
کیا وضو میں بھنووں کے گھنے بالوں کے نیچے کی کھال دھونا ضروری ہوگا؟
سوال: اگر کسی شخص کی بھنووں کے بال گھنے ہوں، تو کیا وضو میں ان بالوں کے نیچے کی کھال دھونا ضروری ہوگا؟
بیسن پر کھڑے ہوکر وضو کرنا کیسا؟
سوال: کیا بیسن پر کھڑے ہو کر وضو کر سکتے ہیں؟
کیا تجوید سیکھنا فرض واجب ہے ؟ کیا اِس کے بغیر قرآنِ پاک پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: قرآن پاک کو تجوید کے ساتھ پڑھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟نیز جس شخص نے تجوید کے ساتھ قرآن پاک پڑھنا نہیں سیکھا ہوا، لیکن تجوید سیکھنے پر قادر ہے، تو کیا وہ بغیر تجوید سیکھے قرآن پاک کی تلاوت کرسکتا ہے یا اس کے لیے تجوید سیکھنا ضروری ہے؟
ٹرانسجینڈر(Transgender)کی شرعی حیثیت ؟
سوال: Transgender قانون کیاہے؟کیونکہ سننے میں یہ آرہاہے کہ اس قانون کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنی جنس یااپنی جنسی شناخت تبدیل کرسکتا ہے ، یعنی کوئی بھی مرداگریہ کہے کہ میری جنسی شناخت مرد سے عورت لکھ دی جائے ، توبغیرکسی میڈیکل ثبوت کے صرف اس کے کہنے پرادارہ جنس تبدیل کرنے کا پابند ہوگا،جس کے بعدوہ شخص عورت تصور کیا جائے گااوراس پر تمام قوانین عورتوں کے لاگو ہوں گے، حتی کہ وہ خواتین کے تعلیمی اداروں میں داخلہ لے سکےگا ،وہ کسی مردسے نکاح کرسکے گا،اس کاوراثت میں وہی حق تسلیم کیا جائے گا جوقانونی طورپرکسی عورت کا ہوتا ہے۔تواس طرح قانون کی وجہ سے ہم جنس پرستی کو جواز مل جائے گا ، توکیاکسی بھی اسلامی حکومت کے لئے یہ جائزہے کہ وہ اس قسم کی قانون سازی کرے؟
آنکھ کے دانے سے نکلنے والا مواد وضو توڑے گا یا نہیں ؟
سوال: آنکھ کے کنارے پر دانہ نکل آتا ہے، اس سے اگر مواد نکلے تو وضو کا کیا حکم ہوگا؟
امام صاحب کا وضو ٹوٹنے پر باقی نمازیوں کو نماز توڑنے کا کہنا
سوال: امام صاحب نے عشاء کی نماز شروع کی اور تلاوت شروع کرنے سے پہلے ان کا وضو ٹوٹ گیا تو انہوں نے اپنا خلیفہ مقرر نہیں کیا بلکہ سب کو نماز توڑنے کا بول کر وضو کرنے چلے گئے،ان کا ایسا کرنا کیسا؟ وضو وغیرہ کرنے کے بعد دوبارہ جماعت سےنماز ہوئی، اس نماز کا کیا حکم ہوگا؟
کولڈ کریم لگی ہو، تو کیا وضو ہو جائے گا؟
سوال: سردی سے بچنے کے لیے ہاتھوں اور منہ پہ جو کولڈ کریم لگائی جاتی ہے،کیا اس کے لگے ہونے کی حالت میں وضو ہو جائے گایا پھر اسے صابن وغیرہ سے دھو کر وضو کرنا پڑے گا؟
غسل کے بعد جسم پر جمےہوئے میل کا علم ہوا، تو پہلے والے غسل و نمازوں کا حکم
سوال: بعض دفعہ بغل یا جسم کے کسی اور حصہ پر جسم کے میل کی تہ جمی ہوئی ہوتی ہے ، انسان کی توجہ نہیں جاتی ، اس کو ہٹائے بغیر ہی وہ فرض غسل کرلیتا ہے ،اس کے بعد نمازیں وغیرہ بھی ادا کرتا رہتا ہے ،بعد میں اس کو پتہ چلتا ہے کہ اس کے جسم پر فلاں جگہ غسل سے پہلے سے ہی میل جما ہوا ہے ، تو ایسی صورت میں اس کا پہلے کیا ہوا غسل ادا ہوا یا نہیں ؟ اس نے جو نمازیں پڑھیں ، وہ ادا ہوئیں یا نہیں ؟ نیز اب جب اس کو علم ہوگیا ہے ،تو اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
چہرے پر نکلنے والے دانے پھنسی پھٹ جائیں،تو ان سے نکلنے والے پیپ و خون کا حکم
جواب: وضو ٹوٹ جائے گا اور یہ نکلنے والا پیپ یا خون ناپاک یعنی نجاستِ غلیظہ ہوگا، ہاں اگر دانے پھٹنے کی صورت میں ان سے خون یا پیپ نکل کر نہ بہے، تو اس سے نہ ...
کیا حقہ کا پانی ناپاک ہوتا ہے؟
جواب: وضو کرنا مکروہ ہے کہ اس میں بو ہوتی ہے یہاں تک کہ جب تک اُس کی بُو باقی ہو مسجد میں جانا حرام ، جماعت میں شامل ہونا منع ہوگا۔ چنانچہ فتاوی رضویہ م...