
نو سال سے پہلے بچی کو آنے والے خون کا حکم
سوال: ایک اسلامی بہن کی بیٹی 8 سال 6 ماہ کی ہے اور اسے خون آیا، ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا تو وہ حیض بتا رہے ہیں، جبکہ وہ شرعی رہنمائی چاہتی ہیں۔ برائے کرم رہنمائی فرمایئے کہ اس بچی کے لیے کیا حکم ہوگا؟ حیض یا استحاضہ؟
شرعی معذور نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے وضو کر لے ،تو کیا حکم ہے ؟
سوال: شرعی معذور نے مغرب کی نماز پڑھی، پھر مغرب کا وقت ختم ہونے سے پہلے اس نے عشا کی نماز کے لئے وضو کیا ، کیا اس وضو سے عشا کی نماز ادا کرسکتا ہے یا مغرب کا وقت ختم ہونے کے بعد دوبارہ وضو کرنا ہوگا؟
واٹر پروف مسکارا لگایا ہو، تو وضو و غسل کا حکم
سوال: پلکوں کو لمبا کرنے کے لیے ان کے اوپر مسکارا لگایا جاتا ہے ،اور مسکارا واٹرپروف ہوتا ہے یعنی اس کے نیچے پانی نہیں جاتا تو ایسی صورت میں کہ جب مسکارا لگا ہوا ہو تو وضو ہوجائے گا یا نہیں؟
ترتیب کے ساتھ وضو نہ کرنے کا حکم
سوال: اگر وضو وضو ترتیب سے نہیں کیا، تو وضو ہوجائے گا یا نہیں؟
وضو کرتے وقت مسواک کس وقت کرنا سنت ہے ؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ مسواک وضو میں کب کرنی چاہیے ہاتھ دھونے سے پہلے یا کلی کرنے سے پہلے ؟
وضو کرنے کا وقت تو نہ ہو، تو بلا وضو نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم؟
سوال: نمازِ جنازہ کے لئے وضو کرنے کا ٹائم نہیں، اگر وضو کرنے جائے گا تو نمازِ جنازہ نہیں پڑھ سکے گا، تو کیا بے وضو نمازِ جنازہ پڑھ سکتا ہے؟
تیمم کرنے والا یا مسح کرنے والا امام بن سکتا ہے؟
سوال: کیا تیمم کرنے والا یا مسح کرنے والا شخص وضو کرنے والوں کی امامت کرواسکتا ہے؟
ہوا خارج ہونے کے بعد استنجا کیے بغیر وضو کرنے کا حکم
سوال: اگر ہوا یا گیس خارج ہونے سے وضو ٹوٹ جائے، لیکن استنجا کی حاجت نہ ہو، تو کیا استنجا کئے بغیر وضو کر کے نماز پڑھ سکتے ہیں؟
وضو کرنے کے بعد سر کے بال منڈوا لئے تو وضو و مسح کاحکم
سوال: زید نے وضو کیا اس کے بعد سر کے بال منڈوا لیے تو اسے دوبارہ وضو یا مسح کرنا پڑے گا یا نہیں؟
کرسی پر بیٹھے بیٹھے اونگھ آجائے تو وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال: کرسی پر بیٹھ کر ٹیک لگا کر کتاب یا تسبیح پڑھ رہے ہوں اور اونگھ آجائے تو کیا وضو ٹوٹ جائے گا ؟