
گود لئے ہوئے بچے کوعورت کی بھابھی دودھ پلادے، تو رضاعت ثابت ہوگی؟
سوال: بہن نے اپنے بھائی کو اپنا بیٹا گود دیا ہے، جس کی عمر ابھی تین ماہ ہے،تو بھائی کی بیوی اگر اپنی بھابھی سے اس بچہ کو دودھ پلوا دیں، تو بھائی کی بیوی سے اس بچے کا رضاعت کا رشتہ ثابت ہو جائےگا؟
میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔۔۔۔۔۔کہنے سے طلاق واقع ہو جائے گی یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اپنی بیوی سے لڑائی کے دوران یہ کہا کہ ’’میں تمہیں چھوڑ دوں گا ‘‘توکیا یوں کہنے سے کوئی طلاق کا معاملہ تو نہیں ہوا ،اس کے علاوہ میں نے کچھ بھی نہیں کہا ،رہنمائی فرمائیں؟ سائل:محمد فیصل (صدر کراچی)
نکاح نامے میں بیوی کوحج کروانے کی شرط لکھنا
سوال: نکاح کے وقت یہ لکھنا کہ میں ہونے والی بیوی کو حج کرواؤں گا،کیایہ ٹھیک ہےیانہیں ؟
اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہےتو اب بچے کس کےپاس رہیں گے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں مسمی محمد حنیف ولدامیردین،میں نے اپنی بیوی کو6ماہ پہلے طلاق دیدی ہے۔میرے دوبچے ہیں،ایک بیٹاجس کی عمر12سال ہے اورایک بیٹی جس کی عمر10سال ہے۔معلوم یہ کرناہے کہ بچے کس کے پاس رہیں گے؟ابھی بچے ماں کے پاس ہیں اورمیں بچے اپنے ساتھ رکھناچاہتاہوں ۔ سائل:محمد حنیف
شوہر و بیوی کا صرف اپنے ہاتھوں کی تصویر پرنٹ آؤٹ کروانا
سوال: کیا ہم میاں بیوی کے ہاتھوں کی تصویر پرنٹ آؤٹ کر سکتے ہیں؟ جیسے بعض لوگ نکاح کے بعد پہلی یادگار ملاقات کی تصویر جس میں چہرہ وغیرہ کچھ نہیں ہوتا، صرف ہاتھ ہوتے ہیں، وہ پرنٹ آؤٹ کروا کر رکھنا چاہ رہے ہوتے ہیں، برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔
بالغہ بیٹی کا شفقت سے بوسہ لیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنے اپنی بالغہ بیٹی کادوسروں کی موجودگی میں رخسارپربوسہ لیا،کیازیدکی بیوی اس پرحرام ہوگئی جبکہ زیدکاحلفیہ بیان ہے کہ میں نے شفقت سے بوسہ لیاتھانہ کہ نعوذباللہ بری نیت سے لیاتھا۔جوحکم شرع ہوواضح فرمائیں ۔
دیور کی بیوی سیدہ ہو تو کیا دیور کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے؟
سوال: کیا دیور کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے، جبکہ اُس کی بیوی سیدہ ہو؟
کئی سال بعد مہر ادا کرنے میں کس ریٹ کا اعتبار ہوگا؟
سوال: میری شادی 1998 میں ہوئی تھی اور اس وقت میری بیوی کی حق مہر کی رقم گیارہ ہزار روپے قرار پائی تھی مگر لاپرواہی و سستی کی و جہ سے وہ ادا نہیں کر سکا لیکن میں اب اپنی بیوی کو وہ رقم دینا چاہتا ہوں، میری شادی کو تقریبا ستائیس سال ہوچکے ہیں، پوچھنا یہ تھا کہ مجھے وہی رقم گیارہ ہزار ادا کرنا ہوگی یا ز ائد رقم ادا کرنا ہوگی؟
شوہرکی شرمگاہ چھونے سے شوہرکے وضو کا حکم
سوال: کیا شوہر کے با وضو ہونے کی حالت میں اگر بیوی شوہر کی شرمگاہ کو چھوئے، تو شوہر کا وضو ٹوٹ جائے گا یا باقی رہے گا؟
ہمبستری کا اسلامی طریقہ کیا ہے؟
سوال: اسلام میں بیوی سے ہم بستری کرنے کا کیا طریقہ ہے؟