
انتقال کے بعد آنے والی پنشن کی ملکیت کا حکم
سوال: انتقال کے بعد آنے والی پنشن کس کی ملکیت ہے ؟
انتقال کرنے والے کی طرف سے زکوۃ وفطرہ اداکرنا
سوال: کسی شخص کے انتقال کے بعداس کی طرف سےزکوۃ، فطرہ ،ادا کرسکتےہیں؟
حاملہ عورت اور اس کے پیٹ میں موجود بچہ دونوں فوت ہوگئے،تو اس صورت میں کیا کیا جائے ؟
سوال: ایک عورت کے پیٹ میں بچے کا انتقال ہوگیا تھا اور وہ عورت خود بھی اسی حمل میں انتقال کر گئی ہے ، تدفین بھی اس حال میں ہی کر دی گئی کہ مردہ بچہ اس کے پیٹ میں رہا ۔ کیا ایسے تدفین کرنا جائز ہے؟ اور شریعت مطہرہ میں کیا حکم ہے کہ ماں کے فوت ہو جانے کی صورت میں مردہ بچے کو پیٹ سے نکالا جائے یا ساتھ تدفین کر دی جائے؟
جمعہ کے دن فوت ہونے والے کے لیے عذاب سے نجات کی بشارت
سوال: حدیث پاک میں ہے کہ جمعہ کے دن یا رات میں انتقال کرنے والے کو عذابِ قبر نہیں ہوتا۔ اِس پر سوال یہ ہے کہ کیا عذاب نہ ہونے کی بشارت صرف جمعہ کے دن اور رات کے ساتھ خاص ہے یا پھر دائمی بشارت ہے کہ اُس شخص کو ہمیشہ کے لیے دوبارہ عذاب نہیں دیا جائے گا۔
شوہر کے انتقال کے بعد عورت عدت کہا گزارے گی ؟
سوال: میرے بیٹے (محمدطارق) کاانتقال 22 مارچ 2022ء کو کراچی میں ہوا تھا ، اس کی تدفین خانیوال پنجاب میں ہوئی۔ میری بہو کا تعلق کراچی سے ہی ہے ، وہ میت کے ساتھ خانیوال آگئی تھی ، اب وہ عدت کے بقیہ دن کراچی میں اپنی ماں کے گھر گزارنا چاہتی ہے کیونکہ اس کی ایک لے پالک بیٹی ہے جو اس کے بغیر رہ نہیں سکتی اور بچی کی پڑھائی کا بھی مسئلہ ہے۔ ابھی بچی کراچی میں ہی نانی کے پاس ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ سوا مہینے کے ختم کے بعد باقی عدت اپنی امی کے گھر کراچی میں کرسکتی ہے یا نہیں؟ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر عورت کچھ قدم جنازے کے ساتھ چلے تو اسے پوری عدت گزارنا لازم نہیں ، حالانکہ میری بہو بھی میت کے ساتھ کراچی سے خانیوال آئی ہے تو کیا اسے پھر بھی پوری عدت گزارنی ہوگی؟
امی کی خالہ کے شوہرسے نکاح کا حکم
سوال: امی کی خالہ کے انتقال کے بعد اس کے شوہر کے ساتھ نکاح جائز ہے یا نہیں ؟
امانت رکھوانے والے کا انتقال ہوجائے تو اس امانت کا کیا کیا جائے؟
سوال: ہماری ایک خاتون رشتے دار نےہمارے پاس تین ہزار روپے بطورِ امانت رکھوائے تھے، لیکن یہ رقم واپس لینے سے پہلے اس خاتون کا انتقال ہوگیا اور وہ رقم ہمارے پاس ویسے ہی موجود ہے،معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ہم اس رقم کو صدقہ کر سکتے ہیں یا وہ رقم ان کے گھر والوں کو دینی ہوگی؟
دارالحرب میں فوت ہونے والے مسلمان کی وراثت
سوال: میرے والد اسپین میں مقیم تھے اورمیری دادی پاکستان میں رہتی تھیں، میرے والد کا ان کے پاس پاکستان آنا جانا رہتا تھا، لیکن میری دادی کا انتقال اس وقت ہوا جب میرے والد اسپین میں تھے، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ دادی کے انتقال کے وقت میرے والد دارالحرب میں تھے، تو کیا دادی کی وراثت میں میرے والد کا حصہ نہیں ہوگا؟
مرحوم کی منت مانے ہوئے اعتکاف کا فدیہ دینے کا حکم ؟
سوال: ایک شخص نےرمضان کے آخری عشرہ کے اعتکاف کی منت مانی ، لیکن کسی عذر کی وجہ سے اعتکاف نہ کیا، یہاں تک کہ منت پوری کیے بغیر اس شخص کا انتقال ہو گیا اور بوقتِ انتقال اس کی ادائیگی وغیرہ کی کوئی وصیت بھی نہیں کی، تو کیا اس کے بالغ ورثاء اپنی ذاتی رقم سےاس شخص کی طرف سے نماز، روزہ کی طرح اس منتِ اعتکاف کا فدیہ بھی ادا کرسکتے ہیں؟
مرحوم بھائی کی بیٹی کو والدہ کی وراثت سے حصہ دینا
سوال: ہمارے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے اس کی ایک بیٹی ہے ، بھائی کے انتقال کے بعد ہماری والدہ کا بھی انتقال ہوگیا ہے، اب والدہ کی وراثت تقسیم کرنی ہے، اس میں پہلے فوت ہوجانے والےبھائی کا شرعاً حصہ تو نہیں بنتا، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ہم تمام ورثا بخوشی بھائی کی بیٹی کو بھائی کی جگہ اس وراثت میں شریک کرلیں کہ اگر بھائی حیات ہوتے، تو ان کا بھی حصہ ہوتا،تو کیا اس طرح غیر وارث کو بخوشی حصہ دینا درست ہے؟