
انگلی پر چھالا ہو تو وضو و غسل کا طریقہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان ِ شرع متین اس مسئلے میں کہ اگر کسی بندے کے ہاتھ کی انگلی پہ چھوٹا سا چھالا ہے اور اسے نوچنے پر زخم ہونے کا اندیشہ ہے تو یہ بتائیں جب بندہ فرض غسل کرے گا تو کیا اس چھالے کے اوپر سے ہی پانی بہانے سے غسل کا فرض ادا ہو جائے گا اور جب بندہ وضو کرے گا تو کیا اس چھالے کے اوپر سے ہی پانی بہا لینے سے اس کا وضو ہو جائے گا یا اس چھالے کو پھوڑنا ضروری ہے؟
شوہر کا بیوی کو سگریٹ پینے سے منع کرنے کا حکم
سوال: سوال یہ ہے کہ ایک شخص کی بیوی سگریٹ پیتی ہے ،جبکہ شوہرکوسگریٹ سے سخت نفرت ہے ، کیاوہ اپنی بیوی کو سگریٹ پینے سے منع کرسکتاہے؟
زکوٰۃ کے پیسوں سے فقیر شرعی کا قرض ادا کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کرائے پر رہتا ہے اور اس پر کچھ لوگوں کا قرض بھی ہے ۔ اس شخص کے مالی حالات ٹھیک نہیں ہیں ۔ لیکن صورتِ حال یہ ہے کہ اگر ہم اس کو پیسے وغیرہ دیں ، تو وہ خود خرچ کر لیتا ہے ، کرایہ اور قرض خواہوں کا قرض بھی نہیں دیتا ، جس وجہ سے وہ لوگ اس کے بچوں اور گھروالوں کو پریشان کرتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ زکوٰۃ کے پیسوں سے اس شخص کا کرایہ اور قرض ادا کر دیا کریں ، تاکہ وہ لوگ بچوں کو پریشان نہ کیا کریں ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ (1)کیا ہم ایسا کر سکتے ہیں کہ اس شخص کی طرف سے اپنی زکوٰۃ کے پیسے جواُس شخص کو دینے ہیں ، کرائے کی مد میں ڈائریکٹ مالک مکان اور قرض خواہوں کو دے دیا کریں ؟ (2)یا وہ شخص مجھے اجازت دے دے کہ میں اُس کی طرف سے زکوٰۃ کے پیسوں سے مالک مکان کو کرایہ اور قرض خواہوں کا قرض ادا کر دیا کروں ؟ جس سے اُس کے ذمے سے کرایہ اور قرض بھی اتر جائے اور میری زکوٰۃ بھی ادا ہوجائے ۔ دونوں میں سے جو طریقہ بھی شرعاً جائز ہے ، رہنمائی فرما دیں ۔ نوٹ :سائل نے وضاحت کی ہے کہ مذکورہ شخص شرعی فقیر ہے یعنی اُس کی ملکیت میں ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت جتنا سونا، چاندی، روپیہ پیسہ، مالِ تجارت اور حاجتِ اصلیہ سے زائد سامان موجود نہیں ہے ۔ نیز وہ ہاشمی بھی نہیں ہے ۔
جواب: پانی ٹپکنا رُک جائے،یوہیں دو مرتبہ مزید دھویا جائے اور تیسری بار کے بعد جب پانی ٹپکنا بند ہو جائے،تو وہ پاک ہوجائے گی،البتہ ہر بار اسے خشک کرنا ضروری...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چمگادڑکھاناحلال ہے یاحرام؟اس کی بیٹ اورپیشاب پاک ہے یاناپاک؟اگراس کی بیٹ یاپیشاب یاوہ خودپانی میں گرجائے توپانی پاک رہے گایاناپاک؟اگریہ پانی میں گرکرمرجائے اوروقت معلوم نہ ہو کہ کب گرکر مری ہے تواس پانی کے پاک یاناپاک ہونے کااورنمازوں کاکیاحکم ہوگاجواس پانی سے وضوکرکے پڑھی ہیں ؟ سائل:مولاناعمرفاروق
کھڑے ہوکر پانی پی لیا تو کیا اسے قے کر کے نکالنا ضروری ہے؟
سوال: اگر کسی نے کھڑے ہو کر پانی پیا تو کیا انگلی ڈال کر قے کر نا ضروری ہے؟
پانی کی خرید و فروخت کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ پانی کی خرید و فروخت کرنا کیسا ہے؟ نیز یہ بھی ارشاد فرمائیں کہ بعض جگہوں پر پانی لیٹر میں بیچا جاتا ہے اور بعض جگہوں پر گیلن میں، تو اس میں سے کون سی صورت جائز ہے؟
تشہد میں شہادت کی انگلی اٹھانے کا درست طریقہ کیا ہے؟
سوال: التحیات میں شہادت کی انگلی اٹھانے کا درست طریقہ کیا ہےاور کیا یہ حدیث پاک سے ثابت ہے؟ نیز ایک حدیث پاک میں ہے ” يحركها “،یعنی نبی پاک صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ انگلی کو حرکت بھی دیتے تھے ،تو اس کا کیا جواب ہے؟
روضہ رسول پر حاضری کی دعا اور طریقہ
سوال: روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پےحاضری اوردعا کا طریقہ ارشادفرمادیں۔
چیز پر قبضہ کیے بغیر آگے بیچنا کیسا؟
سوال: (1)مارکیٹ میں خرید و فروخت کا ایک طریقہ یہ پایا جاتا ہے کہ کوئی گاہک دکان پر آ کر کسی چیز کو خریدنا چاہتا ہے اور دکاندار کے پاس وہ مال ابھی موجود نہیں ہوتا، تو وہ گاہک کو مال کا نمونہ (Sample)دکھا کر اسے مخصوص مقدار میں وہ مال بیچ دیتا ہے اور پھر کسی دوسرے دکاندار کہ جس کے پاس وہ چیز موجود ہوتی ہے، اُسے کہہ دیتا ہے کہ میرے فلاں گاہک کو وہ چیز اتنی مقدار میں دے دو اور جب گاہک وہ چیز لے لیتا ہے ،تو پہلا دکاندار اس چیز کا ریٹ وغیرہ معلوم کر کے دوسرے دکاندار کو رقم کی ادائیگی کر دیتا ہے، یعنی پہلا دکاندار چیز خریدنے سے پہلے ہی گاہک کو بیچ چکا ہوتا ہے، کیا یہ طریقہ شرعا درست ہے؟ (2)اور اگر اس طریقے سے چیز کو بیچ دیا جائے کہ پہلا دکاندار دوسرے سے کوئی چیز خرید لے اور اس کے بعد اپنے گاہک کو بیچے اور دوسرے دکاندار کو کہہ دے کہ میں نے آپ سے جو چیز خریدی ہے، وہ آگے بیچ دی ہے، لہذا آپ ڈائریکٹ میرے گاہک کو ہی وہ چیز ڈیلیور کر دیں، تو ایسا کرنا کیسا؟ (3)اگر یہ طریقے درست نہیں، تو کیا انداز اختیار کیا جا سکتا ہے، جو شرعاً درست ہو؟