرمادیں؟
نماز جمعہ کی سنتوں میں کیا نیت کی جائے ؟
سوال: نماز جمعہ میں دو رکعت فرضِ جمعہ کی ہے،اس کے علاوہ چار سنت ، اور دو سنت،پھر دو نفل ہیں ۔پوچھنا یہ ہے کہ دو رکعت فرض جمعہ کے علاوہ بقیہ رکعتوں میں جمعہ کی نیت کریں گے یا پھر ظہر کی ؟
گندم ادھار بیچتے وقت معین ریٹ طے نہ کرنا
سوال: خالد آج کے روز پچاس من گندم ساجد کوچھ ماہ کے ادھار پر بیچتا ہے ، آج کا ریٹ 2800 روپے فی من ہے،لیکن خالد اورساجد کے مابین یہ طے ہوا ہے کہ چھ ماہ بعد قیمت کی ادائیگی کے وقت جو ریٹ ہوگا ،اسی حساب سے ساجد قیمت کی ادائیگی کرے گا۔خرید و فروخت کے اس طریقہ کار کا کیا حکم ہے؟اگر ناجائز ہے ، تو اس کا جائز طریقہ کار بھی بیان کردیجئے۔
نوافل کی تعداد معین کیے بغیر مت مانی، تو کتنےنفل لازم ہوں گے ؟
جواب: نماز کی منت مانتے وقت رکعات کو معین نہ کیا ہو تو اس صورت میں دو رکعت نماز پڑھنا اس پر لازم ہے۔ شرط پائے جانے کی صورت میں منت کو پورا کرنا واجب ...
غلط لقمہ دینے والے کی نماز کا حکم
سوال: چار رکعت والی نماز میں امام چوتھی رکعت کے لیے کھڑا ہونے لگا ،تو ایک مقتدی نے یہ سمجھ کر کہ امام پانچویں کے لیے کھڑا ہو رہا ہے لقمہ دے دیا ،لیکن امام نے نہیں لیا ،کیا لقمہ دینے والے کی نماز ٹوٹ گئی ؟
اذان سے پہلے درود نبی پاک ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے دور میں نہیں تھا تو اب کیوں پڑھتے ہیں؟
جواب: نمازسے قبل یابعد، یونہی اذان سے پہلے یا بعدجب چاہے درودِ پاک پڑھناجائزہے۔‘‘ (تفسیر صراط الجنان، جلد 8، صفحہ 85، مکتبۃ المدینہ، کراچی) اذان کے بعد ...
قراءت میں غلطی سے نماز فاسد ہونے سے متعلق ایک اہم اصول اور حکم
سوال: گزشتہ رات امام صاحب نے نمازِ مغرب پڑھاتے ہوئے قراءت میں غلطی کی ۔انہوں نے آیاتِ مبارکہ﴿وَ اِلَی الْجِبَالِ کَیۡفَ نُصِبَتْ وَ اِلَی الْاَرْضِ کَیۡفَ سُطِحَتْ﴾میں’’ نُصِبَتْ ‘‘ کی جگہ ’’سُطِحَتْ ‘‘اور ’’سُطِحَتْ ‘‘ کی جگہ’’ نُصِبَتْ ‘‘پڑھ دیا ،پھر بعد میں جب ان کو یہ بات بتائی گئی ،تو انہوں نے اعلان کیا کہ ہماری نماز فاسد ہوگئی ہے،لہٰذا انہوں نے وہ نماز دوبارہ پڑھائی ۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا واقعی اس صورت میں نماز فاسد ہوگئی تھی ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ایک شخص نے مدینۃالمنورہ زادھااللہ شرفاوتعظیمامیں متصل20دن رہنے کی نیت سے وطن اقامت اختیارکی لیکن پانچ دن سکونت اختیارکرنےکے بعدوہ عمرہ کرنے کی نیت سےمکۃالمکرمۃچلاگیااورپھردودن کے بعددوبارہ 13دن ٹھہرےرہنے کی نیت سے مدینہ پاک حاضر ہوا۔اب سوال یہ ہے کہ وہ شخص مدینہ پاک دوبارہ حاضرہونے کے بعدمسافروالے اَحکام پرعمل کرتے ہوئے نمازوں میں قصرکرے گایانہیں؟ سائل:بلال عطاری(D-4،نارتھ کراچی)
بچوں کی رقم سےمٹھائی جمع کرکےجیتنے پرکسی ایک کودینا
سوال: میری بیٹیوں کے سکول میں یہ طریقہ کار ہے کہ سب بچوں سے ایک ایک روپیہ لیا جاتا ہے، اس کے بعد ان کی ٹافیاں، چاکلیٹ وغیرہ خرید لئے جاتے ہیں اور پھر کسی ایک برتن میں وہ سب مٹھائیاں رکھ کر بچوں سے اندازہ لگانے کو کہتے ہیں، جو صحیح بتادے اسے وہ سب مٹھائیاں مل جاتی ہیں، اس میں حصہ وہی بچہ لےسکتا ہے، جس نے روپیہ جمع کرایا ہو، اور جس نے روپیہ جمع نہیں کروایا ،وہ اس قرعہ اندازی میں حصہ بھی نہیں لےسکتا۔ شرعا اس کا کیا حکم ہے؟