
مسبوق پانچویں رکعت کے لیے امام کے ساتھ کھڑا ہوگیا، تومسبوق کی نماز کا حکم
سوال: میں عشاء کی نماز میں ایک رکعت چھوٹ جانے کے سبب مسبوق ہوگیا ،امام صاحب کے ساتھ تین رکعت باجماعت ادا کیں ،امام صاحب چوتھی رکعت پر قعدہ کرنے کے بعد پھر کھڑے ہوگئےاور دو رکعت مزید پڑھادیں اور آخر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرلی۔ان آخری دو رکعتوں میں، میں بھی مسئلہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے امام صاحب کے ساتھ شامل ہوگیا ۔نماز مکمل کرنے کے بعد کسی سے معلوم کیا ،تو اس نے بتایا کہ آپ کی نماز نہیں ہوئی ۔برائے کرم رہنمائی فرمائیں کہ میری نماز ہوئی یا نہیں ؟
مسافر مقیم امام کے پیچھے آخری دو رکعت میں شامل ہو تو بقیہ کتنی رکعت پڑھے گا ؟
سوال: چار رکعت والی نماز میں مسافر شرعی اگر شروعِ نماز سے امام مقیم کی اقتدا نہ کرسکا،بلکہ آخری دو رکعتوں میں شامل ہوا،تو کیا اس صورت میں بھی اس پر چار رکعتیں پڑھنا ضروری ہوں گی یا امام کے ساتھ سلام پھیر دے گا؟
مقتدی امام کے ساتھ کس وقت شریک ہوتو اسے رکعت پانے والا شمار کیا جائے گا؟
سوال: کیا امام کے رکوع سے اٹھنے کے بعد رکعت ختم ہوجاتی ہے، یاالتحیات میں بیٹھنے کے بعد ختم ہوتی ہے ؟یعنی مقتدی امام کے ساتھ کس وقت شریک ہوتو اسے رکعت پانے والا شمار کیا جائے گا؟
دوسری رکعت میں کچھ سورتیں چھوڑ کر قراءت کرنا
سوال: قضا نماز کی پہلی رکعت میں سورہ کوثر اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص پڑھی تو یوں نماز ہوجائے گی یا نہیں؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےکرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ جماعت میں اگرامام صاحب رکوع میں ہوں اورکوئی اس دوران آکرنمازمیں شامل ہوجائےاورامام کےساتھ ہی رکوع کرلے،توکیااسےوہ رکعت ملی یانہیں؟دلائل کےساتھ ارشادفرمائیں؟
فرض نماز کی ایک رکعت میں ایک سے زائد سورتیں پڑھنا
سوال: اکیلےفرض نماز پڑھتے ہوئے پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعدایک ساتھ سورۂ نصر اور سورۂ لہب پڑھ لی ، تو کیا حکم ہے؟
مسبوق اگر دونوں طرف سلام پھیر دے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: ایک شخص امام صاحب کے ایک رکعت پڑھا نے کے بعد جماعت میں شامل ہوا،جب امام صاحب نے سلام پھیرا، تواس مسبوق مقتدی نے امام کے ساتھ بھول کردونوں طرف سلام پھیردیا اورسلام کے بعد آیۃ الکرسی بھی پڑھ لی ، اس کے بعد اُسے یاد آیا کہ وہ تو مسبوق تھا اور اس کی تو ایک رکعت باقی تھی،اب اس صورت میں اس کیلئے کیا حکم شرع ہوگا؟
سوال: نماز کی پہلی رکعت میں سورہ ماعون پڑھی،پھر دوسری رکعت میں بھول کر سورہ قریش پڑھ لی،تو سجدہ سہو واجب ہو گایا سجدہ سہو کے بغیر بھی نماز درست ہوگی ؟
نماز جمعہ کی سنتوں میں کیا نیت کی جائے ؟
سوال: نماز جمعہ میں دو رکعت فرضِ جمعہ کی ہے،اس کے علاوہ چار سنت ، اور دو سنت،پھر دو نفل ہیں ۔پوچھنا یہ ہے کہ دو رکعت فرض جمعہ کے علاوہ بقیہ رکعتوں میں جمعہ کی نیت کریں گے یا پھر ظہر کی ؟
تراویح کی دوسری رکعت میں فاتحہ چھوڑ کر سورت پڑھنے پر نماز کا حکم
سوال: دورانِ تراویح اگرایساہوجائے کہ میں ایک رکعت پڑھانے کےبعدجب دوسری رکعت پڑھانے کے لیے کھڑاہوں توقیام میں سورۃ الفاتحہ پڑھنےکی بجائے بھولے سے وہیں سے قراءت شروع کردوں جہاں سے پہلی رکعت میں چھوڑا تھا توکیسے نماز مکمل کروں اگر سورۃ الفاتحہ پڑھنا یاد آجائے توکیسے نماز مکمل کروں اور اگر یاد نہ آئے تو نمازکا کیا حکم ہے؟