سرچ کریں

Displaying 321 to 330 out of 631 results

321

منت کے سو نوافل ایک ہی دن پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتے ہیں ؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن نے اس طرح منت مانی کہ اگر اس کا فلاں کام ہوگیا ، تو وہ سو نوافل ادا کریں گی۔ اب ان کا وہ کام ہوگیا ہے ، تو منت کے وہ نوافل ایک ہی دن اکٹھے پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتی ہیں کہ تھوڑے آج پڑھ لیے ، پھر اگلے دن ، پھر کچھ دنوں بعد ، اس طرح کر سکتی ہیں یا نہیں ؟ نوٹ : نیت میں اکٹھے یا الگ الگ ، کسی طرح کی تعیین نہیں تھی ۔

321
322

زکوٰۃ کی رقم فقیر کو دینے سے پہلے چوری ہوگئی ، تو کیا حکم ہے ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سے زائدسوناہے وہ ہرسال زکوٰۃ بھی نکالتی ہیں او ر اس سال بھی انھوں نے زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے رقم نکال کر الگ رکھی ہوئی تھی مگرشرعی فقیر یااس کے نمائندے کو دینے سےپہلےخود ان ہی کے پاس سےرقم چوری ہوگئی ،کیا ان کواب الگ رقم سے زکوٰۃ اداکرناضروری ہے یانہیں ؟

322
323

عورت کابلیک کلرمہندی ہاتھوں پرلگانا

سوال: کیا اسلامی بہن بلیک کلر کی ڈائی کی کون بنا کر مہندی کی طرح ہاتھوں پر لگا سکتی ہے؟

323
324

عورتوں کا سجدے میں انگلیوں کا پیٹ نہ لگانا

سوال: اسلامی بہن کا سجدہ کرتے وقت پاؤں کی انگلیوں کا پیٹ نہ لگانا کیسا ہے؟

324
325

کھانےکی بھانپ سے روزہ ٹوٹے گایانہیں ؟

سوال: اگر کوئی اسلامی بہن روزے کی حالت میں کھانا بنائے اور اس دوران بھاپ ان کے ناک اور منہ میں جائے، تو روزے کا کیا حکم ہو گا ؟

325
326

قربانی کے دنوں میں قربانی افضل ہے یا رقم کا صدقہ کرنا؟

سوال: ایک اسلامی بہن ہر سال سرکار صلی اللہ علیہ وسلم ،غوث پاک رضی اللہ عنہ،اور مرحوم والدین کے ایصال ثواب کے لیے قربانی کرتی ہے۔اب سوال یہ ہے کہ قربانی کے دنوں میں یہ قربانی کرنا بہترہے یا اتنی رقم غریبوں میں دے دی جائے؟

326
327

عمرہ میں بالوں کی تقصیر مدینہ جا کر کی، تو کیا حکم ہے؟

سوال: ایک اسلامی بہن نے عمرہ اداکیا ،لیکن بالوں کی تقصیر نہیں کی اور مدینے چلی گئیں اور مدینہ جانے کے بعد وہیں بالوں کی تقصیر کی ، تو اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟

327
328

مکہ مکرمہ سے مسجدِ عائشہ جا کر واپسی بلا احرام مکہ میں آجانے کا حکم

سوال: اگرکوئی اسلامی بہن مکہ مکرمہ سے مسجدعائشہ جائیں لیکن کسی عذرکی وجہ سے یا ویسے ہی بغیراحرام مکہ واپس آجائیں تو کیاان پرکوئی دم لازم ہوگایانہیں ؟

328
329

حیض کی حالت میں دلائل الخیرات پڑھنے کا حکم

سوال: اسلامی بہن حیض کی حالت میں دلائل الخیرات شریف پڑھ سکتی ہے؟

329
330

وفات کی عدت کے دوران اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لئے جانا

سوال: ایک اسلامی بہن وفات کی عدت گزار رہی ہیں ، ان کی پہلے شوہر سے ایک بیٹی ہے جس کی شادی ان کی عدت کے دوران ہی ہے ، تو کیا یہ اسلامی بہن اپنی بیٹی کی شادی میں شریک ہونے کے لئے جا سکتی ہیں ؟

330