حد سے زیادہ بارش کے وقت پڑھی جانے والی دعا

جب حد سے زیادہ بارش ہو تو یہ دعا پڑھی جائے

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

اَللّٰهُمَّ حَوَالَيْنَا وَ لَا عَلَيْنَا

ترجمہ:

اے اللہ! ہمارے اردگرد (بارش) برسا، ہم پر (بارش) نہ برسا۔

صحیح بخاری کی ایک طویل حدیث مبارک میں بارش کے حد سے زیادہ برسنے پر ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے عرض کی:

يا رسول اللہ، ادع اللہ أن يصرفه عنا. فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم:

اَللّٰهُمَّ حَوَالَيْنَا وَ لَا عَلَيْنَا

ترجمہ: یارسول اللہ! اللہ تعالی سے دعا کیجئے کہ وہ اس بارش کو ہم سے پھیردے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے (اللہ تعالی سے دعا کرتے ہوئے یوں) عرض کی:

اَللّٰهُمَّ حَوَالَيْنَا وَ لَا عَلَيْنَا۔

(صحیح بخاری، جلد 2، صفحہ 29، رقم الحدیث: 1015، مطبوعہ دار طوق النجاۃ)