
وضو کرنے کا وقت تو نہ ہو، تو بلا وضو نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم؟
سوال: نمازِ جنازہ کے لئے وضو کرنے کا ٹائم نہیں، اگر وضو کرنے جائے گا تو نمازِ جنازہ نہیں پڑھ سکے گا، تو کیا بے وضو نمازِ جنازہ پڑھ سکتا ہے؟
کیا بیٹھ کر اونگھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ اگر کسی شخص کو مسجد میں بیٹھے بیٹھے اونگھ آ جائے،جبکہ اس کے سرین زمین پر جمے ہوئے ہوں ، تو کیا اس صورت میں اونگھنے سے اس کا وضو ٹوٹ جائے گا؟ رہنمائی فرمادیں۔
وضو کرنے کے بعد سر کے بال منڈوا لئے تو وضو و مسح کاحکم
سوال: زید نے وضو کیا اس کے بعد سر کے بال منڈوا لیے تو اسے دوبارہ وضو یا مسح کرنا پڑے گا یا نہیں؟
عورت کا نماز میں بچے کو دودھ پلانے سے یونہی خود بخود دودھ اترنے سے نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: (1) عورت اگر دورانِ نماز بچے کو دودھ پلادے تو اس کے وضو اور نماز کا کیا حکم ہوگا؟ (2)نیز اگر دورانِ نماز عورت کی چھاتی سے خود بخود دودھ نکل آئے تو اس صورت میں وضو اور نماز کا کیا حکم ہوگا؟
آشوب چشم کے باعث آنکھ سے مسلسل پانی نکل رہا ہو توکیا کریں ؟
سوال: آشوبِ چشم (آنکھ آئی ہوئی ) ہےجس سے پانی نکلتا رہتا ہے ، یہ ہمیں معلوم ہے کہ اس صورت میں آنکھ سے بہہ کر باہر آنے والا پانی ناپاک ہے اور اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ،لیکن وہ مسلسل آتا رہتا ہے بالخصوص سجدے میں، تو نماز کیسے پڑھیں گے؟
تیمم کرنے والا یا مسح کرنے والا امام بن سکتا ہے؟
سوال: کیا تیمم کرنے والا یا مسح کرنے والا شخص وضو کرنے والوں کی امامت کرواسکتا ہے؟
ہوا خارج ہونے کے بعد استنجا کیے بغیر وضو کرنے کا حکم
سوال: اگر ہوا یا گیس خارج ہونے سے وضو ٹوٹ جائے، لیکن استنجا کی حاجت نہ ہو، تو کیا استنجا کئے بغیر وضو کر کے نماز پڑھ سکتے ہیں؟
کُھجانے کیوجہ سے دانہ پھوٹے تو وضو ٹوٹ جائیگا؟
سوال: وضو کی حالت میں سر کھجایا، جس کی وجہ سے دانہ سے خون نکل آیا، وہ خون اتنا نہیں تھا کہ بہہ جائے، لیکن کھجانے سے کچھ پھیل گیا، تو کیا اس صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا؟
چھالے سے نکلنے والا پانی ناپاک ہے
سوال: ہاتھ کی ہتھیلیوں میں جو پانی والے دانے نکل آتے ہیں،ان میں تھوڑا سا سفیدپانی ہوتا ہے ،معلوم یہ کرنا ہے اس سفید پانی سے وضو ٹوٹ جائے گا یا نہیں اور یہ نجاستِ غلیظہ ہوگا یا خفیفہ؟
نمازی کے ہاتھ میں موجود زخم سے دورانِ نماز فقط خون چمکا ہوتو کیا اس صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا ؟
سوال: نمازی کے ہاتھ میں موجود زخم سے دورانِ نماز فقط خون چمکا ہوتو کیا اس صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا ؟