
جب حد سے زیادہ بارش ہو تو یہ دعا پڑھی جائے
سوال: جب حد سے زیادہ بارش ہو تو یہ دعا پڑھی جائے
دیکھ کر قرآن پاک پڑھنا، زبانی سے افضل ہے اور حالتِ جنابت میں قرآن پاک کو دیکھنا کیسا؟
جواب: اسلامی) امام دیلمی علیہ الرحمۃ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”فضل قراءة القرآن نظرا على من يقرؤه ظاهرا كفضل الفريض...
کافر کے نابالغ بچے کا حکم اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کے نکاح پراعتراض کاجواب
جواب: اسلام کا شعور ہی نہیں ہوتا، تو اس کا کوئی قصور نہیں اس لئے اللہ تعالیٰ آخرت میں اس کی پکڑ بھی نہیں فرمائے گا اور راجح قول کے مطابق وہ جنت میں جائے گا۔...
گرونانک کے حوالے سے کیا نقطۂ نظر ہونا چاہئے ؟
جواب: اسلام اور ہندو دونوں مذاہب کو ملاکر ایک نئے دین کی بنیاد رکھی جسے سکھ مت کہا جاتا ہے ، اس نئے مذہب کو وہ ادھورا چھوڑ گیا، جسے بعد میں آنے والے گر...
ڈیجیٹل پرائز بانڈ خریدنا کیسا؟
سوال: سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز Central Directorate of National Savings (CDNS) نے ایک نئی ڈیجیٹل سرمایہ کاری پروڈکٹ متعارف کروائی ہے ، جس کو ڈیجیٹل پرائز بانڈ(DPB) کہا جاتا ہے۔ اس کے SOPs میں جو اس کی خریداری اور دیگر معاملات کا طریقہ درج ہے ،وہ یہ ہے کہ اولاً ایک ڈیجیٹل سیونگ اکاؤنٹ کھلوایا جائے گا ، اس اکاؤنٹ کے ذریعہ ڈیجیٹل پرائز بانڈ کی خریداری ہوگی ۔ پہلے سے موجود سیونگ اکاؤنٹ کے ذریعہ بھی خریداری کر سکتے ہیں ۔ ان دو اکاؤنٹ ہولڈرز کے علاوہ کوئی اور ڈیجیٹل پرائز بانڈز ( DPB ) نہیں خرید سکتا ۔ کم از کم خریداری 500 روپے کی ہوگی ، زیادہ کی کوئی حد نہیں ۔ خریداری کے بعد خریدار کو کوئی Physical instrument (خارجی وجود رکھنے والی چیزمثلا:پرچی وغیرہ) نہیں دی جائے گی ، بلکہ ایک نمبر اس کے نام پر رجسٹر کردیا جائے گا ، جس کی تفصیل متعلقہ موبائل ایپ(CDNS) پر دستیاب ہوگی اور پھر یہی نمبر قرعہ اندازی میں شامل کیا جائےگا ، انعام نکلنے کی صورت میں انعام اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیا جائے گا اور سیونگ اکاؤنٹ ہونے کی بنا پر ( DPB ) ہولڈر کو ہر ماہ نفع بھی ملتا رہے گا ۔ جس نے ڈیجیٹل پرائز بانڈز ( DPB ) خریدا ہے، وہ کسی کو یہ بانڈز بیچ نہیں سکتا ، نہ ہی ویسے کسی کو دے سکتا ہے ،الغرض جب تک وہ حیات ہے ، تب تک کسی طریقہ سے اس میں انتقال ملکیت کی صورت بن سکتی ہے اور نہ ہی کسی کو ضمانت کے طور پر رکھوا سکتا ہے ۔ جس کے نام پر یہ رجسٹرڈ ہیں،اس کے نام پر ہی رہیں گے،ہاں البتہ اگر (DPB) ہولڈر Withdraw ہونا چاہے،توجس اکاؤنٹ کے ذریعہ جہاں سے خریداری کی ہے ، وہاں (DPB) واپس کروا دے ، اس کو اپنی رقم واپس مل جائے گی ۔ اس مکمل تفصیل کے مطابق سوال یہ ہے کہ کیا ڈیجیٹل پرائز بانڈز ( DPB ) کی خریداری جائز ہے ؟
بیماری کے سبب منت کے روزے نہ رکھ سکیں تو فدیہ دینا جائز ہے؟
جواب: حد تک بھی نہ پہنچے اور بیماری کے سبب اسے منت کے روزے رکھنے کا موقع بھی نہ ملے، تو اب ہندہ پر ان روزوں کے فدیہ کی وصیت کر نابھی شرعاً لازم نہیں اور ...
قمر در عقرب کی تاریخوں میں نکاح کرنے کا حکم
جواب: اسلام میں ہرگز ہر گز کوئی مہینہ، کوئی تاریخ ، کوئی دن منحوس نہیں کہ ہر مہینہ ، تاریخ اور دن اﷲپاک کا پیدا کیا ہوا ہے اور اﷲپاک نے ان میں سے کسی کو من...
بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کے احکام؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زیدنے تین ماہ کی عمرمیں ایک بار اپنی خالہ کادودھ پیاتھا،اب زیدکابھائی بکرچاہتاہے کہ وہ اپنی اُس خالہ کی بیٹی سے شادی کرے ،کیابکرکااپنی خالہ کی بیٹی سےنکاح کر ناجائزہے؟ سائل:محمدبلال (راو ی روڈ،لاہور)
موٹاپا کم کرنے کے لیے (Bariatric surgery) کروانا کیسا؟
سوال: کچھ سالوں سے میڈیکل ترقی کے نتیجے میں (Bariatric surgery) کے ذریعے موٹاپے کو قابو کرنے کا طریقہ سامنے آیا ہے۔اِس کا دوسرا نام (Metabolic Surgery) بھی ہے۔اس سرجری کی تفصیلات یہ ہیں کہ جب موٹاپا مخصوص حد سے بڑھ جائے، یعنی کسی شخص کی بی ایم آئی(BMI) اوورویٹ (Overweight)ہو جائے اور موٹاپا اِتنا بڑھ جائے کہ وہ خود ایک بیماری کی شکل اختیار کر لے، نیز مختلف امراض مثلاً: بی پی، شوگر اور دیگر دل کے امراض لاحق ہو چکے ہوں یا لاحق ہونے کا قوی ترین اندیشہ ہو اور موٹاپا کم کرنے کے دیگر ذرائع مثلاً ورزش وغیرہ کارآمد ثابت نہ ہو رہے ہوں، تو اس صورت میں ڈاکٹرز اس سرجری کا مشورہ دیتے ہیں۔یہ سرجری لیپروسکوپک ٹیکنالوجی (Laparoscopic Technology) کے ذریعے کی جاتی ہے اور اس کے دو طریقے ہیں۔ ”Gastric Bypass Surgery“ اِس طریقہ میں کھانے کو براہِ راست معدے اور آنت کے ابتدائی حصے میں جانے سے روک دیا جاتا ہے، بلکہ بائی پاس کرتے ہوئے ڈائریکٹ معدے کے معمولی سے حصے سے گزر کر کھانا چھوٹی آنت کے درمیان میں داخل ہوتا ہے۔اس کے دو فائدے ہوتے ہیں۔ پہلا یہ کہ کھانے کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ کھانا مکمل ہضم نہیں ہوتا، جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ مکمل ہضم ہونے کے نتیجے میں جن بیماریوں کے ہارمونز کو طاقت ملتی ہے، وہ ملنا بند ہو جاتی ہے اور بیماریوں کے اثرات میں کمی واقع ہوتی ہے۔ ” Sleeve Gastrectomy “ اِس طریقہ کار میں معدے کو کاٹ کر اِس کا سائز چھوٹا کیا جاتا ہے اور معدے کو سٹیپل کر دیا جاتا ہے، جس سے پیٹ جلدی بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور خوراک کم ہو جاتی ہے، پھر اِس سرجری اور مزید طبی ہدایات کی بدولت چند مہینوں میں مریض کے وزن پر کافی اثر ظاہر ہوتا ہے۔ پاکستان اور بالخصوص مغربی ممالک میں اس سرجری کا کافی رجحان ہے۔ اس سرجری کی مختلف تھری ڈی ویڈیوز اور مریضوں کے تاثرات انٹر نیٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اسلامی نقطہِ نظرسے یہ سرجری کروانا،جائز ہے؟ اس سرجری کی اردو تفصیلات کےلیے یہ آرٹیکل (https://www.nawaiwaqt.com.pk/08-Jan-2018/744409)مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔
ویڈیوز دیکھ کر پیسہ کمانا، ناجائز ہے؟
سوال: ایک ویب سائٹ ہے،جس میں ایک اکاؤنٹ نمبر دیا ہوتا ہے، اس اکاؤنٹ میں پیمنٹ جمع کروانی ہوتی ہے جو کہ کم سے کم 500 روپے ہوتی ہے اور زیادہ کی کوئی حد نہیں ۔ یہ رقم ناقابل واپسی ہوتی ہے۔ رقم جمع کروانے کے بعد ان کی طرف سے اسلامک ویڈیوز ہمیں دی جاتی ہیں مثلاً تلاوت قرآن اور دیگر موضوعات پر ، ان ویڈیوز کو دیکھنے پر وہ ہمیں پروفٹ دیتے ہیں، مثلا 500 جمع کروانے والے کو روزانہ تین ویڈیوز بھیجی جائیں گی، 1000 جمع کروانے والے کو 4 اسی طرح جتنی زیادہ رقم مثلا دس ہزار، بیس ہزار جمع کروائیں گے تو اتنی زیادہ ویڈیوز آئیں گی اور انہیں دیکھنے پر اتنی ہی زیادہ انکم حاصل ہوگی۔ کیا اس طرح ویڈیوز دیکھ کر انکم حاصل کرنا جائز ہے؟