
مقتدی نے بھول کر امام سے پہلے سلام پھیردیا تو؟
سوال: جماعت میں شروع سے شامل مقتدی اگر بھولے سے امام کے سلام پھیرنے سے پہلے ہی ایک طرف سلام پھیرے، پھر یاد آنے پر فوراً لوٹ آئے اور امام کے ساتھ سلام پھیر کر نماز مکمل کرے، تو اس صورت میں اُس کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
نماز میں آہ،اوہ کے حروف نکلنے سے نماز کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بہارِ شریعت میں ہے کہ ’’ نماز کی حالت میں درد کی وجہ سے آہ ، اوہ کے الفاظ زبان سے نکلے ، تو نماز فاسد ہوجائے گی اور اگر مریض کی زبان سے نکلے ، تو نماز فاسد نہیں ہوگی ‘‘ اس کی وضاحت فرما دیجیے کہ مریض کی زبان سے بھی تو درد کی وجہ سے ہی یہ الفاظ نکلتے ہیں ، تو پھر مریض کے الفاظ کی وجہ سے نماز فاسد کیوں نہیں ہوتی اور درد کی وجہ سے نکلنے والے الفاظ سے کیوں فاسد ہوجاتی ہے ؟ سائل : محمد جہانگیر (صدر ، کراچی)
جلدی نماز عید پڑھ لینے والوں کا دوسروں کی قربانی کرنا کیسا؟
سوال: ہمارے علاقہ میں متعدد جگہ عید کی نماز ہوتی ہے، مرکزی مسجد میں عید کی نماز دیگر مساجد کی نسبت کچھ تاخیر سے ہوتی ہے،ہمارے یہاں مقامی مدرسہ میں اجتماعی قربانی کا سلسلہ ہوتا ہے،اگر قاری صاحبان جلدی عید کی نماز پڑھ کر ان افراد کی قربانی کردیں جو مرکزی مسجد میں عید کی نماز پڑھتے ہوں اور ابھی تک انہوں نے نماز عید نہ پڑھی ہو،تو قاری صاحبان کا اس طرح کرنا کیسا ؟ایسا کرنے سے قربانی ہوگی یا نہیں؟
جمعہ میں آخری دو سنتیں مُؤکدہ ہیں یا غیر مُؤکدہ ؟
جواب: پہلے والی چار سنتیں بِالْاِتفاق سنتِ مُؤکدہ ہیں ، البتہ فرضوں کے بعد والی سنتوں میں اختلاف ہے ۔ امام اعظم ابوحنیفہ اور امام محمد رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْ...
نمازی نے غیر نمازی سے آیتِ سجدہ سنی ،تو سجدۂ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں؟
سوال: نمازی نے غیر نمازی سے آیتِ سجدہ سنی ،تو کیا نمازی پر سجدہ تلاوت واجب ہے ؟ اور یہ سجدہ نماز میں ہی کرنا ہوگا یا نماز مکمل کرنے کے بعد کرنا ہو گا ؟
نمازِ جنازہ سنّتِ بعدیہ سے پہلے پڑھیں یا بعد میں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری مسجد کے ساتھ گراؤنڈ میں نماز جناز ہ ادا کی جاتی ہے متعدد مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ فرض نماز کی جماعت کے فورا ً بعد یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ باہر گراؤنڈ میں نماز جنازہ ہے اس میں شرکت فرمائیں دریافت طلب امر یہ ہے کہ نمازِ ظہر اور مغرب کی بعد والی سنتیں ادا کرنے کے بعد نماز جنازہ پڑھی جائے یا پہلے نماز ِ جنازہ پڑھ کر پھر سنتیں ادا کی جائیں؟
جس عورت کو سترہ سال کی عمر میں پہلی بار حیض آیا وہ قضا نمازوں کا حساب کس طرح کرے گی؟
سوال: اگر کسی عورت کو سترہ سال کی عمر میں دوائیوں کے استعمال کی وجہ سے حیض آنا شروع ہوا ، اس سے پہلے کبھی حیض نہیں آیا ، تو ایسی عورت اگر قضا نمازیں ادا کرنا چاہتی ہو، تو نمازوں کا حساب کس عمر سے لگائے گی؟
اکیلے نماز پڑھنے والے نے تروایح کے امام سے آیتِ سجدہ سنی تو حکم
سوال: اگر کوئی شخص دورانِ تراویح اپنی فرض نماز ادا کر رہا ہو یا سنتیں ادا کر رہا ہو، اسی دوران تراویح پڑھانے والے امام صاحب نے آیتِ سجدہ پڑھی جو الگ نماز پڑھنے والے نے بھی سنی، تو کیا اس پر بھی سجدۂ تلاوت واجب ہوگا؟